وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے ذمہ داران کی جانب سے 6 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس کے سلسلے میں رابطہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، اس سلسلے میں ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی اور ان کی کابینہ کے اراکین ضلع بھر کے یونٹس کے دورہ جات کر رہے ہیں اور عمائدین، تنظیمی کارکنان اور عوام کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ گذشتہ روز سفیر حسین شہانی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید ظہیر شاہ نے یونٹ پیر اصحاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر حسین شہانی کا کہنا تھا کہ مہدی برحق کانفرنس میں ضلع بھکر سے بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام کارکنان کوشاں ہیں، انشاء اللہ اس ضلع سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر بھرپور شرکت ہوگی۔