وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں بے گناہ شیعہ جوان سید ناصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خاموش تماشائی بن کر شیعوں کا قتل عام دیکھ رہی ہے، کئی سالوں سے پشاور میں ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، مگر حکومت صرف بڑے بڑے دعووں سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ نہ رکا تو حالات خراب ہونی کی ذمہ داری نواز حکومت اور پی ٹی آئی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سید ناصر عباس سمیت دیگر شہداء کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔