وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت حیدرآباد میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور اصبیت کی کوئی گنجائش نہیں ،پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد ضیاء دور میں رکھی گئی آج ضیاء دور کی باقیات ملک میں دہشتگردی کر رہے ہیں ملک میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں دہشتگردوں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں قومی و صوبائی حکومتوں نے تکفیریوں کیلئے نیشنل ایکشن پلان کونیشنل پروٹیکشن پلان بنادیاہے،ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دہشتگردو ں کو پروٹیکشن دی جارہی ہے نواز حکومت دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جو کہ استحکام پاکستان کے خلاف گھری ساز ش ہے۔