وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری محترمہ حنا تقوی نے ڈیفنس میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقد کردہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔مجلس میں فضائل و مصائب بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا بیان کیے گئے۔ سیرت جناب سیّدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پاک خواتین کے لئے روشن ستاروں کی مانند نشانِ راہ ہے۔ عورت اگر ماں کے روپ میں ہے تو جگر گوشہ رسول ص کا اسوہ حسنہ اس ماں کی مکمل رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔عورت اگر شریک زندگی کے روپ میں ہے تو آپ کی سیرت رہبرو رہنما ہوگی کہ شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کا حق کیسے ادا کیا جاسکتا ہے عورت اگر بیٹی کے روپ میں ہے تو خاتون جنت سے اطاعت والدین کا سلیقہ سیکھنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے 12رکنی ضلعی کابینہ برائے سال 2019تا2022 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن مولانا علی انور جعفری، صوبائی سیکریٹرمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے 12رکنی ضلعی کابینہ برائے سال 2019تا2022 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن مولانا علی انور جعفری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی، ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدراور میر تقی ظفربھی موجود تھے ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ میں مولاناغلام محمد فاضلی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعیب رضوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل،حسن عباس رضوی سیکریٹری سیاسیات،مولانا گلزارشاہدی سیکریٹری تربیت،مولانا بلاول فائزی سیکریٹری تبلیغات،نیاز کاچوسیکریٹری مالیات،ممتازمہدی سیکریٹری فلاح وبہبود،سعید رضوی سیکریٹری امپلائزونگ،کاظم نقوی سیکریٹری روابط،رضا حیدرسیکریٹری نشرواشاعت،معراج زیدی سیکریٹری اطلات ،جرنیل عباس،سیکریٹری شماریات ،قائم رضا اورسیکریٹری عزاداری سیل کے عہدوں پر نامزد کیئے گئے ہیں ۔   

وحدت نیوز (شکارپور) جامع مسجد سید الشھداء کربلا معلی امام بارگاہ شکارپور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور وارثان شہداء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اجتماع میں بزرگ علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔

 انہوں نےکہا کہ شہداء کی یاد منانا ان کے مشن اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد ہے ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دھشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں لہذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سیکورٹی کلوز کی گئی ہے ان کی سیکورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایران امریکہ کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مدارس اور طلبا تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کی۔ کانفرنس کے میزبان علامہ اقتدار حسین نقوی تھے۔

اےپی سی میں ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر رانا شاہد الحسن، جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے مرکزی رہنما ایوب مغل، پاکستان پیپلزپارٹی کے بابو نفیس احمد انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ، علی یونیورسٹی کے پرنسپل علامہ ظفر حسین حقانی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا سبطین نجفی، علما اوقاف بورڈ کے رہنما علامہ غلام مصطفی انصاری، تحریک منہاج القرآن کے یاسر ارشاد، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راو محمد عارف رضوی، مہدیہ کمپلکس کے سربراہ علامہ سلطان نقوی نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں سنی تحریک کے رہنما مرزا ارشدالقادری، مسیحی کمیونٹی کے رہنما پادری نعیم جاوید، امامیہ آرگنائزیشن کے امجد صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما قاری محمد افضل، دی میڈیا فانڈیشن کے رہنما پروفیسر عبدالماجد وٹو، جرنلسٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے رہنما شفقت بھٹہ، سماجی رہنما عامر محمود نقشبندی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، مرزا وجاہت علی، حسنین انصاری اور دیگر شریک تھے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں کا نشانہ پاکستان ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی نمائندگی کرے، مقررین نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کی وحدت پر زور دیا، رہنماوں نے مسلمانوں کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا، ایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، امریکہ کے خلاف اس جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے مناواں کے مقام پر یونٹ قائم کیا گیا اور تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔محترمہ حنا تقوی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے اراکین یونٹ سے حلف لیا۔اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی موجود تھیں۔اراکین یونٹ کی جانب سے سردار قاسم سلیمانی و مہدی المہندس کے لئے مجلس ترحیم کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مجلس کے دوران خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ عہد حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملت تشیع و ملت اسلامیہ کو متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے۔دشمن کی پسپائی کے لیےحق کی معرفت رکھتے ھوئے اپنے کردار کو سمجھنا،  حالات پر زیرک نگاہ رکھتے ھوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا،قوم و ملت کو مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنا بے حد اہم ہے۔

وحدت نیوز(خیرپور) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں حضرت موسی کی سیاسی جدوجہد قرآن و تورات کی روشنی میں ایک تقابلی جائزہ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی ایسے عظیم انسانوں کے ذکر کےبغیر ادھوری ہے جنہوں نے انسانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ظلم و ستم کےخلاف قیام کا حوصلہ دیا ان میں انبیائے کرام اور آئمہ اہل بیت کا نام سر فہرست ہے۔ بے عیب کردار ، مضبوط شخصیت اور آہنی ارادے کے حامل حضرت موسی کلیم اللہ کی سیاسی جدوجہد ، ہر دور کے انسان کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حضرت موسیٰ نے ایک مدبر، شفیق اور شجاع رہبر و قائد کی حیثیت سے قوم بنی اسرائیل اور اہل ایمان کی رہبری کی۔ فرعون اور ہامان کے بعد قارون اور سامری جیسے گمراہ لوگوں کو نصیحت کی اور قوم کی انحرافات کے مقابلے میں درست رہنمائی کی۔آپ ایک عادل، شفیق، حکیم و دانا اور بردبار رہبر کے طور پر تاریخ انسانی میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نےکہا کہ عصر حاضر کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لیے انبیاء کرام کی پاکیزہ زندگی مشعل راہ ہے۔

Page 11 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree