سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی بغداد میں مجلس اَعلی اسلامی عراق کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شیخ ھمام حمودی سے ملاقات

26 دسمبر 2023

وحدت نیوز(بغداد)ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی عراق کے دارالحکومت بغداد میں وفد کے ہمراہ مجلس اَعلی اسلامی عراق کے سربراہ  ڈاکٹر علامہ شیخ ھمام حمودی سے ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کے وفد کے ہمراہ "مجلس اَعلی اسلامی عراق" کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شیخ ھمام حمودی اور انکے وفد سے اتوار کے روز مؤرخہ 24/12/2023 کو ملاقات کی، جس میں ملکی و عالمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کی شروعات میں سربراہ مجلس اَعلی ڈاکٹر علامہ شیخ ھمام حمودی کے بھائی ڈاکٹر عَلاء حمودی کی گزشتہ ہفتے ہونے والی وفات پر دعا اور تعزیت پیش کی گئی۔ اس کے بعد سربراہ مجلس اَعلی کی خدمت میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) کا سلام پیش کیا گیا۔

 اس ملاقات میں پاکستان اور خطے میں ہونے والے تغیرات، ملک بھر میں بےگناہ شیعہ عوام کا قتلِ عام، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ملک میں اثر و رسوخ، ایم-ڈبلیو-ایم کی ملک میں حالیہ سرگرمیاں، پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد، آئندہ آنے والے الیکشن میں ایم-ڈبلیو-ایم کا کردار اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا تاریخی موقف، طوفانِ اقصیٰ کے بعد ایم-ڈبلیو-ایم کی ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی فعالیت اور کانفرنسز اور پاکستان میں ایم-ڈبلیو-ایم کی تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔آخر میں سربراہ مجلس اَعلی، انکے قریبی ساتھیوں اور وزراء کی طرف سے پاکستان کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree