میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، غیراخلاقی جرائم کو بار بار دکھانے سے ان میں اضافہ ہو رہا ہے، خانم زہرا نجفی

26 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( کراچی ) حوا کی بیٹیوں کا استحصال ہمارے معاشرے میں ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے ، آئے روز معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ بد فعلی کی خبروں کے شدت سے نشر ہو نے پر اس قبیح فعل میں اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے،ترکی سے درآمد شدہ بیہودہ ڈراموں نے بھارتی فحش چینلز کی جگہ لے لی ہے ، پیمرا اور وزارت اطلاعات و نشریات تمام نجی چینلز کے لئے بیہودگی اور فحاشی کے خلاف ضابطہ اخلاق جا ری کرے ، لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی ایک معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ، لیکن مجرم ابھی تک آزاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے میڈیا سیل کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کرائم شوز کے نام پر ایسے بیہودہ ڈرامے نشر کر رہے ہیں جو معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں ، کراچی اور لاہور میں وحشی درندوں کی بربریت کا نشانہ بننے والی بچیوں کی اس حالت کی ذمہ داری ہمارے حد سے زیادہ آزاد میڈیا پر بھی عائد ہو تی ہے ، بعض چینلز محض ریٹنگ بڑھانے کے لیئے معصوم بچیوں کی عزت کا جنازہ نکالتے رہتے ہیں ، حکومت اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے سخت قانون سازی کرنی ہو گئی ۔

ان کاکہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ معاشرے میں بے راہ روی کو پروان چڑھانے والے پروگرامات سے اجتناب کریں ، اس سے نوجوانوں میں معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں اور اس طرح کے پروگرامات دیکھ کر معاشرہ اس برائی کی جانب رغبت حاصل کر رہا ہے ، انہوں نے ذرائع ابلاغ کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ ایک اسلامی ریا ست میں میڈیا کی راہ و روش بھی تعلیمات اسلامی کے عین مطابق ہو نی چاہئے ، ایسے پروگرامات نشر کیئے جائیں جو کہ نہ صرف تعمیری ہوں بلکہ اسلامی معاشرے حقیقی عکاس بھی ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree