وحدت نیوز (مظفرگڑھ) عالم اسلام کوبرما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش رہنے کی بجائے سخت موقف دینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نےبرما میں مسلمانوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکداروں کو اگر اسلامی ممالک میں مداخلت سے کچھ فرست مل جائے تو برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پربھی توجہ دیں۔ ظلم پرخاموش رہنا ظالم کاساتھ دینے کے مترادف ہے۔ لہٰذا ہمیں اس ظلم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے اور اس کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کرنی چاہئے۔ ہم اس موقع پر 41 ملکی نام نہاداتحاد کو بھی اس طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام صرف سعودی عرب میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اور اس کا دفاع ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔