جناب زینب سلام اللہ علیہا کے مزار پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں بالا کی احتجاجی ریلی

27 جولائی 2013

kashmerوحدت نیوز (آزادکشمیر) مجلس وحدت المسلمین ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام کچھا سیداں کے مقام پر نواسیِ رسولؐ،دخترِ علی      ؑ و بتول       ؑ ثانیِ زہرہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کے مزار مطہرپر حملہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی و مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت باواپیر سید واجد عباس نے کی ریلی مرکزی امام بارگاہ مسافرہ شام کچھا سیداں سے برآمدہوئی ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت المسلمین، سبز ہلالی پرچمِ پاکستان ، آئی ایس او کے جھنڈے، سیاہ پرچم،پلے کارڈز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر بی بی سیدہ زینب (س)  کے مزار مقدس پر حملے کے خلاف شدید احتجاجی کلمات درج تھے مرکزی چوک کچھا سیداں پہنچ کر ریلی ایک بہت بڑے احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے سڑک پر دھرنا دیاجس کے باعث شاہراہ سرینگر3گھنٹے سے زائد بند رہی اس موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی فضاء لبیک یا حسینؑ  لبیک یا زینب ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔

یہ عظیم اشان احتجاجی مظاہرہ شیعہ سنی اتحاد کابھرپورمظہر تھا ضلع بھر کی شیعہ و سنی تنظیمات کے علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی اس احتجاجی دھرنے میں بچوں کی ایک کثیر تعدادبھی شریک تھی جو اپنے معصوم ہونٹوں سے اس ظلم عظیم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے نواسیِ رسولؐسیدہ زینب ؑ کے مزار مقدس پر حملہ کے خلاف منعقد کی گئی اس عظیم الشان احتجاجی ریلی سے معروف سماجی رہنماء ذیشان حیدر، رہنماء مسلم کانفرنس شاہد ہمدانی ایڈوکیٹ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین ظہور نقوی،جماعتِ اہل سنت کے رہنماء قاری عبدالرحمن نوری ،انجمن عزادارانِ دربتول سلام اللہ علیہ چناری کے روحِ رواں سید راشدحسین کاظمی، رہنماء پی پی پی افضال ہمدانی، سابق صدر آئی ایس او آزادکشمیر وقار کاظمی سمیت متعد شیعہ سنی علماء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں نواسیِ رسولؐسیدہ زینب ؑ اور اصحاب اکرام رضوان اللہ اجمعین کے مزار ات پرتکفیری و خارجی دہشتگروں کے جانب سے کئے جانے والے حملوں کی شدید الظاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد، بعد از کربلا سیدہ زینب کے خطابات کی بدولت آج دنیا بھر میں اسلام کی شمعیں روشن ہیں۔مساجد میں آذان اور نمازیں، رمضان و حج، اور تمام عالم اسلام اہلبیت رسالت ؐکے ممنونِ احسان ہیں۔اقوام متحدہ، او آئی سی ان واقعات کا نوٹس لئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree