وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) چھ محرم یوم علی اصغر علیہ السلام) شیر خوار کربلا کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعہ کو دنیا کے اکتالیس ملکوں میں بیک وقت منایاگیا اس سال دنیا کے جن اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا گیا ان میں برطانیہ، روس، جرمنی اور سوئیڈن بھی شامل ہیں سعودی عرب، یمن، عراق، ترکی، پاکستان، ہندوستان، سنگاپور اورتھائی لینڈ سمیت دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر کی مجالس بیک وقت شروع ہوئیں، حضرت علی اصغر علی علیہ السلام کی شہادت واقعہ کربلا کی جانب دنیا بھر کے انسانوں کی توجہ مبذول کرا سکتی ہے اور اس میں تسخیر قلوب کی بے پناہ طاقت موجود ہے رواں سال ہمارے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران میں ساڑھے تین ہزار مقامات پر عالمی یوم علی اصغرعلیہ السلام کی مجالس منعقد کی گئیں جن میں ایک کڑور کے قریب خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شرکت کیں،قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام ہرسال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں مرد و خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر کے، شیر خوار کربلا کی یاد مناتے ہیں۔