وحدت نیو ز (مشہد مقدس)   امریکہ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے جبکہ امریکہ کو شام پر حملہ کیلئے تیار کرنے والے سعودی حکمران بھی عنقریب ذلیل و خوار ہونگے۔ آج ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ کی مثال اس کتے کی مانند ہے جسکے ڈر سے بھاگیں تو پیچھے لگ جاتاہے۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے کہا کہ کل تک حملے کیلئے تیار فوج ایک ایک کر کے میدان چھوڑ چکی ہیں اور ایسا صرف مقاومت اور ثابت قدمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ علامہ عقیل حسین خان نے کہا کہ امریکی صرف کرائے کے قاتل ہیں اور اسکے حکمرانوں کو اپنا اور اپنے فوجیوں کا پیٹ بھرنے کیلئے دینا بھر میں قتل و غارت گری کرنا پڑتی ہے اور بدقسمتی سے کافی عرصہ سے مسلمان امریکی مظالم کا شکار ہو رہے ہین جسکی ایک وجہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویگانگت کا فقدان اور دوسرا اسلام کے اندر سعودی، نجدی، وہابی فاسد پھوڑے کا وجود ہے جنکی وجہ سے امریکہ کا نجس وجود اس خطے میں موجود ہے۔
 
سیکریٹری جنرل مشھد مقدس نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے اس خطہ میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے کرائے کے قاتل امریکہ کو کبھی عراق پر حملہ کرنے کی دعوت دی تو کبھی حزب اللہ لبنان پر اور اب شام پر حملہ کے لئے بھی سعودی عرب سارا خرچ برداشت کررہا ہے اور اگر اتنا سرمایا جو مسلمانوں کو برباد کرنے کے لئے سعودی، نجدی حکمران خرچ کر رہے اگر بیت المقدس کے لئے خرچ کرتے تو آج بیت المقدس آزاد ہو چکا ہوتا۔ عقیل حسین خان نے کہا کہ آج مسلمانوں کی تمام بدبختیوں کی وجہ ہمارے حکمران ہیں خصوصا آل سعود جو یہود کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف ہی اقدامات کر رہے ہیں،آج مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا خون ہو رہا ہے جسکے پیچھے بھی وہابی و نجدی فکر ہے۔ عراق، افغانستان، لیبیا، مصر، لبنان، شام اور پاکستان میں لاکھوں مسلمان صرف وہابی نجدی افکار کے حامل شیطانی فوج(طالبان)کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں، اب مسلمان ان درندوں کو پہچان چکے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب سر ز مین حجاز مقدس ان فاسد سعودی حکمرانوں سے پاک ہو جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ8ستمبر کر شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے سرزمین اسلام آباد پر دفاع وطن کنونشن کے نام سے منعقد ہونیوالا ملت تشیع کا تاریخ ساز اجتماع وحدت ملت کا آئینہ دار ثابت ہو گا، جس میں صرف ملت تشیع ہی نہیں ملک کی تمام وطن دوست مذہبی و سیاسی جماعتوں کی بھی بھر پور نمائندگی ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز تاریخ کے بدترین دورسے گزر رہا ہے، سرحدوں پر منڈلانے والے خطرات، حکمرانوں اور اپوزیشن کی جانب سے ایکدوسرے کو نیچا د کھانے کی کوششیں، غربت ،مہنگائی ، لاقانونیت اور ملک کے گوش و کنار میں ہونیوالا بے گناہ انسانوں کا قتل عام ملکی سا لمیت و استحکام کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، اس صورتحال میں پاکستانی عوام کو بیدا ر کرنے اور ان میں نیا عزم اور حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سرزمین پاکستان پر اللہ تعالی کی ایک نعمت تھے، انہوں نے قوم کو بیدار کیا ، اگر انہیں ہم سے جدا نہ کیا جاتا تو آج ملکی صورتحال مختلف ہوتی ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہید حسینی کے افکار و نظریات کی امین اور ان کے مقدس خون کی وارث ہے ، شہید کی برسی کے موقع پر ان کے عظیم افکار و نظریات کی روشنی میں دفاع وطن کی نئی راہوں کا تعین کرے گی، انہوں تمام مزہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین سمیت تمام محب وطن قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ملکی سالمیت و استحکام کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہو کر ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط بنائیں اور عوام کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردا ر ادا کریں ۔

وحدت نیوز ( جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع جامشورو کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی  جس میں   برادران وحدت نے شہید علامہ الطاف حسین الحسینی کے فرزند برادر کاشف حسین الحسینی کوضلع جامشورو کا  نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ ضلعی شوریٰ کے اراکین کی اکثریت رائے سیکریٹری جنرل منتخب ہو نے کے بعد   صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے برادر کاشف حسینی الحسینی سے ان کی ذمہ داری کا حلف لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام کربلا گامے شاہ لاہور میں قائد ملت اسلامیہ علامہ مفتی جعفر حسین کی برسی منائی گئی، برسی کی تقریب ان کے مزار کربلا گامے شاہ میں ہوئی جس میں مرحوم قائد کے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس تھے جبکہ مرحوم کے مزار پر دعائے کمیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور علامہ احمد اقبال رضوی نے دعا ئے کمیل کی تلاوت کی۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔

 

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے مرحوم قائد کی ملت کے لئے بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بظاہر نحیف اور کمزور نظر آنے والے مفتی جعفر حسین چٹان سے بھی مضبوط ارادے کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد طاقتور ترین قائد مفتی جعفر حسین ہی تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ضیاءالحق جیسے آمر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج مفتی جعفر حسین ہم میں ہوتے تو ہماری ملت ان مسائل اور پریشانیوں کا شکار نہ ہوتی، انہوں نے اپنی محنت، ولولے اور مصمم ارادے سے پوری ملت تشیع پاکستان کو ایک لڑی میں پرو دیا تھا۔

 

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دشمن نے ہماری ملت کے خلاف سازش کی اور ہماری بہادر، خوددار اور غیرت مند ملت کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا گیا، لیکن آج مجلس وحدت اپنے مرحوم قائد مفتی جعفر حسین کے افکار پر عمل پیرا ہے اور آج بھی مجلس وحدت بکھری ہوئی ملت کو ایک لڑی میں پرونے کیلئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ملت کو متحد کرنے میں کافی زیادہ حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور آج ہمارے ماتمی نوجوان، ہمارے ذاکرین عظام، ہمارے جید اور دردمند علما کرام، ہمارے صالح اور باشعور نوجوان ہمارے ساتھ ہیں اور ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

 

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئی جماعت یا گروپ نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جس پر ہم نے ملت کو متحد کرنا ہے، اس حوالے سے ہم تمام زعما ملت، عمائدین، بزرگان سے رابطے میں ہیں اور انشاءاللہ وہ دن تاریخ کی یہ بوڑھی آنکھیں دیکھیں گی جب ملت تشیع پاکستان ویسے متحد ہو گی جیسے مفتی جعفر حسین نے اسے متحد کیا تھا اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اسے بام عروج پر پہنچایا تھا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے نوجوان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملت کے تمام افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کردار ادا کریں، ملت تشیع کی بقا اتحاد میں ہے، دشمن نے ہمیں گروپوں میں تقسیم کر کے ہماری قتل وغارت کا بازار گرم کر دیا، ہم تقسیم تھے اس لئے اسے اپنی جارحیت کے ارتکاب کا موقع ملا لیکن اب نہیں، اب ملت جعفریہ پاکستان بیدار ہو چکی ہے اور دشمن کے عزائم جان چکی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر حسین کی برسی کے تقریب میں ملت کی اس کثیر تعداد میں شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ لوگ آج بھی مفتی جعفر حسین کے افکار کی عملی تعبیر چاہتے ہیں، اور مجلس وحدت انشاءاللہ مرحوم قائد مفتی جعفر کے افکار کی روشنی میں ملت کو بام عروج پر پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں مفتی جعفر حسین اور علامہ شہید عارف حسین الحسینی جیسے قائدین نصیب ہوئے ہیں، ہم ملت کو اتحاد اور وحدت کا درس دیتے ہوئے ایک باعزت قوم بنائیں گے، ہم ملت کو ایسی قوم بنائیں گے جس کا دشمن اس پر وار کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

وحدت نیوز ( لاہور) صوبائی وزارت داخلہ پنجاب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی اور بھکر کے رہائشی صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ اصغر عسکری پر اپنے ہی شہربھکر میں داخلے پر 30یوم تک کے لئے مضحکہ خیز پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بھکر میں اہل تشیع آبادی پر ہو نے والے تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قیادت کے فعال کردار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر صوبائی وزارت داخلہ نے ایم ڈبلیو ایم کی چار مرکزی شخصیات پر بھکر میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزارت داخلہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیئے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے مندرجہ بالا رہنماؤں کے بھکر میں داخلے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔

 

واضح رہے کہ بھکر کے علاقے کوٹلہ جام ، پنجگرائیں اور دریا خان میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر قانون کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے پشت پناہ رانا ثناء اللہ کی ایماء پر تکفیریوں کے حملے اور چار مومنین کی شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی اور علامہ عبدالخالق اسدی فوراً بھکر پہنچ گئے تھے اور شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا ، جس کے نتیجے میں مقامی مومنین کے جذبہ استقامت میں اضافہ ممکن ہوا تھا ، جب کہ شہداء کے سوئم کے موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور بھکر کے رہائشی علامہ اصغر عسکری نے اسلا م آباد سے خصوصی شرکت کی تھی جس کے بعد انہیں بھکر میں دیگر مومنین کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا تھا ، بیگناہ گرفتار اسیروں کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے صوبائی حکومت کو 24گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی اور تمام بڑے شہروں میں علامتی دھرنے دیئے تھے جس کے نتیجے میں اسیروں کی رہائی ممکن ہو ئی تھی ۔

وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری جامعہ شہید مطہری ملتان میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفرنقوی تھے۔ جبکہ ان کے علاوہ سابقہ مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، سید قمرعباس زیدی، سید ابو عبداللہ شوکت زیدی، سید نجم الحسن کاظمی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ میں حلف اُٹھانے والوں میں محمدعباس صدیقی، محمد اصغر سومرو، شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، وسیم عباس زیدی، غلام حسنین انصاری، غلام قاسم علی، سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی، مرزا وجاہت حسین، زاہد عباس سوری، سید علی رضا بخاری شامل ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفرنقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں مجلس وحدت مسلمین نے بہت جلد اپنا ایک مقام بنالیا ہے۔ ملتان کی عوام کے لیے علامہ سید اقتدارحسین نقوی کی کاوشیں قابل قد رہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تشیع میں ایک مقام رکھتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree