اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ہر کوشش قابل مذمت اور قائد و اقبال کے افکار سے انحراف ہے، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

30 مئی 2022

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ومجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ہر کوشش قابل مذمت اور قائد و اقبال کے افکار سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیل جانے والے پاکستانیوں کو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرکے قانون شکنی کی ہے جس کی انہیں سزا ملنی چاہئے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت بنے۔ انہوں نے کہا اسرائیل جانے والوں نے پاکستانی قوم کے وقار کو مجروح کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیل کی ناجائز ریاست عالمی قوانین، عرف، اخلاق اور انسانی کرامت کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے جس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی بات کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایک سرکاری ادارے (پاکستان ٹیلی ویژن) کا ملازم بھی اس وفد میں شامل ہے جسے فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے مقامی ٹی وی چینلز پر اسرائیل جانے والے وفد کو باقاعدہ ائر ٹائم دیا جارہا اور اسرائیل کے حق میں ایک فضا بنائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی صورت قبول نہیں اور پاکستانی قوم اسرائیل کے حوالے سے کسی قسم کے سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree