وحدت نیوز(ملتان) علامہ اقتدار حسین نقوی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے ملاقات، القدس ریلی کے انتظامات فائنل ۔علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک اور اس کے قانون کے محافظ ہیں ، ہم قانون شکن نہیں ہیں ، یوم القدس کی منظم ریلی فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگا۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے شروع ہوگی اور گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں یوم القدس کے سلسے میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران ملتان میں ہونے والی القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی کے علاوہ آئی ایس او ملتان کے صدر شہریار حیدر، عاطف حسین ، شعیب جعفری اور شیعہ علما کونسل کے رہنما باقر علی اور علی سجاد نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران طے پایا کہ ریلی میں بچے، بزرگ اور خواتین شریک نہیں ہوں گی۔ ملتان کی مرکزی ریلی حسب سابق تحریک آزادی القدس کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔
انتطامیہ نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے، اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک اور اس کے قانون کے محافظ ہیں ، ہم قانون شکن نہیں ہیں ، یوم القدس کی منظم ریلی فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوگا۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے شروع ہوگی اور گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔