ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت انچولی میں الحجت بچت بازار‎کا انعقاد

12 جون 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے  انوارِ شعبان اور ولادتِ امامِ زمانہ[ع]کی مناسبت سے الحجت [ع] بازار  کا اہتمام،مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے انوارِ شعبان اور ولادتِ امامِ زمانہ[ع]'' کی مناسبت سے الحجت [ع] بازارکا اہتمام کیاگیا،جسمیں مختلف شعبہِ جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی.الحجت[ع] بازارکا اہتمام، ملت کی خواتین کی سہولت اور پُرزور خواہش پرکیا گیا تھا، تاکہ رمضان کی آمد سے قبل ہی خواتین سہولت اور آسانی کے ساتھ ایک ہی جگہ سے اور ایک  ہی وقت میں زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق ضروری سامان اور اشیاء خُرد و نوش کی خرید و فروخت کر سکیں.اس سلسلے میں خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف اشیاء کے اسٹالز کی تعداد 56 تھی.جسمیں حجاب اور عبایا اسٹالز، ملبوسات، کاسمیٹیک، حنا اسٹالز، بیکری اور نمکو آیئٹمز اسٹالز، جیولری، بچوں کے ملبوسات ، ہینڈ بیگز وغیرہ لگائے گیے تھے اسکے علاوہ مختلف طرح کے  کھانے اور ٹھنڈے و گرم مشروبات کے اسٹالز کا بھی بڑی تعداد میں اہتمام کیاگیا تھا۔

اسٹالز لگانے والی خواتین اور شریک خواتین و بچوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مجلسِ وحدت  مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا.جسکے ساتھ ہی اسلامی کُتب اور حجاب اسٹال کا بھی اہتمام کیاگیا تھااور خاص طور پر شریک معصوم بچوں کے لیے فری فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے کیاگیا تھا.جسے بےحد سراہا گیا، جسمیں بچوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ فیس پینٹنگ میں  کے رنگوں کے ساتھ اور کے جھنڈے کے نشان بنوائے۔

دورانِ پروگرام ''انوارِ شعبان'' کی مناسبت سے اسپیکرز پر بلند آواز کے ساتھ مختلف بے شمار منقبت اور ترانوں کا اہتمام تھا، جبکہ بعدِ مغرب ، خصوصی طور پہ ،پروگرام میں موجود بچوں کو اسٹیج پر باقائدہ دعوت دی گئ جسمیں بچوں نے بہترین انداز میں انتہائی جوش و ولوالہ  کے ساتھ منقبت خوانی کی اور ترانے پیش کیے.ہر پڑھنے والےبچے کی حوصلہ افزائی کے لئے الگ سے اسٹارز لگائے گئے.جسکے بعد خصوصی طور پہ خطاب کے لیے ''خواہر سیما منظور'' کو دعوت دی گئ.آپ نے اپنے خطاب میں ماہِ شعبان کی مناسنت سے مختلف امور پہ روشنی ڈالی اور ''غیبتِ امام عصر[ع] میں ہماری زمہ داریوں'' کے حوالےسے گفتگو فرمائی.اسکےعلاوہ چند شریک مومنات نے بھی منقبت خوانی کے زریعے بارگاہِ امام عالی[ع] میں نذرانہ عقیدت پیش کیا.پروگرام کے باقائدہ اختتام پرمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفرینے اختتامی کلامات میں ''مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن'' کی جانب سے  تمام موجود خواتین کا  ''الحجت [ع] بازار'' میں شرکت کرنے اور مختلف اسٹالز لگانے پر انکا شکریہ ادا کیا. جبکہ خصوصی طور پہ شرکت فرمانے  پر، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین'' کی ''مرکزی رکن کمیٹی'' '' جناب خواہر زہرہ نجفی ، مجلسِ وحدت المسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر  مولانا علی انور جعفری ، امامیہ  اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن [ISO] شعبہ طالبات کی مرکزی سیکرٹری خواہر گلِ زہرہ بمعہ ISO شعبہ طالبات کراچی ڈویژن ''  کا خصوصی طور پہ شکریہ ادا کیا. مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے برادر زین رضا اور انکی ضلعی کابینہ کا بھی مختلف انتظامی امور میں شکریہ ادا کیا۔

اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی تمام ڈویژنل اور یونٹ ممبران کو مبارکباد پیش کی، جنکی انتھک محنت کی بدولت'' الحجت[ع] بازار'' کا پروگرام کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوا. اجتماعی ''دعائے سلامتی و تعجیلِ ظہورِ امام[ع]'' کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا.جسکے بعد تمام  شرکاء میں میٹھائی تقسیم کی گئ.
شریک خواتین و بچوں اور اسٹٓالز لگانے والی خواتین نے اس کاوش ''الحجت[ع] بازار'' کی بےحد پزیرائی کی اور مستقبل میں بھی اس سلسلے اور ایسے پروجیکٹ کو جاری رکھنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree