وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کابینہ کے اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے جاری احتجاج کی حمایت میں اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری، سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر، سیکرٹری فرہنگ و ثقافت مختار مطہری، انچارج رائٹرز ونگ قم ساجد گوندل، سیکرٹری ارتباطات شاہد حسین عرفانی اور میڈیا کوآرڈنیٹر ابراہیم صابری نے کابینہ کو موجودہ فعالیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے عمومی کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتجاج شروع ہوتے ہی ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ہمکاری اور تعاون کے لئے صوتی پیغام چلایا گیا، اس کے بعد شعبہ سیاسیات قم نے دعا اور احتجاجی نشست کا اہتمام کیا، اس کے بعد دوبارہ دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے سیکرٹری امور خارجہ نے خود گفتگو کرکے صورتحال پر روشنی ڈالی، جس کے بعد فوری طور پر مراجع عظام سے ملاقاتوں کے سلسلہ پر کام شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے اس حوالہ سے کہا کہ میڈیا سیل نے اول روز سے ہی مختلف سائٹوں اور اداروں کو کتبی مواد فراہم کیا، اس کے علاوہ گذشتہ نماز جمعہ کے اجتماع میں بھی تحریری مواد تقسیم کیا گیا۔ شعبہ فرہنگ و ثقافت کی جانب سے تصویری نمائش لگائی گئی اور دستخطی مہم کے لئے بینر بھی آویزاں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف بین الاقوامی سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اراکین کابینہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اجازت کے ساتھ تہران میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انتظام کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری، پریس کلب لاہور کے باہر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں جشن ولادت امام مہدی علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہور منقبت خواں سید پیر مقدس کاظمی، منصور جعفری سمیت علمائے کرام اور خواتین نے شرکت کی۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ انشااللہ امام مہدی علیہ السلام کے پیروکاروں کو کوئی بھی ظالم یا آمر جھکا نہیں سکتے ہم ظلم کیخلاف اور مظلوموں کی حمایت میں گھروں سے نکلے ہیں، جب پاکستان کے تمام مظلوم متحد ہونگے تو ظالم و جابر قوتوں کی شکست یقینی ہے، ہمیں ظالموں کیخلاف قیام کا درس علی علیہ السلام کی شیر دل بیٹی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا نے دیا، پاکستان میں مسلسل شیعہ مکتب فکر اور محب وطن پرامن پاکستانیوں کے قتل عام کیخلاف آواز اُٹھانے کا یہی پُرامن راستہ ہے ہم سڑکوں کو بلاک کر سکتے تھے، لیکن ہم نااہل حکمرانوں کی بے حسی کی سزا عوام الناس کو نہیں دینا چاہتے، ہم تشدد کے راستے کو جائز نہیں سمجھتے، ملکی آئین و قانون کی پاسداری ہمارا شرعی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ اعلان ہے کہ ان کا یہ احتجاج ہر اس مظلوم پاکستانی کیلئے ہے جو ان درندہ صف دہشتگردوں کا نشانہ بنے اور ان کے لواحقین اب تک حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں اور انصاف کیلئے آج بھی منصفوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں بسنے والے مظلومین اب بیدار ہو چکے ہیں اور ہم اپنا حق لے کر ہی دم لیں گے، خون کے آخری قطرے تک اس مقدس جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما خانم لبنیٰ زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یاد رکھیں ظالموں کے دن گنے جا چکے ہیں پاکستان کے مظلوم و محروم طبقے اب بیدار ہو چکے ہیں، ہم نے ملکی سلامتی و بقا کیلئے اپنے 24 ہزار سے زائد پیاروں کی قربانی دی لیکن حکمران اور ریاستی ادارے ہمارے خون سے کھیلی جانے والی ہولی پر خاموشی تماشائی بنے رہے، ہم ارباب اقتدار سے سوال کرتے ہیں کہ یہ ظلم آخر کب تک چلے گا؟ کیا ہمارے آباو اجداد کے بنائے پاکستان میں ہماری نسل کشی کرکے ہمیں حب الوطنی کا صلہ دیا جا رہا ہے، ہم مزید ظلم سہنے کو تیار نہیں، انشاللہ آج ہم اپنے وارث امام زمانہ حضرت مہدی آخر علیہ السلام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مظلوموں کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام راولپنڈی سے ایک ریلی برآمد کی گئی، جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کرنا تھا۔ اس موقع پر چھوٹی بچیوں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ علماء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اگر قیادت کی طرف سے حکم ہوا تو راولپنڈی شہر سے ایک بڑی تعداد میں خواتین کو جمع کرکے اسلام آباد لاسکتی ہیں۔ اس ریلی کا مقصد اپنے قائدین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور حکومت پر واضح کرنا ہے کہ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے۔ خواتین رہنماوں نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصر عباس کے تحفظات کو دور کیا جائے اور مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ خواتین کی ریلی سے علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی خطاب کیا اور ریلی کی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ) کے اعلی سطح وفدنے پیر سید معصوم نقوی کی قیادت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے مطالبات پاکستان کی بقا وسالمیت کی ضمانت ہیں۔وطن عزیز میں شیعہ سنی اور اقلیتوں کو دانستہ طور پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جس کا مقصد پاکستان کو انتشار کا شکار بنا کر عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے نام پر حکومت قومی اداروں کوناجائز استعمال کرکے اپنے مخالفین سے انتقام میں مصروف ہے۔دہشت گرد گروہوں امن و امان اور ہماری سلامتی کے دشمن ہے۔ حکومت اور عسکری ادارے دہشت گردوں کے خاتمے میں بیرونی دباو کو راہ کی دیوار نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک محب وطن جماعت ہے۔اس نے ہمیشہ ملک دشن عناصر اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ان کے مطالبات محض جماعت کے مفادات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے ہیں۔اگر حکومت نے ان مطالبات پر اپنی روایتی بے حسی اپنائی رکھی تو ہم بھی اس احتجاج میں شریک ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے پیر معصوم نقوی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پُرامن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ہماری یہ جدوجہد ہر اس شخص کی حمایت کے لیے ہے جو ریاستی جبر، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے۔پُرامن پاکستان ہی ہماری منزل ہے اور منزل کا حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان کے امن کے لیے عوام حکومت اور عسکری اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ملک کے تمام اداروں کو اپنی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔بعد ازاں وفاقی دارالحکومت سے وکلا کاایک پینل نے بھی علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور ملک کے درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ایم ڈبیلو ایم کی طرف سے ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی اور دیگر مرکزی رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی نمائش چورنگی پر پانچ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملک بھر میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شب شہدا ء منایا گیا شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی،شب شہداء پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی خصوصی شرکت،شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی  کا کہنا تھا حکمران سن لیں ہم نے گھروں کو خیر باد کہہ دیا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،اور احتجاج کا یہ دائرہ پوری دنیا تک پھیلا دینگے،لندن ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہم مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں انشااللہ ظالم دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی تک ہم میداں میں حاضر رہیں گے ۔

علامہ باقر عباس زیدی  نے وزیر اعظم کے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو فراموش کرنے کے عمل کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری نسل کشی کو فراموش کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اس کا خمیازہ ن لیگ آنے والے الیکشن میں بھگتے گی،سات دن سے ہمارے مکتب فکر کے لوگ انصاف کے لئے سڑکوں پر ہے لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ سات دن سے بھوک ہڑتال پر ہے اور انکی کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے،کسی بھی نقصان کا ذمہ دار موجودہ بے حس حکمران ہونگے،ہم صبر کا دامن تھامے اپنے شہیدوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کی ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم پسپا ہونے گھروں سے نہیں نکلے،انشاللہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ان ظالموں کیخلاف میداں میں موجود رہیں گے،جن کے سبب ہزاروں پاکستانیوں کے ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں،ملک میں مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں،یہ قاتل اور درندے ہمارے ہی ریاستی اداروں کے پالے ہوئے ہیں جو آج محب وطن پاکستانیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں،ہمارے حکمران اور اداروں کے غیر دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے کہاہم مزید اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ملک بھر میں ایک مکمل منصوبہ بندی کیساتھ شروع کی ہے

وحدت نیوز (اسلام آباد) اسلام آباد میں نیشل پریس کلب کے سامنے ہونے والے نماز جمعہ کے ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کربلا میں امام حسین علیہ سلام کے ساتھ افراد رشتے داری نبھانے نہیں بلکہ اپنے امام کی نصرت کرنے آئے تھے، خود کو امام پر خون میں غلطان کریں آئے  تھے، ہم امام حسین علیہ سلا م کے پیروں ہیں انکی پیروی نہیں چھوڑیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ شہزادی زینب علیہ سلام ہم آپکے اس پرچم عدل کو نہیں چھوڑیں گے، آج ہم پاکستان میں مظلوم ہیں، ہر پاکستانی مظلوم ہے ۔ معصوم(ع)  فرماتے ہیں مظلوم کی حمایت گناہوں کی بخشی کا وسیلہ ہے مظلوم کے لئے آواز بلند کریں،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ اس ملک میں مذاکرت ہوتے ہیں ، ہزار ڈیڑھ ہزار دہشتگردوں کو مارنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی جب تک اُنکی جڑوں اور مائنڈ سیٹ کو ختم نہیں جائے گا جو ہمارے قومی اداروں میں گھساہوا ہے۔

وحدت  نیوز کے نمائندے کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دشمن ہماری طاقت ختم کررہا ہے، وہ تقسیم کی پالیسی پر گامزن ہے تم سنی بنو، تم شیعہ بنو اور تقسیم ہوجائویہ دشمن ہمارے خلاف کام  کررہاہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کی صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آج جی بی کی زمین پر قبضے کروائے جارہے ہیں، وہاں عوام پر ظلم کروایا جارہا ہے، گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے، یہاں کوئی انڈیا کی دخل اندازی نہیں جیسے کے بلوچستان میں دیکھنے کو ملتی  ہے لیکن پھر بھی یہاں ظلم کیا جارہا ہے، وہاں انفراسٹرکچر سے  لے کر ہر سطح پر ظلم ہورہا ہے،اور اہم اسی ظلم اور و طن کی خاطر بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں۔

قائدوحدت نے پارچنار کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پارچنار وہ سرزمین ہے جہاں سبز حلالی پرچم لہراتا ہے، جہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہیں لیکن پانچ سالوں سے وہاں کا محاصرہ ہے،وہاں پر بھی ہزاروں کنال کی زمیں پر ریاستی سرپرتی میں جغرافیائی تبدیلی لانے کے لئے  قبضہ کروایا جارہا ہے ،پارچنا ر کے لوگ تو میڈل کے مستحق تھے کہ جنہوں نے دہشتگردوں ک خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ وہ واحد خطہ ہےجہاں پاکستان کی رٹ قائم ہے لیکن افسوس یہاں بھی ظلم ، تین شعبان کو ایف سی اہلکاروں نے جشن منانے والوں پر گولیاں چلائیں اور تین کو شہید کیا کیوں؟؟ کیا یہ دہشتگرد تھے؟؟؟ علامہ راجہ ناصر عباس نے ایف سی اہلکاروں میں چھپے دہشتگردوں کی فہرست بھی دوران خطبہ بتائی ، اس دوران عوام شعار بلند کئے ـ’یہ کس کا لہو یہ کون مرا؟ بدمعاش حکومت بول ذرا؟ ‘، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قائد شہید کے بیٹے اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ عابد الحسینی کو دہشتگرد قرار دیکر انہیں گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا، چیک پوسٹ پر انکی تصاویر لگائی ہوئی ہیں اور لوگوں سے پوچھتیں ہیں تمھارے ساتھ عابد الحسینی تو نہیں، یہ ظلم نہیں؟

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ میں جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا  اپنی صفوں میں نظر ثانی کریں یہ کالی بھیڑیں اندر آکر عسکری ادارےکو بدنام کررہی ہیں،ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں ہم شدت پسند پاکستان نہیں چاہتے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر پختوخوا کے حالات پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں شہید قائد کے مدرسہ میں دھماکہ ہو ا کئی افراد شہید ہوئے ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے خیبر پختونخوا میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ جاری رہی لیکن بے حس وزیر اعلیٰ کو توفیق نہیں ہوئی وہ مذمت کرے اور شہداءکی دل جوئی کے لئے جائے،حد  ہے کہ ایک پروفیسر کی لاش سڑک پر منہ کی بل پڑی رہی اور اُسے اُٹھانے والا کوئی نہیں تھا ہم عمران خان کی حکومت کی مذمت کرتے ہیں ہم کہتے ہیں کہ انہیں ہم سے اور شہد اءسے معافی مانگنی ہوگی ۔

پنجاب کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا علامہ راجہ ناصر عبا س نےکہا کہ جب سے نیشنل ایکشن پلان آیا ہے ہزاروں ایف آئی آر عزاداروں اور میلاد پڑھنے والوں پر کاٹی گئیں، عزاداری کے خلاف روکاوٹیں کھڑی کی گئیں علمائ و ذاکریں پر ضلعی پابندی عائد کی گئی ہم پنجاب حکومت کی ان کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ، ہم ناجائز درج کی گئی تمام ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے اپنی بھوک ہڑتال کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس بھوک ہڑتال سے پہلے ہم نے دھرنے دیئے ،لانگ مارچ کیئے سب سے ملے اپنی حجت کو تمام کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، عمران خان سے بھی کے پی کے حالات کے حوالے سے ملاقات ہوئی لیکن کوئی بہتر ی نہیں آئی، علامہ راجہ ناصر عباس  نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ اُس وقت سے ڈرو جب قوم اُٹھے گی اور بنی گالہ کی طرف مارچ کرے یا پشاور کا رخ کرے۔اس موقع پر عوام نے لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور علامہ راجہ ناصر کی بات کی تائید کی۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا میں بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہوں ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں بلکہ عمل نہیں ہوتا میں نہیں اُٹھوں گا، مجھے جیل میں ڈالو گے میں وہاں بھی بھوک ہڑتال پر رہوں گا مرجاوں گا تو بیٹا اور ساتھی بھوک ہڑتال کریں گے،لیکن اپنے موقف سے نہیں ہٹو ں گا کوئی نہیں آئے میں اکیلا بیٹھوں گا۔

آخر میں انہوں نے امریکا، سمیت یورپ میں ہونے والے مظاہروں پر وہاں کے مومنین کا شکریہ ادا کیا ، انہوں کہا کہ قوم کے تمام افراد اپنے امور انجام دیں جب وقت ملے یہاں آئیں ہم یہاں بیٹھے ہیں، ہم ظلم کے خلاف اُٹھے ہیں جو علی کی بیٹی نے ہمیں سیکھایا ہے، خطبہ کے آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مصائب جناب زینب علیہ سلام پڑھے جس پر شدید گریہ بھی ہوا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree