ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں کا دورہ کوئٹہ، تنظیمی کارکردگی کا جائزہ

11 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچا ۔ اس وفد میں محترمہ نرگس سجاد صاحبہ مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت ،محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ورابطہ سیکریٹری شعبہ خواتین، محترمہ شبانہ میرانی مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری کونسل شامل ہیں ۔ شعبہ خواتین کے اس مرکزی وفد نے سب سے پہلے ضلع کوئٹہ کی کابینہ کے ساتھ ایک تنظیمی وتربیتی نشست رکھی جس میں ضلع کوئٹہ کی تنظیمی خواتین نے شرکت کی ۔

یہ وفد کوئٹہ کی خواہران کی دعوت پر یہاں پہنچا ہے تاکہ کوئٹہ میں شعبہ خواتین کی فعالیت کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور جو مشکلات اور مسائل درپیش ہیں ان کا ازالہ ہوسکے ۔ محترمہ نرگس سجاد صاحبہ تربیتی امور پر لیکچر دیا اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی جبکہ محترمہ شبانہ میرانی صاحبہ نے ایام فاطمیہ میں مجالس عزاء ، اسی طرح 20 جمادی الثانی اور 3 جنوری کو شہداء کی برسی کے حوالے سے گفتگو کی ،محترمہ بیناشاہ نے تمام تنظیمی خواتین کو خالصتا دستور کے مطابق اور مرکزی شعبہ خواتین کی جانب سے دیئے گئے سالانہ پروگرام کی روشنی میں فعالیت انجام دینے پر زور دیا ۔

 مرکزی وفد کی خواہران نے آئندہ تین ماہ کے دوران مزید تنظیم سازی پر بھی زور دیا اور کوئٹہ شہر میں مزید یونٹس سازی کی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی تنظیم سازی اور یونٹس سازی پر تاکید کی گئی ۔ شعبہ خواتین کا مرکزی وفد اب کوئٹہ میں مختلف یونٹس کادورہ کرے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree