وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گندم کی سبسڈی کے خاتمے کیخلاف عوام کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 9 روز سے جاری رہنے والے دھرنوں کے باوجود عوام کے مطالبات تسلیم نہ کرنا جی بی حکومت کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی غیور عوام کی عظمت، استقامت، شجاعت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے گذشتہ 9 روز سے سڑکوں پر ہیں، اور انشاء اللہ وہ اپنے حقوق حاصل کرکے ہی گھروں کو لوٹیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے عوام کو نہ صرف مایوس کیا بلکہ ان کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اس حقوق کی جنگ میں گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ مہدی شاہ حکومت خود کو مزید رسوائی سے بچانے کیلئے فوری طور پر گندم کی سبسڈی بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کو آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہے، اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، تاہم اس حملہ کی آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان کے مطابقMWMکے رہنما اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے تقریب بین المسالک کے لئے وجودمیں آنے والے مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی اسی میں ہے کہ ہم سب آپس میں متحدہوجائیں۔سنی شیعہ مسلمانوں کو آپس میں اس طرح متحدہوناچاہیئے کہ پھرکبھی جدائی کا تصوربھی نہ کرسکیں۔یہ اسلام کا حکم ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی بنیں۔ اس بھائی چارے اوروحدت کا نتیجہ یہ ہوگاکہ کوئی طاقت آپ پر مسلط نہ ہوسکے گی۔اورجب تک آپ کی توجہ اورتوکل کامرکزاللہ کی ذات ہوگی آپ کے مقابلے میں آنے والی ہر قوت و طاقت نیست و نابود ہوجائے گی۔

 

انہوں نے کہاکہ دورحاضرمیں جہاں بعض اسلامی ممالک اپنی بادشاہت کودوام دینے کی غرض سے اسلام اورجہادکے نام پرشام اورپاکستان میں میں بے گناہ مسلمانوں کاخون بہارہے ہیں ایسے حالات میں مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کا قیام ملک میں بسنے والے تمام سنی شیعہ مسلمانوں کے لئے انتہائی خوش آئنداورحوصلہ افزاں بات ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کوملکی اوربین الاقوامی سطح پرشیعہ سنی کے مابین اتحادویگانت اورملکی ترقی کے لئے دن رات کوشش کرنی چاہیئے ۔اورسنی شیعہ معتدل سوچ رکھنے والے تمام مسالک کے ماننے والوں کو اس پلیٹ فارم پررسول اکرم ؐ کے نام پریکجاکرناچاہیئے۔

 

آغارضاکاکہناتھا کہ پاکستان سنی شیعہ مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں سے معرض وجودمیں آیاہے۔اورسنی شیعہ مسلمان ہی مل کر ملک کودہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلاکرپاکستان کوبچاسکتے ہیں۔اسلام کے دشمنوں کویہ بات کسی صورت برداشت نہیں ہورہی کہ پاکستان دنیابھرمیں اسلام کی طاقت کاسرچشمہ بن کر ابھرے۔اس لئے دشمن ،قوم، مذہب اور مسلک کے نام پر ہمیں آپس میں دست و گریباں کرکے مسلمانوں کو تقسیم درتقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

 

اُن کاکہناتھا کہ ہمیں ملک میں سنی شیعہ اتحاداورمذہبی رواداری کو فروغ دے کراندرونی اوربیرونی سازشوں کوناکام بناناہوگا۔ سنی شیعہ مسلمان اتحادواخوت کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں کے مابین نفرتوں کے بیچ بونے والے شرپسندعناصرکی مذموم سازشوں کوناکام بناناہوگا۔اوربلاتفریق انسانیت، امن،تعلیم اور خواتین کی ترقی کے لئے کام کرکے دنیاکو اسلام کے امن و سلامتی اورترقی پسندچہرے سے روشناس کراناہوگا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بروز جمعتہ المبارک پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم مذمت طالبان اور ٹاریٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے MWMکوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج طالبان سمیت دہشت گرد عناصر پاکستان کے لئے تباہی کا سامان ہے یہ تمام دہشت گرداورکالعدم تنظیمیں غلط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔جس کی وجہ سے مملکت خداداد پاکستان شدید خطرات سے درچار ہیں ۔ اب تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہیں کہ یہی دہشت گرد اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے انتہائی حساس مقامات ، فوج اور عوام کو نشانہ بناچکی ہے لہٰذا یہ مفسد فی الارض ہے اور باغی ہے شریعت اور عقل کی رو سے ان کے خاتمے میں ہی پاکستان کی بقاء اور امن کی ضمانت ہے۔ امریکی ،اسرائیلی ودیگر شیطانی طاقتوں کی ایماء پر یہ دہشت گرد اسلام کو دنیا میں کمزو ر کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے یہ وحشی ہے اور انسانیت سے دور ان کو پاکستان اور پاکستانی عوام مسلمانوں کے جان ومال کی کوئی پروا نہیں اور آئین پاکستان کونہیں مانتے تو اس صورت میں ان کا خاتمہ پاکستانی حکومت بھرپورطاقت کا استعمال کریں ورنہ یہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہلاکت کا باعث ہوگا ۔ اس صورت حال میں پاکستان بھر کے سنی شیعہ عوام کسی بھی صورت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہیں جس کا مظاہرہ پچھلے چند مہینوں سے ہوتا چلاآرہا ہے اور پاکستانی عوام حکومتی کوتاہی کی صورت میں خود میدان میں نکل کران دہشت گردوں کو رسوا کرکے ان کا خاتمہ کرینگے انشاء اللہ ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت نہیں اور امت مسلمہ پوری طرح اتحاد بین المسلمین دائرے میں زندگی گزاررہے ہیں لیکن اسلام دشمن عناصر اپنے پالے دہشت گردوں کے ذریعے مسلمانوں میں انتشا ر کا باعث بنے ہوئے تو ہم حکومت وقت سے نہایت سختی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے ان کا قلہ قمہ کریں یہی پاکستانی اٹھارہ کروڑ عوام کا مطالبہ ہے اور پاکستان کے بقاء کا ضامن بھی۔ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حکومت پاکستان اور فوج کی بھرپورحمایت کرتاہے اور اس میدان میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں MWM ضلع حیدرآباد کے سیکریڑی جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ حکمران ہوش میں آئیں اگر قاتلوں کے مطالبات مانے گئے تو 70ہزار شہداکے خون کا حساب کون دیگا ۔ مولانا امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کے وزیرا عظم کو کونسی چیز نے آپریشن سے روک رکھا تھا حکمرانوں نے تو آہستہ آہستہ ہمارے ملک کے کافی حصوں کو بیچ دیا ہے حکمرانوں نے جہاز اور ٹینک بھی فروخت کردیے ہیں اتنی دہشتگردی ہورہی ہے یہ چیزیں آپریشن میں نظر نہیں آئی کیوں ؟ اب یہ جو وزیرستان میں آپریشن شروع کیا ہیں اب اس آپریشن کوچلنے دیں کیوں کہ آپریشن شروع ہوا ہے تو کئی لوگوں کے چہرے کھل کر سامنے آگئے جیسا کہ منور حسن نے ظاہر کردیا کہ وہ طالبان کے ساتھ ہیں اور اس کی زبان سے توہین امام عالی مقام ہوئی منورحسن کے بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں منورحسن کے خلاف توہین امام عالی مقام کا مقدمہ چلا یا جائے ۔ اگر گرفتا ر دہشتگردوں کو سزائیں دی جاتی تو آج اتنی دہشتگردی نہ ہوتی طالبان کے خلاف آپریشن کر کے صفایا کریں اور اپنے ملک کو طالبان سے بچائیں طالبان ملک کے اندر کس طرح اپنی جگہ بنار ہے ہیں یہ تو حکمران جانتے ہی ہونگے کراچی اور پشاور میں ہونے دھماکوں میں خود کش حملوں نے نہاد امن مذاکرات کا بھرم کھول دیا ہے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ شہدا کے قاتلوں کے ساتھ سودے بازی کا کسی حکمران کو حق نہیں ہے ہمارے ملک پر مذہب کی آڑ میں تبا ہ کن تبدیلیاں لانے کی سازش ہورہی ہے دہشتگردی کے خلاف پورے ملک کی عوام اور محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا افسو س کی بات ہے کہ دہشتگرد دہشتگر د ی کرنے کے بعد ذمہ داری قبول بھی کرتے ہیں اور انہی دہشتگروں کے ساتھ حکمرانوں کا نرم رویہ نا قابل فہم ہے۔ ہم پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کچھ روز قبل ہالہ شہر میں کچھ دہشتگردوں نے ہالہ کی امام بارگاہ کے علم پاک کو نظر آتش کر کے اس کی بے حرمتی کی ہم حکومت سندھ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کو روکا جائے ورنہ ایسا نہ ہوکہ ہمارے پیار ے ملک کے پیارے صوبے سندھ میں بھی ایسے دہشتگرد نا پیدا ہوجائے جو صوبائے سندھ کے لیے نا سور بن جائے ہم ہالہ میں ہونے والے واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں آخر میں دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کی فوج کے خدا حوصلہ بلند رکھے اور ان دہشتگروں کو ختم کرنے میں خدا ہماری فوج کی مدد فرمائے اور ہمارے ہر سپاہی کو کربلا والے سپاہیوں کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین )

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور سنی تحریک نے صوبہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور شدت پسندی، دہشتگردی و فرقہ پرستی کیخلاف مشترکہ طور پر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد کی سنی تحریک کے صوبائی سربراہ انعام الحق قادری کیساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید محمد اور سہراب علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبہ کے حالات اور سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں جماعتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ راولپنڈی واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کا حصہ تھا اور فرقہ پرست جماعت نے اسے ملک میں فساد پھیلانے کیلئے کیش کرنے کی کوشش کی۔

 

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ، سنی کے مابین دوریاں پیدا کرنے اور ایک خاص سوچ کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ، سنی نے جس طرح ملکر پاکستان بنایا تھا اسی طرح اس ملک کو بچائیں۔ جس کیلئے شیعہ، سنی وحدت کو فروغ دینے اور فرقہ پرست قوتوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے صوبائی سربراہ نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ صوبہ کے مخصوص حالات کے پیش نظر ہمیں ایک ساتھ چلنا ہوگا، اور ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے شیعہ، سنی اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او کے ڈویژنل نائب صدر سید محمد نے انعام الحق قادری کو 11 دسمبر کو منعقد ہونیوالے یوم حسین (ع) پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree