جو فعالیت علامہ ناصر عباس پاکستان میں انجام دے رہے ہیں یہ وہی کام ہے جو رہبر معظم کی خواہش ہے ، حجتہ السلام سید ابراہیم ملکی

02 مارچ 2017

وحدت نیوز (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئولین کی سربراہ جامعتہ المصطفی شعبہ اصفہان حجتہ السلام سید ابراہیم ملکی سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں اصفہان میں مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی اور آنئدہ سال میں انجام پانے والی فعالیت کے بارے میں مشاورت کی گئی،پاکستان میں مجلس کی سیاسی اور دینی فعالیت اور حالیہ منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس  کے مقاصد سے آگاہی دی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  حجتہ السلام سید ابراہیم ملکی نے کہاکہ جو فعالیت علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں انجام دے رہے ہیں یہ وہی کام ہے جو رہبر معظم کی خواہش ہے، میں نصیحت کروں گا کہ پاکستان کے شیعہ مل کر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ساتھ دیں ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ دن بهی آئے جب پاکستان میں بهی  شیعہ  محکم و مستحکم ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب پاکستان کے تمام مسلمان رہبر کبیرامام خمینی ؒ کے بتائے ہوئے راستے پر ثابت قدمی سے چلیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree