وطن عزیز کے امن و استحکام اور معاشرے میں وحدت کی فضا قائم کرنے میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار لائق تحسین ہے، محترمہ شہلا رضا

31 جنوری 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ میلاد جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انچولی سوسائٹی میں جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ شہلا رضا نے کیا۔

 اپنے خطاب میں سیدہ زہرا نقوی نےخطابات جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی روشنی میں بی بی کی سیاسی ، معاشرتی اور دینی ذمہ داری اور سیرت طیبہ کے اہم پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا تمام خواتین کے لیے آئیڈیل ہیں اللہ تعالی نے آپ کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا اور مسلمان خاتون پر ان کی سیرت و کردار کی پیروی لازم قرار دی۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہے ، وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی فضا  قائم کرنے اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے عوامی ، سیاسی اور مذہبی امور لائق تحسین ہیں۔

 جشن سے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوے محترمہ ورع بتول نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree