پاکستان کی بقاءو سلامتی کا واحدحل طالبان سے پاکستان کی نجات میں ہے، علامہ ولایت جعفری

28 فروری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بروز جمعتہ المبارک پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم مذمت طالبان اور ٹاریٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے MWMکوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج طالبان سمیت دہشت گرد عناصر پاکستان کے لئے تباہی کا سامان ہے یہ تمام دہشت گرداورکالعدم تنظیمیں غلط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔جس کی وجہ سے مملکت خداداد پاکستان شدید خطرات سے درچار ہیں ۔ اب تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہیں کہ یہی دہشت گرد اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے انتہائی حساس مقامات ، فوج اور عوام کو نشانہ بناچکی ہے لہٰذا یہ مفسد فی الارض ہے اور باغی ہے شریعت اور عقل کی رو سے ان کے خاتمے میں ہی پاکستان کی بقاء اور امن کی ضمانت ہے۔ امریکی ،اسرائیلی ودیگر شیطانی طاقتوں کی ایماء پر یہ دہشت گرد اسلام کو دنیا میں کمزو ر کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے یہ وحشی ہے اور انسانیت سے دور ان کو پاکستان اور پاکستانی عوام مسلمانوں کے جان ومال کی کوئی پروا نہیں اور آئین پاکستان کونہیں مانتے تو اس صورت میں ان کا خاتمہ پاکستانی حکومت بھرپورطاقت کا استعمال کریں ورنہ یہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہلاکت کا باعث ہوگا ۔ اس صورت حال میں پاکستان بھر کے سنی شیعہ عوام کسی بھی صورت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہیں جس کا مظاہرہ پچھلے چند مہینوں سے ہوتا چلاآرہا ہے اور پاکستانی عوام حکومتی کوتاہی کی صورت میں خود میدان میں نکل کران دہشت گردوں کو رسوا کرکے ان کا خاتمہ کرینگے انشاء اللہ ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت نہیں اور امت مسلمہ پوری طرح اتحاد بین المسلمین دائرے میں زندگی گزاررہے ہیں لیکن اسلام دشمن عناصر اپنے پالے دہشت گردوں کے ذریعے مسلمانوں میں انتشا ر کا باعث بنے ہوئے تو ہم حکومت وقت سے نہایت سختی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے ان کا قلہ قمہ کریں یہی پاکستانی اٹھارہ کروڑ عوام کا مطالبہ ہے اور پاکستان کے بقاء کا ضامن بھی۔ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حکومت پاکستان اور فوج کی بھرپورحمایت کرتاہے اور اس میدان میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree