وحدت نیوز ( ٹیکسلا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید و سالارِ شہدائے پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی آرزوارمانوں کی تکمیل کا نام ہے ،شہید قائد کا راستہ حریت کا راستہ ہے ، شہید قائد کی آواز وحدت کی آواز ہے ، ہم نے شہید کہ راستے ، شہید کے پیغام، شہید کی امنگوں کا احیاء کیا ہے ، اور شہید قائد کی روح کو گواہ بنا کر عہد کرتے ہیں ، کہ جب تک جسم میں ایک قطرہ خون بھی باقی ہے شہید قائد کے فکر و فلسفے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سرزمین پاکستان پر عالمی استعمارکو ذلیل و رسوا کر نے کا عظیم کارنامہ ہمارے شہید قائد نے ہی انجام دیا تھا اور آج ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہو ئے امریکہ و اسرائیل کے ناپاک پنجوں سے اپنی مادر وطن کو آزادی دلانے کے لئے کو شاں ہیں۔اس وطن کو اس کا شرف و کمال لو ٹا نے کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے حریت اورآزادی کا پرچم بلند کر دیا ہے ، ہم تمام محب وطن پاکستانیوں کو دعوت عام دیتے ہیں کہ ائین اکھٹا ہوں اور پاکستان کو اس کے اصل کی جانب پلٹانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ، تفرقہ اس وطن کے وجود کے لئے خطرے کا باعث ہے ، ہمیں اپنی سوچ کو تعصب سے پاک کر کے وحدت و اتحاد کی روش اختیار کر نا ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹیکسلا کے زیر اہتمام لبیک یا حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیاان موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور علامہ سخاوت قمی بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ 8ستمبر کو اسلام آباد کی سرزمین پر مادر وطن کے باوفا بیٹے جمع ہو کر پاکستان دشمن قوتوں سے اظہار نفرت کریں گے ،اور پریڈ گراؤنڈ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) کی عظمت و سربلندی کی گواہی دے گا۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے طول وعرض سے فرزندان تو حید اسلام آباد کی سرزمین پر جمع ہو کر قائد محترم مفتی جعفر حسین قبلہ مرحوم کے دور کی یا دکو تازہ کر دیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ شام میں زلت و حزیمت کا سامنا کر نے والے آج پاکستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں سے لے رہے ہیں ، پاکستان بھر میں خصوصاً جنوبی پنجاب کے پر امن علاقوں میں امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گرد گروہ اپنی توانائیاں شیعہ سنی اتحاد کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ، بھکر میں تکفیری ٹولے کی جانب سے اہل تشیع کے جان و مال پر حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی گہناؤنی سازش ہے ۔پاکستان میں ایک منظم پلاننگ کے تحت حالات کو بگاڑا جا رہا ہے ، کالعدم جماعتوں کے سنگین سانحات میں ملوث ہو نے کہ باوجود انہیں فری ہینڈ دینا اور ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہ کرنا وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی نیت کو مشکوک بنا رہا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیکسلا میں زینبیہ(س) اکیڈمی کا دورہ بھی کیا جہاں شہداء کے بچے زیر تعلیم ہیں ، آپ بچوں میں گھل مل گئے او ر کا فی وقت بچوں کے ساتھ گزارا ۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر قیادت چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے راولپنڈی میں حضرت گولڑہ شریف(ر ح) کے سالانہ عرس اور ۱۱۳ ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت(ص) کانفرنس میں شرکت کی ، وفد کے دیگر ارکان میں ، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری ، ضلعی سیکریٹری جنرل اسلام آباد علامہ فخر عباس علوی اور علامہ عابد حسین بھی شامل تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر قیادت حضرت گولڑہ شریف (ر ح) کے مزار پر حاضری دی ،چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، استحکام کے لئے اور دہشت گردی سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے علمائے اہل سنت سے ملاقاتیں بھی کیں ،وا ضح رہے کہ حضرت گولڑہ شریف (ر ح)کا عرس ہر سال ماہ شوال میں اسلام آباد میں انکے مزار پرمنعقد کیا جاتا ہے ، جہاں پاکستان کے طول و عرض سے لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور اپنی حاجات کی قبولیت کے لئے دعائیں مانگتے ہیں ۔

وحدت نیوز (ٹیکسلا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر 8 ستمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ملک گیر ’’ دفاع وطن کنونشن ‘‘ کے حوالے سے دورہ جات کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے  انہوں نے ضلع جہلم میں ٹوبہ کے مقام پر مسجد کاظمیہ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا، ضلع ٹیکسلا کے علاقہ سیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کی شیعہ شخصیات، معززین، ماتمی سالاروں  سے بھی ملاقات کی اور ان کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

 مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ضلع ٹیکسلا میں مختلف مقامات کا دورجات کے دوران مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹیکسلا کی کا بینہ سے اجلاس کی صدارت بھی کی  اس موقع پر ضلع ٹیکسلا کے سیکرٹری جنرل برادر بیدار حسین اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے جنازوں میں شرکت کی۔ کوٹلہ جام میں شہید کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب اس وقت پنجاب حکومت اور اس کے کابینہ میں شامل حکومتی وزیر راناثناء اللہ ہے ۔ جو در حقیقت دہشتگردگروپوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔ کالعدم مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی سرپرستی میں شیعہ آبادی پر حملہ کر کے نہتے لوگوں کے خون سے حولی کھیلی اور بھکر پولیس دہشت گرودں کی معاونت کرتی رہی۔ستم ظریفی یہ ہے کہ راناثناء اللہ اور پنجاب حکومت کے ایماء پرڈی پی او سرفراز فلکی اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہا ہے ۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او سرفراز فلکی کو بر طرف کیا جائے اور واقعے کا ایف آئی آر ان کے خلاف درج کی جائے جو علاقے میں کالعدم دہشت گردوں کا سر پرست بنا ہوا ہے ۔ رانا ثناء اللہ اپنے گذشتہ دور کے ایجنڈوں کی تکمیل چاہتا ہے پنجاب اس وقت مکمل دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال ہیں وفاقی حکومت اگر قیام امن میں مخلص ہیں تو وہ رانا ثناء اللہ کو وزرات سے بر طرف کرکے پنجاب کو تباہی سے بچایا جائے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھکر میں ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں سے ہجرت کرکے آئےہوئے دہشت گرد علاقے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اگر علاقے میں حکومت امن کی بحالی کیلئے مخلص ہیں تو ان دہشت گردوں کو واپس اپنے علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ یہاں کی عوام امن اور سکھ چین کی زندگی گذار سکیں۔ یادہے مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کیخلاف 3روزہ سوگ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں بروز اتوار 25اگست کو بھکر دہشت گردی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز ( بھکر ) دریا خان اور کوٹلہ جام میں گذشتہ رات کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کے مسلح حملے میں شہید ہو نے والے 6میں سے ایک مومن شہید علی رضا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ،نماز جنازہ میں علامہ امین شہیدی سمیت ہزاروں مومنین اور علمائے کرام کی شرکت ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہید ی رات گئے بھکر پہنچ گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی و سعودی نواز دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کی کوٹلہ جام اور دریا خان کے علاقوں میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کی املاک پر حملے اور فائرنگ سے شہید ہو نے والے شہید علی رضا کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق باقی شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین کا عمل مرحلہ وار شام تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے شرکائے جنازہ شدید غم و غصے کی حالت میں موجود تھے ، فضاء لبیک یا حسین (ع) کے شعار سے کونج رہی تھی ، مومنین ماتم داری بھی کر ہے تھے ، خانوادۂ شہداء اور مومنین نے نا اہل انتظامیہ اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مومنین بھکر کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او بھکر جو کہ اس سارے واقعے کا ذمہ دار ہے جلد از جلد بر طرف کیا جائے ۔

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب کے شہر بھکر میں ہونے والے اندوہ ناک واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، بھکر میں پاکستان دشمن طالبان کے لوکل نمائندوں کالعدم تنظیم کے غنڈوں نے کئی گھنٹے تک پورے شہر کو یرغمال بنائے رکھا ۔ اسلحہ کی بھر پور نمائش کی ۔ کافر کافر کے نعرے لگائے ۔ یہ سب تماشہ انتظامیہ خاموشی سے دیکھتی رہی بلکہ ان دہشتگردوں کی محافظ بن کر کھڑی رہی اور عملاً ان دہشت گردوں کی پشت پناہ نظر آئی۔ ریلی سے واپسی پر ان دہشت گردوں نے کوٹلہ جام اور دریاخان میں اہلِ تشیع کے گھروں پر حملہ کیا ۔ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تین افراد شدید زخمی ہیں ۔ اندھا دھند فائرنگ کی ۔ ہمارے پانچ فعال لوگوں کو شناخت کرکے شہید کیا گیا۔مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز سے شیعوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پو لیٹیکل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی،علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ سید مبارک موسوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید امتیاز کاظمی، علامہ ناصر عباس فاطمی، سید اسد عباس نقوی نے سانحہ بھکر کے خلاف صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میا8 ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پورے واقعے سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ گرہوں کو انتظامیہ کی سربراہی میں کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔وزیرِ قانون پنجاب جو ایجنڈا اپنے پچھلے دورے حکومت میں پورا نہیں کرسکے وہ اسے اس دورحکومت میں ہر صورت مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی پی او بھکر سرفراز فلکی کی موجودگی میں پورے شہر میں آگ و خون کا یہ کھیل حکومتِ پنجاب کی مستقبل کی پالیسی کے بارے میں کئی اشارے دے رہا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہم ظلم سہتے تو ہیں لیکن ظلم کر تے نہیں ہیں ، پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس حکمت عملی وضع کر ے مجلس وحدت مسلمین اس اندھوناک سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور مقامی انتظامیہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔
ہمارا مطالبات ہیں کہ
1۔ فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کیا جائے ۔
2۔ ڈی پی او بھکر کو معطل کرکے جوڈیشل کمیشن سے غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔
3۔ اسطرح کی کاروائیاں دہشت گردوں سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر دہشت گردوں سے مذاکرات ختم کرے اور آ ہنی ہاتھوں سے
نمٹنے کی پالیسی کا اعلان کرے۔
4۔ تکفیری گروہوں اور تکفیری ملاؤں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے۔
5۔ ایسے مدرسے جہاں دہشت گردی کو شرعی جواز اور کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں ان پر فی الفور
پابندی لگائی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree