گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلئےسینکڑوں منصوبے جاری ہیں، نثار فیضی

26 نومبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکمرانوں نے تر قیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے جس کے نتیجے میں انکی تجو ریاں تو دولت سے بھر گئی ہیں لیکن عوام کی سطح و معیار زندگی نہایت ابتری کا شکار ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ناصرعباس جعفری کے گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے بعد خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں گلگت بلتستان ڈیسک کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈ یشن پاکستان نے نہایت مختصر عرصہ میں رفاہی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جن میں سینکڑوں مساجد، ہسپتال،کلینک، امام بارگاہ، میت خانے سمیت دیگر منصوبہ جات اور سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت شامل ہیں مجلس وحدت مسلمین حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس خود گلگت بلتستان کے علاقوں میں جاری منصوبہ جات کی نگرانی کر رہے ہیں ،نثار علی فیضی نے کہا کہ اسوقت گلگت کے مختلف علاقوں ہراموش، نلتر، برمس،یسین،استور،سکور،ہسپتال کالونی ،اشرف آباد اور اسی طرح بلتستان کے علاقوں صادق آباد،گمبہ، اسپغور،شگر،کچورا،سینو ،سکردو سمیت دیگر علاقوں میں مکانات،مساجد، کلینکس،واٹر پروجیکٹس اور ایتام کے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے گلگت بلتستان کے اندر رفاہی کاموں کو مزید منظم کرنے کے لیئے جی بی ڈیسک بھی قائم کیا ہوا ہے جو ان علاقوں میں منصوبوں کی وصولی و منظوری سے لیکر عملدرآمد تک کے معاملات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree