وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام رحمت اللعالمینؐ وحدت کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم،ملی یکجہتی کونسل،جماعت اسلامی،شیعہ علما کونسل ، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحادکونسل، جمعیت علمائے پاکستان اور مختلف مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںسمیت کثیرتعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےکہاکہ نبی اکرم حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سب سے بڑی عید ہے، حضور اکرم ص کی ذات تمام کائنات پر تصرف رکھتی ہے اسی لئے آپ رحمت للعالمین ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمیں ایسے نبی کی امت بنایا جو سیرت اور اخلاق میں سب سے برتر ہیں،ملی یکجہتی کونسل واحد پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فورم سے سیرت النبی پر تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

 فرانس کے حوالے سے مقررین کے موقف کی تائید اور ملی یکجہتی کونسل کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ ہمارا خطہ اس وقت بہت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے۔دنیا پرلبرل ورلڈ آرڈرکا نظام نافذہے،جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کی منتقلی روکنے کے لئے یورپ اور امریکہ سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔یہ دور امریکہ کی شکست کا دور ہے ،افغانستان سمیت دوسرے حصوں میں امریکہ کو ناکامی اٹھانا پڑی،مشرق وسطی میں امریکہ کے اربوں ڈالر خاک میں مل گے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کا غیر مستحکم  ہونا پورے خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس وقت جو حالات ہیں اگر ان حالات میں کوئی بھی حکمران ہوتا ہم بحران پیدا کرنے میں ہرگز کردار ادا نہیں کرتے۔ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے یہ وقت بصیرت اور اتحاد کا تقاضہ کرتا ہے،ارض پاک کوفرقہ وارانہ مسائل میں الجھا کرکمزورکرنے کی سازش مل کر ناکام بنائیں گے۔ہمیں تکفیر و توہین کی راہ روکنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری افواج اس ملک کا مضبوط دفاع ہیں۔ان پرالزام تراشی دشمنوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔وہ سیاسی قوتیں ملک کادفاع نہیں کر سکتی جن کے اثاثے اور اولادیں بیرون ممالک میں پروان چڑھ رہی ہیں۔وطن عزیز سیاسی بحران کاقطعی متحمل نہیں۔دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت ہماری جان ہیں دکھ سکھ کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اسدعباس نقوی اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن صاف شفاف اور پرامن ماحول میں کروانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسد عباس نقوی کو بتایاکہ شفاف اور پرامن الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جو لوگ دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) حلقہ نمبر دو سکردو کے نامور عالم دین آغا سید محمد رضوی نے رفقاء و عمائدین سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضوی نے کہا کہ آغا علی رضوی اور انکی جماعت کے نظریاتی حامی تھے تاہم آج کے بعد آغا علی رضوی کے قدم سے قدم ملا کر کندھے سے کندھے ملا کر پاکیزہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے رفقاء اور عمائدین شگری خورد سمیت بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور مل کر حلقے کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے ساتھ ہی ساتھ آنے والے انتخابات میں کاظم میثم کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

آغا سید محمد رضوی،آغا سید نجف شاہ،آغا سید احمد شاہ،منچھی محمد،حاجی نذیر سمیت دیگر سرکردگان کی مجلس وحدت میں شمولیت پر آغا رضوی نے انکا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔شمولیتی پروگرام میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،شیخ علی شیر انصاری اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(روندو)پولیٹیکل کونسل حلقہ 4 روندو کا ایک اہم اجلاس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں روندو کے تمام یونین کونسلزکے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی جیسے پڑھے لکھے علماء کا انتخابات میں آنا کسی نعمت سے کم نہیں لہذا روندو کےعوام سے اپیل ہے کہ اگر موروثی سیاست،ٹھیکداری سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا ساتھ دے اور علم دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نمائندہ سب سے مضبوط اور معیاری ہے انشاء اللہ کامیابی ہماری ہو گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین بلتستان امیدوار حلقہ چار روندو حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ انشاء اللہ مجاھد ملت آغا علی رضوی سربراہی میں الیکشن میں کامیاب ہو کر کرپشن مافیا کو شکست دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ کی طرح اقتدار میں آکر عوامی حقوق اور عدل و انصاف کی جنگ لڑے گی۔اجلاس کے آخر میں صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ اور تنگوس حادثے کے مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیرصدارت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء کی ولادت با سعادت کا جشن منانا عظیم عبادت ہے ہم ہر سطح پر برادران اہلسنت کے ساتھ مل کر سرکار کی آمد کا جشن منائیں گے اور اہل سنت کے اپنے بھائیوں پر اور عید میلاد کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اور سرکار کے میلاد منانے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں امت مسلمہ ایک جسد واحد کی طرح ہیں کہ اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف پہنچے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے یہی سبب ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے کلمہ گو مسلمانوں پر جب ظلم اور بربریت ہوتی ہے تو ہمیں اس کا درد محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا غم منانا جرم سمجھا جاتا ہے یہی سبب ہے کہ ضلع جیکب آباد میں بے گناہ عزاداروں کے خلاف دو جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی میں ہزاروں عزاداروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتا ہوں۔ میں اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف آج کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرتا ہوں اور میں احتجاجاً اس اجلاس سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےسابق گورنر سندھ اورموجودہ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

 انہوں نے کہا کہ بیگم سعیدہ سومرو نے جیکب آباد کی ضلعی ناظمہ کی حیثیت سے شہر اور ضلع بھر کی عوام کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی اور دیگر شخصیات بھی وفاقی وزیر سے تعزیت کے لئے موجود تھیں۔

Page 3 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree