عصر حاضر میں طاغوتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئےپیروان اہلبیتؑ کا با بصیرت اور بیدار ہونا لازم ہے ،سیدہ زہرا نقوی

11 ستمبر 2021

وحدت نیوز(چنیوٹ) اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا میں کیا۔

 انہوں نے کہا یہ مجالس و عزاداری الہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے ذیادہ موثر ہیں بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علماے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں ہر طرف بے حیائی اور برائی اپنے عروج پر ہے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے وہیں مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو دشمن کے اسی ہتھیار سے اس کی چالوں کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمات محمدی کو معاشرے میں دوام بخشنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree