وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی اتنی بڑی کارروائی کے باوجود پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر اور قابل تشویش ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت کے منتظر مجرموں کو پھانسی کی سزائیں دینا اور ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائیاں خوش آئند ہیں، تاہم جس شہر میں دہشتگردی کی اتنی سفاکانہ اور ظالمانہ کارروائی کی گئی وہاں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن نہ کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر پوری قوم اب تک سوگ اور غم کی کیفیت سے نہیں نکل پائی، اس سانحہ کے بعد پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے، لہذا مرکزی حکومت بلخصوص اور پی ٹی آئی کی صوبائی بھی اس حوالے سے اپنا مثبت رول ادا کرے اور دہشتگردوں کو چھپنے یا بھاگنے کا موقع بھی فراہم نہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے، علامہ ناصرعباس جعفری کی اسلام آباد سے بھکر آمد پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال بھی کریں گے جبکہ انہوں بڑے جلوس کی صورت میں پنڈال تک لایا جائے گا، یہ عوامی اجتماع کل بروز اتوار صبح 10بجے شروع ہوگا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت اتحادی جماعتوں کےدیگر قائدین بھی خطاب کریں گے، واضح رہے کہ یہ عوامی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ آئندہ ہفتے بھکر کے حلقے پی پی 48میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کا ہے، اس جلسے کو حکومت مخالف جلسے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا اہم ستون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع  پر انہوں نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت  دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے  آج پورا سندھ  بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) 25 محرم الحرام حضرت امام علی زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعدبازار شام اور دربار یزید میں امام زین العابدین ؑ نے جوخطبہ دیا وہ باطل یزیدی سلطنت کی رسوائی اور شکست کا سبب بنا۔ واقعہ کربلا نے یزیدی چہرے کو بے نقاب کیا اور امام سجاد ؑ پیغام کربلا کے پہلے مبلغ ہیں۔ آپ نے ظلم و بربریت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرائت و بہادری اور صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔ سید سجاد ؑ اور سیدہ زینب کبریٰ ؑ نے کربلا کے حقائق کو مسخ ہونے سے بچایا اور تحریک کربلا کوہر دور کے یزید کے خلاف عالمگیر انقلابی تحریک میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل اورفرزند رسول ﷺ سید سجاد ؑ کی امانت ہے۔ طاقتور جابر حکمرانوں کو کیسے للکارا جاتا ہے عالم انسانیت باطل نظام کو للکارنے کا درس سید سجاد ؑ سے لے ،جو طوق و زنجیر میں جکڑا ہوا تھا مگر بشریت کو حریت و آزادی کا درس دے رہا تھا۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جبکہ 20, 21 دسمبر کوصوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تنظیمی اجلاس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے ایک قرار داد کے ذریعہ حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کا آغاز کرے تاکہ ملک سے فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

وحدت نیوز (لاہور) عراق ،شام سمیت مسلم دنیا میں فسادات اور مسلمانوں کے کردار کو دنیا بھر میں مسخ کرنے والی دہشت گرد تنظیم (داعش )کو پاکستان میں لاجسٹک سپورٹ یہاں کی کالعدم انتہا پسند تنظیم دے رہی ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک کے طول عرض میں اس بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد تنظیم کی نشرو اشاعت جاری ہے حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاعلمی کا اظہار دراصل دہشت گردوں کی پشت پناہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کا لاوا اگلنے کو ہے یہاں کے انتہا پسند دہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں ہم نے بار ہا ان خدشات کا اظہار کیا لیکن حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توجہ نہ دی طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا تھا اگر وقت پر یہ آپریشن کرتے تو ملک میں بہت سے جانی و مالی نقصانات سے بچ جاتے لیکن دہشت گردوں کی حامی قوتوں نے حکمرانوں کو مذاکرات کے نام پر یرغمال بنائے رکھا اسی طر ح آج عالمی دہشت گرد تنظیم کے وجود کو ہمارے وزیر داخلہ تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ملک بھر میں دیواروں،شاہراہوں پر دہشت گردوں کی وال چاکنگ جاری ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملکی تحفظ کے بجائے حکمران اپنے اقتدارکے تحفظ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

 

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ کوٹ رادھا کشن اور گجرات میں تھانے کے اندر جھوٹے الزامات لگا کر سید طفیل حیدر کوشہید کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دے کر انتہا پسندگروہ کی سازش کو بے نقاب کریں اجلاس میں واہگہ بارڈر پر دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ،لواحقین سے اظہار ہمدری اور دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا مطالبہ کیا گیااجلاس میں حکومت کی جانب سے عمران خان ،ڈاکٹر طاہرالقادری ،شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوُں کے وارنٹ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا اجلاس میں کرپشن ،مہنگائی،بدامنی اور دھاندلی کیخلاف جدو جہد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے 23 نومبر کے بھکر میں عوامی جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان بھی کیااجلاس میں پنجاب میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے صوبے میں مزید بدامنی پھیلانے کا پیش خیمہ قرار دیا۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے زیراہتمام روزجمعة المبارک دعائے ندبہ اور درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا، جس میں نجف اشرف میں مقیم پاکستان علمائے کرام اور طلباء کے لیے زائرین نے بھی شرکت کی۔ دعائے ندبہ کی تلاوت کے بعد سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ نے درس اخلاق دیا اور بالخصوص نوجوانوں کے مسائل اور اخلاق پر خصوصی توجہ دی۔ جبکہ آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف عراق الشیخ ناصرعباس النجفی نے دعا ندبہ میں آئے ہوئے طلاب کا اور سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم مولا کائنات کی بارگاہ میں موجودہیں، اور ہر روزجمعہ کو دعائے ندبہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree