وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے جھنگ کے محلہ حیدریہ میں عزاداری کے پروگرام کو روکنے کے لیے پولیس کی طرف سے خواتین پر بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہو پنجاب حکومت سے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کا ہر ایک کو مکمل آزادی حاصل ہے۔اس کے باوجود مختلف علاقوں کے انتظامی افسران اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عزاداری میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسا کوئی اقدام ملت تشیع کے لیے قطعاً قابل قبول نہیں۔
جھنگ میں 18جیٹھ کے روایتی پروگرام کو متعلقہ پولیس کی جانب سے روکنا ملت تشیع کے لیے اضطراب کا باعث ہے۔ خواتین عزاداران پر تشدد پولیس گردی کے سیاہ باب میں ایک نیا اضافہ ہے۔مذکورہ واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پولیس کے اعلی حکام ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے پروگراموں کے حوالے سےواضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ انتشار پیدا کرنے والے عناصر کی سازشوں کا قلع قمع ہو سکے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 8شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا گیا، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے جنت البقیع میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے فوراہ چوک تک نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ ناصر سبطین ہاشمی اور مرزا وجاہت علی نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ انہدام جنت البقیع سعودی حکومت کی ایسی ناپاک جسارت ہے جس پر غم وغصے کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ یہ وہ زخم ہے جو جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہو سکتا۔8 شوال عالم اسلام کے لیے سوگ کا روز ہے۔ آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول اور صحابہ کرام کی قبروں پر بلڈوزر پھیرا کر صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔
دیگر رہنمائوں نے کہا کہ آلِ سعود نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاری کو فوقیت دی۔جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔اقتدار کی کشمکش نے سگے خونی رشتوں کو ایک دوسرے سے بدظن کر رکھا ہے۔عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔اپنے اجداد کی اشیا کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر باہم ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شام میں اُموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دنیا میں داعشی فکر نے مزارات کو نقصان پہنچایاماضی میں اسی گروہ نے پاکستان کے مزارات بھی شہید کیے، بدقسمتی کے ساتھ آج وہ لوگ بھی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جو ہمیشہ مزارات کی مخالفت کرتے ہیں۔ عمر بن عبدالعزیز نہ صرف اہلسنت بلکہ اہل تشیع میں بھی قابل قدر نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں کیونکہ عمر بن عبدالعزیز نے اہلیبیت کو غاصبوں سے حق واپس دلوایا تھا۔ریلی میںمہر سخاوت علی، مولانا فرمان علی روحانی،مولانا غلام جعفر انصاری،مولانا عمران ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کو پر امن بنانا ہر شہری کا قانونی وشرعی فریضہ ہے ۔ علاقے میں امن ہوگا تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ حالیہ دنوں نلتر میں دہشت گردی کسی گہری سازش کا پتا دیتی ہے ۔ حکومت کے غیر منصفانہ فیصلوں اور اقدامات سے علاقے میں بے چینی پھیلتی جارہی ہے ۔ نلتر میں بے بنیاد الزام پر مسلح گروہ کی دہشتگردی سے پورا علاقہ غمزدہ ہے ۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر غمزدہ خاندانوں کی داد رسی کی جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف گردانتا ہے ۔ امن اور بھائی چاے کی فضا قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر مظلوم کی داد رسی کرے اور ظالم کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سز ا دے تو عوام کے دلوں میں قانون کی حاکمیت جگہ بنائے گی ۔ نلتر حسین ترین سیاحتی پوائنٹ ہے جہاں پر جس انداز میں دلسوز واقعہ ر ونماہوا ہے اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور اس حسین وادی میں اس طرح کی دہشت گردی کے پیچھے جو بھی پوشیدہ ہاتھ کارفرما ہے انہیں قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہونے پائے ۔ اگر حکومت نے کسی دباؤ میں آکر لیت ولعل سے کام لیا تو اس کے سنگین نتاءج برآمد ہونگے ، لہٰذا ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ قانون کی رٹ قائم کرتے ہوئے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزادی دے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ88 کو تین دہائیاں گزرنے کے باوجود مجرموں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرکے ملت تشیع کیساتھ انتہائی ظلم روا رکھا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت حالیہ واقعے کو بھی ماضی کے تناظر میں دبانے کی کوشش سے باز رہے اور اسے سنی شیعہ تنازعہ قراردیکر علاقے کو بد امن کرنے کے کسی بھی اقدام کوسختی سے کچل دیا جائے گا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں آل رسول ؑ کے مقدس مزارات کی بے حرمتی کی جس کے باعث کروڑوں مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع وہ المناک دن ہے کہ جب اھل بیت اطہار صحابہ کرام اور امہات المومنین کے مقدس مزارات کو ڈھا کر دنیائے اسلام کو غمزدہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے امریکا اور اسرائیل کی غلامی اور سرزمین وحی حجازمقدس کے عزت و احترام کی پامالی کے باعث آج آل سعود دنیا بھر میں رسوا ہو چکے ہیں۔ آج دنیا بھر کے اہل ایمان آل سعود کے کردار کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یمن میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام اسکول اور شادی کی تقریب پر بمباری کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بن سلمان کی جانب سے سرزمین وحی پر اصلاحات کے نام سے دین اسلام کی تعلیمات سے بغاوت کی گئی اور جوا کے اڈے قائم کر کے حجاز مقدس کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ آل سعود خاندان کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی اور اس رساکشی میں شاہی خاندان کا آپس میں دست و گریباں ہونا اب صیغہ راز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالی جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے پاکیزہ ہاتھوں سے تعمیر ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کی حمایت کی ہے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو محو ہونے کے لئے ہے۔
انہوں نے شہداء یوم القدس کوئٹہ پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا خون دیا ہے ہم اپنے عظیم شہیدوں کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب کی حامی خائن لابی کو ہم یہ بات واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے دست بردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی تحریک آزادی کے سلسلے میں کسی خیانت کو تسلیم کریں گے۔ بعض خائنوں کی اور سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے۔اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار ،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث دیہاڑی دار اور مزدور پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے ذرائع آمدن مسدود ہو کر رہے گئے ہیں۔ اپنے قرابت داروں اور اہل محلہ میں ایسے افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہر صاحب استطاعت کی شرعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی ماہرین کی طرف سے جو تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی جارہی ہے اس میں اگر غفلت برتی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہو گا۔عالم اسلام کے تمام مسالک کی جید مذہبی شخصیات نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو فرض قرار دے رکھا ہے۔ اپنے ملک اور قوم کے تحفظ اور اس وبا سے چھٹکارے کے لیے ہمیں جذبات کی بجائے ہوشمندی اور حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عبادات، عزاداری اور دیگر مذہبی رسومات پر عمل ہمارے ایمان کا حصہ ہیں تاہم انسانی جان کی حفاظت اولین شرعی فریضہ ہے۔انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش اللہ تعالیٰ کے احکامات کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں موجودہ مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے میں ہی ملک و قوم کی سلامتی ہے۔