شہید واجد حسن قزلباش کا بہیمانہ قتل صوبائی حکومت کے منہ پر تبدیلی کا طمانچہ ہے، علامہ وحیدکاظمی

12 نومبر 2014

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحیدکاظمی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک اور قوم اتحاد و وحدت اور امن امان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں، جس کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی، اب مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ملک کا کوئی صوبہ اور شہر نہیں جس میں ہم نے لاشیں نہ اٹھائی ہوں۔شہید واجد حسن قزلباش کا بہیمانہ قتل صوبائی حکومت کے منہ پر تبدیلی کا طمانچہ ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف اپنے صوبے کے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ملک میں کیا خاک تبدیلی لائے گی۔ اِن خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ وحید کاظمی نے واجد حسن کے بہیمانہ قتل پر  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے پشاور کے پوش علاقے قصہ خوانی ڈھکی میں واجد حسن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے کر تبدیلی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جب اور جہاں چاہیں بیخوف ہو کر کاروائیاں کرتے ہیں اور ان کو روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں، جو کہ حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک اور قوم، اتحاد و وحدت اور امن و امان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں، جس کی مثال تاریخ میں بھی نہیں ملتی، اب مزید ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ ملک کا کوئی صوبہ اور شہر نہیں جس میں ہم نے لاشیں نہ اٹھائی ہوں۔ ہم نے لاشوں پر کھڑے ہو کر بھی اتحاد و وحدت اور امن وامان کا درس دیا۔ ہماری نظریں صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات پر ایک عرصہ سے ہیں اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے تو ہم کئی بار مایوس ہوئے کہ پولیس افسران بھی روایتی خوشامدی اور مفلوج نظام کا حصہ بن کر ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا پر آ کر صوبے کی پولیس میں تبدیلی لانے کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر معاملہ اِس کے برعکس ہی دکھائی دیتا ہے۔علامہ وحید کاظمی نے مرکزی اورصوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر حالات جوں کے توں رہے تو اپنے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے ہم راست اقدام اٹھائیں گے اور پھر وزیر اعلی ہاوس، گورنر ہاوس اورسڑکوں پر آنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

 

واجد حسن کو قصہ خوانی ڈھکی میں شہید کیا گیا۔ واجد حسن قزلباش فعال شیعہ کارکن تھے اور پشاور کے مرکزی شیعہ آبادی میں میڈیکل کلینک  اور میڈیکل سٹور تھا اکثر اوقات ہسپتال روڈسے میڈیکل سٹور کے لئے دوائی لے آتے تھے۔ شہید واجد حسن ڈاکٹرثقلین کو جس وقت شہید کیا جا رہا تھا اس وقت موقع پر موجود تھے اور ملزمان کو دیکھ لیا تھا اور کئی بار عدالت میں گواہی کے لئے گئے۔ جسکی وجہ سے اس کو شروع سے ہی دھمکی ملتی تھی۔ انہوں کئی بار تھانے میں اپنی شکایت بھی درج کئے تھے۔ پیچلے سال جب خواجہ عمران کو شہید کیا گیا تو ایس پی سٹی نے شیعہ رہنماوں سے مذکرات کیے تو اس وقت ہم نے واجد حسن کو سیکورٹی دینے کے لئے بات کی تھی اور انہوں نے واجد حسن کو سیکورٹی دینے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر بعد میں کئی بار یاد کرانے کے باوجو د کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ شہید واجد حسن کا ایک بیٹی جو فرسٹ ائیراور ایک بیٹا ساتویں میں پڑھتا ہے۔ شہید واجد حسین سابق کونسلر عابد حسین قزلباش کے سگے بھائی ہیں سابق کونسلر عابد حسن پر قاتلانہ حملہ ہوچکا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree