علامہ اقتدار نقوی کی وفدکے ہمراہ نشتر اسپتال ملتان میں بس حادثے میں زخمی ماتمی عزاداروں کی عیادت

19 ستمبر 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ 26محرم الحرام ویگن حادثے میں زخمی ہونے والے ماتمیوں کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی، اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال ، زاہد عباس سوری اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اوراُن کی صحتیابی کی دعا کی۔

علامہ اقتدار نقوی نے زخمیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی، بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈی ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے ملاقات کی اورزخمیوں کی صورتحال اور نگہداشت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پرعلامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداران سیدالشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، مشکل وقت میں ایم ڈبلیوایم انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی،اس موقع پر اُنہوں نے ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کو ان زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اورہرقسم کی ضرورت پوری کرنے کی تاکید بھی کی، واضح رہے کہ 26محرم الحرام کو لیہ سے تعلق رکھنے والی ماتمی سنگت کا ملتان سے واپسی پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree