وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی کورکمیٹی کے ممبران اسد عباس نقوی اور محمد علی شریک تھے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا اور انتخابات کے حوالے سے نئے اتحاد کی تشکیل پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑیگی، اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن اور نگران کابینہ کو ردکیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پری پول رگنگ کا آغا ز کردیا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس کیخلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں دیا، پانچ سال حکومت کی گئی لیکن ڈلیور نہیں کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جدوجہد کیلئے کوشاں ہے، اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر راجا محمد بشارت، صوبائی صدر مرزا حسین اور مسلم لیگ قاف کی خواتین ونگ کی نائب صدر آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت اور مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلسِ نظارت کے اراکین ، علّامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری ، علامہ محمّد حسنین گردیزی ،علامہ علی محمّد شاہ نقوی ،علامہ راجہ مظہر علی خان ،علامہ ناظم رضا عترتی ،علّامہ ملک نصیر حُسین ، مرکزی صدر علّامہ سید حُسین نجفی،نائب صدر ،علّامہ سیّد مہدی حسن کاظمی ، سیکرٹری جنرل ، علّامہ حسنین عارف ، سیکرٹری مالیات،علّامہ اقبال کامرانی ، سیکرٹری روابط ،علّامہ سیّد امتیاز عباس کاظمی ،سیکرٹری نشرواشاعت علّامہ ابوزر مہدوی نے شرکت کی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور مدارس جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوازن اور معتدل معاشرے کی تشکیل میں مدارس دینیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شیعہ مدارس دینیہ نے ہمیشہ اسلام کے روشن چہرے کو روشناس کروانے کی سعی کی ہے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے مدارس کبھی کسی ملک دشمن یا اسلام دشمن اقدام میں ملوث نہیں ہوئے، ملک کو درپیش دہشت گردی کی عفریت میں اہل تشیع مدارس حکومت اور فوج کی جانب سے مدارس دینیہ کی اصلاحات کے اقدام کو سراہتے ہیں، مدارس جعفریہ پاکستان کے زیر انتظام قائم مدارس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

 

اجلاس میں مدارس کے لئے جدید نصاب کی تدوین کے بارے میں مشاورت کی گئی ، ملکی و عالمی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے فروغ میں شامل مدارس کے خلاف آپریشن کیا جائے ، تکفیری عناصر اور ان کے مددگار پاکستان میں امن نہیں چاہتے اس لئے وہ آرمی عدالتوں اور آپریشن ضربِ عضب کے خلاف ہیں،پیغمبرِ اکرم ؐ کے گستاخانہ خاکے بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عالمی دہشت گرد ہیں، گستاخانہ مواد چھاپنے والے جریدے کے مددگار اسرائیل جیسے عالمی دہشت گرد ہیں اس سے ان کے مقاصد ثابت ہوتے ہیں ، اجلاس میں مدارس کے نصاب اور رابطہ بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی صدر تہور حیدری اور مرکزی عہدیدران سے ملاقات کی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے،  علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔


 
مرکزی صدر تہور حیدری نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور اور تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کا کھلنا خوش آئند ہے، اس سے اسلام، پاکستان اور تعلیم دشمنوں کو یہ واضح طور پر پیغام ملتا ہے کہ ہم قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں، ہر صورت میں تعلیم کی شمع کو روشن رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین لائق تحسین ہیں جنہوں نے گولہ بارود کی فضاء میں رحمت دو جہاں ﷺ کی ولادت کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کیمونزم سوشلزم سب ناکام ہو چکے ہیں، اگر کوئی نظام اس صورتحال میں انسانیت کی فلاح و بہبود کر سکتا ہے تو وہ اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آج اسلام کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکنے کے لئے یہ صورتحال پیدا کر دی گئی ہے، داعش کے مکروہ وجود سے اسلام کے حقیقی امن و سلامتی کے چہر کو مسخ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تہور حیدری نے کہا کہ بحیثیت طالبعلم ہم یہ محسوس کر رہے ہیں کہ طلباء کن مسائل کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کی فضاء میں خوف کے بادل منڈ لا رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کی کھوئی عزت اور افتخار کو بحال کریں اور ہمیں یہ ادراک ہونا چاہے کہ ہمارا دشمن کو اور دوست کون ہے۔

وحدت نیوز (جعفرآباد) مد رسہ خاتم النبیینﷺ کے زیر اہتمام بزرگ عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد ہوئی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ یعقوب علی توسلی نے تبلیغ دین اور اتحاد بین المسلمین کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ملک وملت کیلئے انکی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

 

در ین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوازشریف بحرین میں کرائے کے قاتل بھیجنے سے اجتناب کریں،دہشت گردی ،ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر افغانستان میں مداخلت کا تحفہ ہے،نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوربحرینی ڈکٹیٹر کے غیر جمہوری اقتدار کو بچانے کیلئے بحرین کے معصوم نہتے انقلابی عوام پر ظلم وتشدد کا حصہ نہ بنیں،ہمیں ایک آزاد ،خود مختار اور غیرت مند قوم کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوانا ہوگا، جو اپنے فیصلے اصولوں کی بنیاد پر کرتے ہیں ۔ جو جز وقتی مفادات اور زر و زور کے بدلے اپنے ضمیر نہیں بیچتے۔ہم اگر کسی مظلوم نہتی قوم کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم ازکم کرائے کے قاتل بننے سے اجتناب کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ملک و ملت کی بقا اور سربلندی کا مسئلہ ہے، انتخابات میں دھاندلی کے مجرموں کو قانون کے کٹہڑے میں کھڑا کرنا از بس ضروری ہے جس کے لئے ہم تحریک انصاف کے اصولی موقف کے حامی ہیں۔ شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ایک دھوکا ہے، نواز حکومت با اختیار جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وحدت نیوز ( کراچی) گذشتہ ایک ہفتہ میں ڈاکٹر یاور زیدی سمیت اہم شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں شہر کے مختلف علاقو میں تنظیمی کا رکنان ،ڈاکٹرز ،تاجروں سمیت خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔شہرقائد کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز کن دہشتگروں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے مذمتی بیان میں کیا اُن کا کہنا تھا رواں ماہ میں اب تک روزانہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تا حال کو ئی ایکشن نہیں لیا گیا اُن کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا نا اور اس طرح پوری قوم کو اندرونی مسائل میں الجھا دیا جانا ملک میں انارکی کی فضا پیدا کر کے افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کو بھی کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے ۔ہم واضح طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اور بالخصوص ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ عالمی سامراجی اور صیہونی سازشوں کا نتیجہ ہے ، اور اس دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لئے پاکستان میں موجود ان سامراجی اور صیہونی قوتوں کے ایجنٹ موجو دہیں جو چند ڈالروں کے عوض اپنے ہی ملک کے معماروں اور دانشوروں سمیت نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

علامہ مختار امامی نے حکومت سے مطالبہ کیااسرائیلی ایجنٹ دہشت گرد وں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور شہر کراچی میں موجود دہشت گردوں کے مراکز اور ان کے مدد گاروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے تا کہ شہر کو امن نصیب ہو اور شہر میں بسنے والوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت شہر میں قائم کالعدم دہشت گرد گروہوں کے مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی نسل کشی میں ملوث ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے سرغنہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور سخت سے سخت سزائیں دے کر شہر میں امن و امان اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔سندھ پولیس ، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں اور شہر کراچی میں ان ملک دشمن دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں اپنا کردار کریں۔ گذشتہ کئی سالوں سے کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے تمام کراچی کے شہریوں، پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت دیگر شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے وحدت ہاؤس اسکردو سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی کابینہ میں غیرجانبدار اور اہل افراد کو لے کر غیرجانبداری کا ثبوت دے اگر بلتستان سے غیرجانبدار اور اہل افراد کو نگران حکومت نہیں لیا گیا تو بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام زبان اور مسلک سے بالاتر ہو کر آئندہ انتخابات کے حوالے سے آمادہ رہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی عام انتخابات کی طرح پنکچر لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اب بھی غیر جانبدار افراد کو سامنے نہیں لایا تو عدالت جانے اور عوامی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ نگران وزیر اعلی کا بھی انتخاب پس پردہ ہونے والی ڈیلنگ کا نتیجہ ہے ان کی تقرری کے وقت کسی بھی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پس منظر میں بڑی تیاریاں ہورہی ہیں اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات بھی مکمل جانبدار غیرقانونی عمل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سابقہ نون لیگ کے حوالے سے خدمات اور باقاعدہ حصہ ہے ۔ انکو اس عہدہ پر رکھنا افسوسناک اور مسلم لیگ نون کی خیانت کا بین ثبوت ہے۔ ہم ہر وقت کہہ رہے ہیں کہ مسلک و مذہب سے بالاتر ہو کر اہل او رغیر جانبدار کو آگے لایا جائے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کسی شخص کی خدمات لینے سے انکار کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی ذمہ داری نبھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ریٹائرڈ افراد وکوکابینہ میں لینا نگران حکومت کی بدترین جانبداری ہے ۔ کابینہ میں غیرجانبدار ،بے داغ اور اہل افراد کو نہیں لیا گیا تو نگران حکومت کو واضح کر دیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree