وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے آج پھر ریاست پر وار کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے لورالائی کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دہشت گردوں کی سیاسی، معاشی طاقت اور مذہبی جنونیت کو ختم کرنا ہوگا، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر جہاں ہمیں فخر ہے، وہاں ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر طالبان درندوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ملک کو پارلیمنٹ میں بیٹھے طالبان مائنڈ سیٹ سے خطرہ ہے، شیعہ کے مدارس کے دروازے ہر لمحہ جانچ پڑتال کیلئے کھلے ہیں ، خوف انہیں ہے جن کی داڑھی میں تنکا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم بارہا اعلان کرتے رہے کہ طالبان اور ان کے حامی پاکستان کو ایک دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن افسوس ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، آج حکمران اعتراف جرم کر رہے ہیں کہ ہم نے ان شیطانوں سے مذاکرات کی بڑی غلطی کی، دراصل مذاکرات کا بہانہ بنا کر پاکستانیوں کا قتل عام کیا گیا اور اس سازش میں طالبان مائنڈ سیٹ کا بڑا کردار ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج ہمارے وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں، دس فیصد دہشت گرد مدارس کا اعتراف قوم کے سامنے کرنے کے باوجود انہی مدارس کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ہم آپ کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کر رہے، پاکستان کو دہشت گردی اور مٹھی بھر دہشت گرد گروہ سے نجات دلانے کے لئے نڈر قیادت کی ضرورت ہے، ہمارے حکمران دہشت گردوں کے سیاسی اتحادیوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور ان حکمرانوں کی قیادت میں دہشت گردوں کو شکست دینا ممکن نظر نہیں آرہا۔

وحدت نیوز (کمب) ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اورحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مجلس وحدت مسلمین تحصیل کمب ضلع خیر پور کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی رہنماعلامہ مختار امامی، یعقوب حسینی، عالم کربلائی، مولانانقی حیدری اور دیگر نے کی،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں لبیک یا رسول اللہ ص کے پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر جشن میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ حیدرعلی جوادی نے کیا جب کہ دیگر مقررین میں علامہ مختار امامی، مولانانقی حیدری شامل تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص)تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خاتم المرسلین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کا باقائدہ آغاز  الحاج قاری فرمان نے تلاوت کلام پاک و حدیث کساء سے کیا،نظامت کے فرائض خواہر حنا اور خواہر بنین نے سرانجام دئیے، دیگر مقررین میں تحریک  منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی شامل تھیں ،جبکہ برادراحمد ،  خواہر ثناء، خواہر ایلیاء اور خواہر فاطمہ ،خواہر لیلیٰ نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

 

 علامہ ناصرعباس جعفری کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی ﷺکے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب کے بعد تقریب کا اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین  کراچی ڈویژن کی جانب سے پروگرام میں شھداء کے حوالے سے خصوصی طور پہ''شھداء کارنر پھولوں سے سجایا گیا تھا اور شھداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں ،اسکے علاوہ خانوادہ شھداء کا استقبال شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے پھولوں کے ہار سے جبکہ بچوں کا پھولوں کی کلیوں سےکیا گیا تھا.بعد از میلاد چائے اور تبرک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز کے مایہ ناز باکسر سید آصف علی جو بیرون ملک وطن عزیز کے لیے میڈلز جیت کر ملت اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ایم پی اے آغا رضا نے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اور کونسلرز کے اعزازمیں  دیئے گئے ظہرانے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر آصف علی کو گولڈ میڈل دیا اور ایم پی اے آغا رضا نے ای لاکھ روپے انعام اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ اسی طرح محنت اور لگن سے وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ راوالپنڈی کے ذمہ دار پنجاب انتظامیہ اور طالبان کے سہولت کاروں اور اُن کے سیاسی سر پرستوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر حکمران اور ریاستی ادارے واقعی امن و ا ستحکام کے خواہاں ہے تو ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے آج ہر قسم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو دہشت گرد مارے جاتے ہیں اُن کے جنازوں پر ریاست اور مسلمانوں کیخلاف غلیظ نعرے بلندہوتے ہیں لیکن کوئی نوٹس لنے والا نہیں انہوں نے کہا دہشت گردوں کی پھانسیاں روکوانے اور معافیاں دلوانے میں کالعدم جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں ہم ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو حرام سمجھتے ہیں پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف میدان میں نکلیں یہ ایوانوں میں بیٹھے طالبان وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ریاست کے لئے خطرے کا باعث ہیں آج پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے من حیث القوم ہم پر یہ فرض ہے کہ ارض پاک کی حفاظت اور ملکی استحکام کے لئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی میں محفل میلاد البنیﷺپر خودکش حملہ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کی کارستانی ہے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو ثبوتاژ کرنے کے لئےروالپنڈی میں دھماکہ کیا گیا، اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے دھماکہ کرنے والے دہشت گردلبرل یا سکیولرنہیں بلکہ مذہبی شناخت رکھتے ہیں، ان سے نا فقط سرجیکل بلکہ آئیڈیالوجیکل مقابلے کی ضرورت ہے ،چوہدری نثار علی خان دہشت گردی میں ملوث ہر دس میں سے ایک مدرسے کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنائیں ، پورے ملک میں چھوٹے چھوٹے وزیر ستان بن چکے ہیں ، بلاتفریق ، بلاخوف و خطر، بلا تاخیر ملک بھر میں شیعہ سنی کے قاتل مخصوص مائند سیٹ کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں  راولپنڈی میں خودکش دھماکے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ آج کے اس سانحے نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ دہشت گرد فقظ وزیر ستان نہیں بلکہ پورے ملک میں اپنا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں ، سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی قومی ہم آہنگی سے خوف زدہ دہشت گرداور ان کے سیاسی ومذہبی پشت پناہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے میں مصروف ہیں ، پاکستان پر مسلط نا اہل ، بزدل اور خوفزدہ حکمرانوں نے پہلے ان دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر مسلسل ڈھیل دی، انہیں منظم ہونے کا موقع فراہم کیا، ان کے سیاسی و مذہبی پشت پناہوں اور سہولت کاروں کو یکسوئی کا موقع فراہم کیا گیا،سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج اور پاکستانی قوم کے پریشر پر حکومت نے آپریشن کیلئےسرینڈر کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کی مسلسل دہشت گردوں کی سپورٹ کی بدولت پورا ملک دہشت گردوں کی ذد پر آگیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ محضوص مائنڈ سیٹ اپنے سوا سب کو کافر قرار دیتا ہے، چاہے وہ فوج ہو ، پولیس ہو، جج ہو، وکیل ہو، شیعہ ہو ، سنی ہویا اسکول کا طالب علم ،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو بیرونی ایجنٹ قرار دے کر ان کے مسلکی شناخت نہ چھپائی جائے، جو لوگ اسلام کے نام پر، نعرہ تکبیر لگا کر بے گناہوں کاقتل عام کر رہے ہیں وہ آسمان سے ناذل نہیں ہوتے بلکہ چوہدری نثار کے بقول ان دس فیصد مدارس میں پل رہے ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ،دس فیصد کا مطلب ہر دسواں مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے، لیکن حکومت اور قانون ان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام نہ کرتا،  اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے دھماکہ کرنے والے دہشت گردلبرل یا سکیولرنہیں بلکہ مذہبی شناخت رکھتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree