وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے شکارپور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت رسول اکرم کی ذات گرامی اللہ رب العزت کی طرف سے عالم انسانیت کے لیے احسان عظیم ہے۔ ہم سیرت مصطفی اپنا کر دنیا و آخرت میں سربلند اور سرفراز ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اتحاد بین المسلمین اور اسلامی اخوت کا مہینہ ہے۔ دنیائے کفر اور عالمی استکباری قوتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خائف ہیں۔ سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں ہمیں اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کی ان تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ١٢ تا ١٧ ربیع الاول اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

 شیعہ سنی مسلمان متحد ہوکر رحمت للعالمین سے اپنے عشق اور محبت کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کی تاکید کی۔ وطن عزیز پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد بین المسلمین کے لئے دینی جماعتیں مل کر جدوجہد کر رہی ہیں۔اس موقع پر علامہ نشان حیدر ساجدی علامہ حاجی سیف علی ڈومکی اور مولانا انصاف علی ملاح نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے مسکن چورنگی کراچی پرمبینہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھرسے کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مصروف ترین اور گنجان آباد علاقےمیں بم دھماکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہاکہ حکومت اور ادارے واقعہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں، کراچی پاکستان کا معاشی قلعہ ہے، جہاں سے پورا پاکستان فائدہ اٹھاتا اور کاروبار کرتا ہے، لیکن ایک عرصہ سے ایک مرتبہ پھر شہر کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اہل ایم ڈبلیوایم مسکن چورنگی دھماکے میں زخمی اور شہید ہونے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کراچی کے امن کو تباہ نہیں ہونے دے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کراچی والوں کے ساتھ ہے، کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، کراچی کی تعمیر و ترقی میں مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے شہریوں خصوصاً راہ گیرخواتین سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں تشویش ناک ہیں، ملیر ، جعفرطیار، سعودآباد، معین آباداورکراچی کے دیگرعلاقوں میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں ضلعی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ صبح سویرے اسکول ، کالج، فیکٹری اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے گھروں سے نکلنے والے افرادخصوصاً خواتین راہ گیروں کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسٹریٹ کرمنلز خواتین کو خاص طور نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ خواتین کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں ہوتا، ملیر خصوصاً جعفرطیار سوسائٹی میں لوٹ مار کے تازہ واقعا ت میں خواتین نقدی، موبائل فون اورقیمتی زیورات سے ہاتھ دہو بیٹھی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چند ماہ میں متعدد کانوں کے تالے توڑ کر اور دن دھاڑے ڈاکے ڈال کر بھی تاجروں کو لوٹا گیا جن سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر ڈکیت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بعض واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہیں، احسن عباس نے کہاکہ ہم نے متعدد بار پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے ۔ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملیر میں بڑھتی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام نظر آئے تو ایم ڈبلیوایم اہلیان ملیر کے ساتھ احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہوگی جوکہ ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی و دیگر رہنماؤں سےوحدت ہاؤس سولجر بازارمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب خان اور جاوید اختر جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری ،مولانا غلام عباس ،میر تقی ظفر ،عارف رضا و دیگرموجود تھے ۔

رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےڈپٹی کنوینرعامرخان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کوششوں میں ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، ستر سالوں سے ہمارا بیرونی دشمن ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کررہا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور انشاءاللہ ساتھ مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ایم کیو ایم شہر قائد میں شیعہ سنی اتحاد وحدت کو قائم رکھنے کیلئے نکلی ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کے مشاورت کے بعد بہت جلد ایک بین المسالک اجلاس بلائیں گے تاکہ مملکت خداداد میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی نفی ہوسکے، 10 محرم کے بعد شہر میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہورہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جارہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہر قائد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی ایم کیو ایم کی کوشش کو سراہتے ہیں، ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے والوں کے چہرے بےنقاب ہورہے ہیں، عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو  تسلیم کرنے کے بعد پاکستان میں منظم انداز سے فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے، پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام اپنے ملک میں بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے، ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے جلسوں میں شیعہ کافر کے نعرے نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے، آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان  پیٖام پاکستان کے بیانیئے کو عملی جامہ پہنائیں اور وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے والی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ نے واقعہ کربلا کے بعد یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور کوفہ اور شام کے بازار میں اور دربار میں ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آپ نے یزید کے دربار میں اس ظالم حکمران کو رسوا کیا اور کربلا اور امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچایا

علامہ ڈومکی نے کہاکہ امام علی ابن الحسین زین العابدین ع نے دعا اور مناجات کے ذریعے اللہ رب العزت سے عشق اور محبت کا درس دیا اور بلند و بالا اسلامی معارف کو دعا کی صورت میں پیش کیا بنو امیہ کے دور آمریت میں سید سجاد امام زین العابدین علیہ السلام نے اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے لئے لیے کیے گٸے اقدامات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صحیفہ سجادیہ معارف الہی اور مناجات کا بے مثل خزانہ ہے اسی لہذا اس کو زبور ال محمد کہا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ سید سجاد کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی میں امام سجاد علیہ السلام کے نقش سیرت کو عملی کریں اس موقع پر کانفرنس سے شیعہ سنی علماء کرام اور شخصیات نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ماتلی)ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دباؤاور بلیک میلنگ کے بعد بدین پولیس نے وطن دوست رہنما ، اتحاد بین المسلمین کے داعی او ر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے خلاف توہین صحابہ کے الزام کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما محمد یعقوب حسینی کے خلاف کالعدم دہشت گرد جماعت کے مقامی کارندے مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں دفعہ 295-Aاور298-Aکے تحت تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت اور مقامی پولیس ڈی ایس پی خالد رستمانی کی بھر پور رکاوٹوں کے باوجود نیو دمبالو میں مرکزی جلوس عاشورا کی قیادت کرنے پر کالعدم جماعت اورپولیس یعقوب حسینی کے خلاف سرگرم عمل تھیں،پہلے جلوس عاشورا کو بنیاد بنا کر بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی اب توہین صحابہ کا جھوٹا الزام لگا کر ایک اور بےبنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

یعقوب حسینی پر کالعدم جماعت اور مقامی پولیس کے گٹھ جوڑ کے سبب قائم جھوٹے مقدمات پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، آئی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مطالبہ کیا کہ ماتلی کے امن وتباہ ہونے سے بچایا جائےاور ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات فوری ختم کرکے کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Page 4 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree