ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل رحیم یارخان کا قومی امور پر مشترکہ جدوجہد کاعزم

13 مارچ 2020

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع رحیم یار خان کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے قومی امور پر ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس حیدری ٹرسٹ ضلع رحیم یار خان میں ہوا، جس کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم اور صدارت ایس یو سی نے کی۔

 اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید حسنین رضا نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مجاہد عباس نقوی، سید قیصر عباس شیرازی، تحصیل سیکریٹری جنرل سید اختر حسین شمسی سبزواری جبکہ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید علمدار شاہ، سیکریٹری جنرل سید آصف نقوی اور غلام شبیر موجود تھے۔

 اس موقع پر طے پایا کہ ضلع میں امن امان اور تمام مکتب فکر سے مل کر ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا، خاص کر کرونا واٸرس کی روک تمام اور ایران، عراق سے آنے والے زائرین کی نگرانی کے عمل کو آسان بنانا، حکومت کے ساتھ ملکر زاٸرین امام حسین علیہ سلام کو اپنے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرنا، کانواۓ کے عمل کو بروقت اور آسان بنانااور ان لوگوں کا تعقب کرنا جو ملک اور قوم کے دشمن ہوں۔

پورے ضلع میں دونوں تنظیمیں مل کر ملت تشیع کی ہر طرح سے خدمت کو اپنا اپنا فرض سمجھتےہوئے قوم و ملت کے ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہونگی اور انکے مساٸل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگی اور بہت جلد دونوں جماعتوں کے رہنماء مل کر پورے ضلع کا دورہ کریں گے۔

سیدعلمدار شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم مل کر ملک اور قوم کے دشمنوں کو بے نقاب کریں گے، جبکہ سید حسنین رضا کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کا دشمن جس روپ میں بھی ہو ہم اسے برداشت نہیں کرینگے اور اب وقت ہے کہ تمام شیعہ قوم کے ذمہ دارن ملکر اپنے ان دشمنوں کا مقابلہ کریں جو ہماری صفوں میں گھس کر اپنے مفادات کیلیۓ قوم و ملت کا نقصان کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree