وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحیدکاظمی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک اور قوم اتحاد و وحدت اور امن امان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں، جس کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی، اب مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ملک کا کوئی صوبہ اور شہر نہیں جس میں ہم نے لاشیں نہ اٹھائی ہوں۔شہید واجد حسن قزلباش کا بہیمانہ قتل صوبائی حکومت کے منہ پر تبدیلی کا طمانچہ ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف اپنے صوبے کے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ملک میں کیا خاک تبدیلی لائے گی۔ اِن خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ وحید کاظمی نے واجد حسن کے بہیمانہ قتل پر  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے پشاور کے پوش علاقے قصہ خوانی ڈھکی میں واجد حسن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے کر تبدیلی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جب اور جہاں چاہیں بیخوف ہو کر کاروائیاں کرتے ہیں اور ان کو روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں، جو کہ حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک اور قوم، اتحاد و وحدت اور امن و امان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں، جس کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی، اب مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ ملک کا کوئی صوبہ اور شہر نہیں جس میں ہم نے لاشیں نہ اٹھائی ہوں۔ ہم نے لاشوں پر کھڑے ہو کر بھی اتحاد و وحدت اور امن وامان کا درس دیا۔ ہماری نظریں صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات پر ایک عرصہ سے ہیں اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے تو ہم کئی بار مایوس ہوئے کہ پولیس افسران بھی روایتی خوشامدی اور مفلوج نظام کا حصہ بن کر ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا پر آ کر صوبے کی پولیس میں تبدیلی لانے کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر معاملہ اِس کے برعکس ہی دکھائی دیتا ہے۔علامہ وحید کاظمی نے مرکزی اورصوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر حالات جوں کے توں رہے تو اپنے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے ہم راست اقدام اٹھائیں گے اور پھر وزیر اعلی ہاوس، گورنر ہاوس اورسڑکوں پر آنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

 

واجد حسن کو قصہ خوانی ڈھکی میں شہید کیا گیا۔ واجد حسن قزلباش فعال شیعہ کارکن تھے اور پشاور کے مرکزی شیعہ آبادی میں میڈیکل کلینک  اور میڈیکل سٹور تھا اکثر اوقات ہسپتال روڈسے میڈیکل سٹور کے لئے دوائی لے آتے تھے۔ شہید واجد حسن ڈاکٹرثقلین کو جس وقت شہید کیا جا رہا تھا اس وقت موقع پر موجود تھے اور ملزمان کو دیکھ لیا تھا اور کئی بار عدالت میں گواہی کے لئے گئے۔ جسکی وجہ سے اس کو شروع سے ہی دھمکی ملتی تھی۔ انہوں کئی بار تھانے میں اپنی شکایت بھی درج کئے تھے۔ پیچلے سال جب خواجہ عمران کو شہید کیا گیا تو ایس پی سٹی نے شیعہ رہنماوں سے مذکرات کیے تو اس وقت ہم نے واجد حسن کو سیکورٹی دینے کے لئے بات کی تھی اور انہوں نے واجد حسن کو سیکورٹی دینے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر بعد میں کئی بار یاد کرانے کے باوجو د کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ شہید واجد حسن کا ایک بیٹی جو فرسٹ ائیراور ایک بیٹا ساتویں میں پڑھتا ہے۔ شہید واجد حسین سابق کونسلر عابد حسین قزلباش کے سگے بھائی ہیں سابق کونسلر عابد حسن پر قاتلانہ حملہ ہوچکا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیر پور میں بس حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے58افراد کی نا گہانی موت قومی سانحہ ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں میں انہوں نے کہا کہ خیرپور بس حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے، اوور اسپیڈنگ ،اوور لوڈنگ، اوورٹیکینگ جیسے سنگین مسائل پر ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس یہ تو غفلت برتتی ہے یہ رشوت لے کر قانون کی خلاف روزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے اس قومی سانحے کا ذمہ دار متعلقہ اداروں کا ٹھراتے ہوئےسندھ حکومت سےمطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، مجلس وحدت مسلمین حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ملک کے مختلف شہروں میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی وال چاکنگ تشویش ناک ہے پر امن معاشرے کے قیام کیلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اقلیتی برادری قوم کا حصہ ہے ان کا احساس محرومی دور کرنا حکومتوں کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نےشہدائے سانحہ انچولی کی یاد میں منعقدہ تقریب  سے خطاب میں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں تھر میں انسانیت بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مر رہی ہے لیکن روٹی کپڑا اور مکان کے دعویدار موت بانٹنے میں مصروف ہیں پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ملت جعفریہ کیخلاف منظم انداز میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے آئے دن گھروں سے جنازے اُٹھ رہے ہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں ان دونوں صوبوں کے حکمران یرغمال بنے ہوئے ہیں پنجاب میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے گجرات اور کوٹ رادہ کشن کے ملزموں کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو یہاں عراق اور شام جیسے حالات پیدا ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا اسلام امن ،محبت ،بھائی چارے کا دین ہے اور ہمیں انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے علامہ شہیدی نے کوئٹہ میں گذشتہ 6 دن سے پھنسے زائرین کو فوری کوئٹہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر غفلت کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا زائرین کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ اس کے ذمہ دار ہونگے۔

وحدت نیوز(گجرات)مجلس وحدت مسلمین گجرات کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی رضا نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت چند عناصر گجرات شہر کے امن کو تہ و بالا کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات شروع کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں، گجرات واقعہ پر من گھڑت کہانیاں سنا کر لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے والوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے، رہنما ایم ڈبلیو ایم گجرات کا اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بعض دین فروش ملاں جنہیں تکفیری عناصر کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، گجرات کے واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے مجرم کو بچانا چاہتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما علی رضا نے نمائندہ اسلام ٹائمز کو بتایا کہ افضل قادری نامی ملاں جس نے گجرات پولیس کے ساتھ ملاقات کے بعد بیان جاری کیا کہ گجرات واقعہ کے مجرم کے خلاف 302 نہیں بلکہ دفعہ 304 لگائی جائے، چونکہ واقعہ اچانک جذبات کی وجہ سے پیش آیا، دوسری جانب اسی ملاں نے ایک موقع پر کہا ہے کہ قاتل پولیس اہلکار نے رات ساڑھے تین بجے ایک خواب دیکھا، جس میں اسے یہ کام کرنے کو کہا گیا، رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام، شدت پسندی کے تدارک اور اداروں کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لئے قاتل پولیس اہلکار کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

وحدت نیوز(مری) جامعہ آمنہ بنت الھدیٰ ایجوکشینل اینڈ سوشل سپورٹ ٹرسٹ پاکستان کا بھمبروٹ سیداں مری میں سنگ بنیاد رکھا گیا جو کہ پانچ کنال پر مشتمل ہے یہ زمین کسی مومنہ نے وقف کی تھی اس مدرسے کوا ٹھارہ سال ہو گے قوم کی خدمت کرتے ہوئے یہ خواہران کا مدرسہ ہے ۔اس مدرسے کی معلمہ محرم میں کشمیر سے لے کے بہاولپو رتک تبلیغ کے لئے جاتی ہیں۔اس مدرسے نے ایک اہم کام کیا ہے پیام بنت الھدیٰ کے نام سے سہ ماہی رسالہ نکالا ہے اس کاسنگ بنیاد اسی مدرسہ کے اندر رکھاگیا،جس کی تقریب رونمائی ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمروٹ کی زمین ایک مقدس زمین ہے اس پر کئی شہید آچکے ہیں مزید کہاکہ اس پروجیکٹ کی نہ صرف مری میں بلکہ پاکستان میں ضرورت ہے ۔اورملکی حالات پر بات کرتے ہو کہا کہ شیعہ اب مسجد اور امام بار گاہ سے نکل کر ملک کی سیاست میں اہم رکن بن چکے ہیں اس وقت شیعہ سنی کی اتحاد کی فضاء محبت بھائی چارے پر قائم ہو چکی ہے تکفری دیوار کے ساتھ لگ گیا اس ہمارے اتحاد کی مسلم لیگ ن کو بہت تکلیف ہوئی ہے ہم نے ان کو چیلنچ کیا ہے اور کئی بار ان کو کہنا پڑا کہ دھرنوں میں کسی نے چوٹ دی ہے تو وہ شیعہ ہیں ،ہم شیعہ سنی وحدت کو مثالی بنا چکے ہیں ، انہوں نے مذ ید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای  کی بصیرت کو سلام کے جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم نےشیعہ سنی کودو جسم ایک جان بنا دیا۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی سے ملاقات کے موقع پرمولانا طاہرعبا س محمدی آف جامع مسجدچنالی کے خطیب نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین ایک عظیم تنظیم بن کر ابھری ہے جس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصرعباس آپ کی عظمت کو سلام کرتا ہوں جوحق کی خاطر سامراجی حکومت کے آگے ڈٹ کر کھڑاہو گئے ہیں۔ان کے بعد مولانا طاہرعباس نے سیکرٹری جنرل KPK کی موجودگی میں MWM میں شمولیت کا اعلان کیا اور مکمل یقین تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree