یوم القدس کے روزلازم ہےکہ عالمی شیطان امریکہ اسرائیل اور اسکے حواریوں کے خلاف آواز بلند کریں،محترمہ زہرا

23 جون 2017

وحدت نیوز(ٹنڈو باگو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ٹنڈو باگویونٹ کی جانب سے امام بارگاہ انجمن عزادار حسین میں ایام شہادت امیر المومنین ؑ منعقد کی گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو باگو کی سیکرٹری خواہر زہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں عدل علیؑ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے معاشرے اور ملک میں عدل کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ ہمیں سوچنا اور دیکھنا چاہیے کہ کیا ہم اپنی ذات سے لے کر اپنے اجتماعی معاملات تک عدل و انصاف سے کام لیتے ہیں یا نہیں؟ موجودہ دور میں اگر ہم دنیا بھر میں عدل و انصاف کی صورت حال کا جائزہ لیں تو ہمیں اس بات کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے کہ کہیں بھی عدل و انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا ۔ مولا علی ؑ کے عادل ہونے کی اس سے بڑی اور کیا دلیل ہوگی کہ ایک عیسائی مورخ جارج نے امیرالمومنین ؑ کی شخصیت پر لکھی گئی اپنی کتاب کے سرنامے میں لکھا کہ ''اس کتاب کا انتساب اس علی ؑکے نام جو شدت عدل کی وجہ سے قتل کردیا گیا''۔ علی ؑکی زندگی، علی ؑکا قیام، علیؑ کی جنگیں، علی ؑ کی خاموشی اور علی ؑکا کلام عین عدل ہے۔ ہمارے معاشروں میں عدل و انصاف کی ناگفتہ صورت حال کا تذکرہ طویل ہے لیکن ان طویل مصائب و آلام اور مشکلات و مسائل کا حل ہمیں صرف اور صرف امیر المومنین حضرت علی ؑکے ''عادلانہ نظام عدل'' کے نفاذ میں نظر آتا ہے جہاں حکمران سے لے کر ایک عام شہری تک سب کے ساتھ برابر اور مساویانہ سلوک ہو اور کوئی شخص قانون و آئین سے بالاتر نہ ہو بلکہ ہر وقت احتساب کے لئے آمادہ و تیار نظر آئے۔ یہی عدل و انصاف اصل اسلام اور حقیقی جمہوریت کی روح ہے۔مگر افسوس آج ہم مسلمان بھی عدل و انصاف دھجیاں بکھرتے دیکھائی دے رہے ہیں آپس میں اپنے ہی مسلم برادر ممالک میں ظلم و بربریت کو فروغ دیں رہیں ہیں افسوس اگر آج امت مسلمہ ایک ہوتی تو سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری کرنے والے دین فروش ضمیر فروش عرب حکمرانوں سے سوال کرتی فلسطینیوں کو عدل و انصاف فراہم کرتی مگر سلام ہو علی ؑ کے اس عاشق پر حقیقی پیرو حضرت امام خمینی ؒ پر جنھوں نے عالم اسلام کو خواب غفلت سے جھنجوڑا اور مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ مبزول کروائی ۔سیرت معصومین ؑ ہے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا مظلوم کو عدل و انصاف فراہم کرنا مظلوم کی حمایت کرنا ۔ لہذا یوم القدس یوم اللہ ہے اس روز ہر ایک پر لازم ہے کے ِاس وقت کے عالمی شیطان امریکہ اسرائیل اور اسکے حواریوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree