وحدت نیوز(کراچی)راولپنڈی میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے اجتماع پرتکفیری دہشت گردوں کا دھماکہ اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہے، رسول ﷺاور آل رسول ﷺکے دشمن عزاداری اور میلاد البنی ﷺ دونوں کے مخالف ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

راولپنڈی کے گنجان آبادعلاقہ چٹیاں ہٹیاں میں شہید عون محمد رضوی کی امام بارگاہ میں میلاد البنی ﷺ کے اجتماع میں تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف پیدہ ہونے والے قومی اتقاق رائے کے بعد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار انگشت بادندان ہیں ، دہشت گرد وں پر پاک فوج کی جانب سے کاری ضربیں لگ رہی ہیں ، مزاروں، امام بارگاہوں ، بازاروں اور اسکولوں میں بم دھماکے کر نے والے پہاڑوں سے اتر کر نہیں آتے شہروں میں موجود محفوظ پناہ گاہوں اور مدارس میں چھپے بیٹھے ہیں ، راولپنڈی میں میلاد کی تقریب میں تکفیری دہشت گردی میں  فوجی عدالتوں کے مخالفین ذمہ دار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود شیعہ سنی عوام کے مشترکہ دشمن عزاداری اور میلاد کے خلاف بر سر پیکار ہیں ، شیعہ سنی عوام بیدار ہیں اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیس منافقت پر مبنی ہے ،ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہورہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تکفیری قوتوں سے مراسم بڑھائے جارہے ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بحرین سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔بحرین کے مظلوم عوام پچھلے کئی سالوں سے بحرینی خلیفہ کی ظالمانہ شہنشاہیت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اورایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ بحرین اور الخلیفہ حکومت کا ساتھ دینا جمہوریت کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی نے دنیور میں جشن ولادت سید الکونین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان کا چند ڈالروں کے عوض بحر ینی خلیفہ کی ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے جمہوریت پسند قوتوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور اس ملک کے سربراہ کی جانب سے شہنشاہیت جیسے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کی مدد اورتکنیکی معاونت دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ انتہائی متاثر ہوئی ہے اورحکومت کے ایسے اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ہم بحرینی عوام کے حق جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ظالم خلیفہ کے خلاف ہیں جنہوں نے بحرینی عوام کے حقوق برسوں سے غصب کئے رکھا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان چند ہزار ڈالروں کے عوض بخشو کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں گیارہ جنوری کو منعقدہ ،،رسول اعظم ۖامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ۖ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم دہشت گردطالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ وقت ریاست بچانے کا وقت ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ان ملکی سلامتی واستحکام کے لیے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (پشاور/ہنگو/کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی اور شیر آف پاکستان کے مسئول سید حیدرعباس زیدی نے پشاور، کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کی، دورہ پشاور کے موقع پر انہوں نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے انوارعلی اور شہید ٹیچر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور آئی آر سی کی جانب سے امدای چیک پیش کئے۔ ہنگو اور کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے شہید باقر حسین اور دیگر شہداء کے گھروں میں جاکر تعزیت کی اور شہیداء کے لواحقین کو امدای چیک دیئے۔ اس موقع پر سید حیدرعباس زیدی نے کہا کہ ہم صرف اس وجہ سے یہاں آئے ہیں کہ یہاں سے دور رہ کر بھی ہمیں بھی اتنا ہی درد اور دکھ ہے جو آپ لوگوں کو ہے، ہمارے آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم بتا سکیں کہ امریکہ، لندن، کراچی جہاں جہاں مومنین ہیں آپ کے لئے پریشان اور آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔ علامہ سید سبطین کا کہنا تھا کہ شہداء کے پاک لہو سے پاکستان میں ایک بیداری کا سماء ہے، مگر اللہ کرے کہ حکمران بھی اس بیداری سے کچھ فائدہ عوام کو پہچائیں، سانحہ پشاور کے شہداء ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کو کھبی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین  کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان، انصار الحسین کے رہنماء علامہ لیاقت حسین، نسیم عباس اور دیگر معززیں بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) آمد حبیب ؐ خدا مرحبا مرحبا، 11ربیع الاول دومیل سے چکوٹھی لبیک یا رسولؐ اللہ ریلی،مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا بھرپو ر شرکت کا اعلان ، ریلی زیر اہتمام مرکزی سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا ہو گی، ہم بھرپور شرکت و تعاون کریں گے، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی کی قیادت میں بھرپور شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری تعلیم و کوآرڈینیٹر برائے 11ربیع الاول لبیک یا رسول اللہ ؐ ریلی سید عمران حیدر سبزواری نے رابطہ مہم کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ حسب سابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر پاکستان و آزاد کشمیر کی سب سے بڑی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی، ریلی دومیل پل سے شروع ہو کر کنٹرول لائن چکوٹھی اختتام پذیر ہو گی ،جہاں جلسے سے شیعہ سنی علمائے کرام خطاب کریں گے، مجلس وحدت مسلمین شیعہ سنی وحدت کے لیئے سرگرم، اہلسنت برادران کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کریں گے، قائد مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق وحدت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی و انتہا پسندی کا واحد حل اتباع ذات رسول گرامی قدر میں ہے، اگر اس ذات کی پیروی کر لی جائے تو وہ وقت دور نہیں کہ جب دنیا پر حاکمیت اسلام ہو، شیعہ سنی وحدت تکفیریت کے منہ پر ذور دار طماچہ، شیعہ سنی ایک ہو کر تکفیریت کے لیئے تکلیف دہ ہیں ، لیکن جان لیا جائے کہ جس طرح پاکستان ملکر بنایا تھا ، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی ملکر کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) 2014ء کے سال کے اختتام پر ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں 311افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے دیگر واقعات نے جہاں بے گناہ معصوم افراد کی جانیں لی وہیں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں بھی ملک بھر میں 311افراد منصب شہادت پر فائز ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کراچی میں پیش آئے جہاں مختلف واقعات میں 141افراد دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، کوئٹہ میں51افراد کو نشانہ بنایا گیا، پشاور میں 24افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے، تفتان بارڈر پر 23، پاراچنار میں 11، کوہاٹ میں 14، ڈیرہ اسماعیل خان میں 9، ہنگو میں 9، خیرپور، اورکزئی ایجنسی اور رحیم یار خان میں 3 , 3 افراد ، ایبٹ آباد، فیصل آباد، حیدرآباد اور مستونگ میں 2 , 2 افراد جبکہ اٹک، گجرات، ہالا ناکہ، حسن ابدال، اسلام آباد، خانیوال، لاہور، ملتان ، پنج گڑھ، راجن پور، شکار پور اور ٹانک میں 1 , 1فرد نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں 138طلباء، 63بزنس مین، 7 علمائے کرام، 7ڈاکٹرز، 4پروفیسرز، 5وکیل، 7انجینئرز، 3بینکر اور 77مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے ماہانہ واقعات پر اگر نظر دوڑائی جائے تو ملک بھر میں جنور ی کے مہینے میں 52 افراد شہید ہوئے، فروری میں 34، مارچ میں 21، اپریل میں 25، مئی میں 24، جون میں 34، جولائی میں 20، اگست میں 13، ستمبر میں 17، اکتوبر میں 37، نومبر میں 22اور دسمبر کے مہینے میں 12افراد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نشانہ بنے۔

 

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید محمدمہدی ے ملک میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت کی تمام تر سرحدیں پار کردی ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ تکفیری دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جن کو لگام دینے والا کوئی نہیں، ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے اور ان کالعدم جماعتوں ، مدارس اور سیاسی عناصر کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے کہ جو ملک میں بے گناہ افراد کے قتل عام یا پھر تکفیر کے فتوے دینے میں ملوث ہیں تاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناکر قائداعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree