وحدت نیوز (سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ) نے بروز سوموار سرگودھا کا دورہ کیا، اور وہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کا ، اس موقع پر مولانا سرفراز حسینی، ضلعی سیکرٹری امام سجاد (ع) فاونڈیشن سید ظفر عباس بخاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید مرتضیٰ شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویڑنل صدر شاہد رضا، نائب ڈویڑنل صدر جعفر علی جہانی و دیگر موجود تھے۔

دورہ دفتر کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے کہا کہ ہمارے دفاتر الہیٰ مقاصد کے حصول، مظلوموں کی داد رسی اور بنیادی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، جہاں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ، تنظیمی ذمہ داران اپنے اخلاق حسنہ کی جانب خصوصی توجہ کریں ، خلق خدا کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چا ہئے ۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے سرگودھا کے معروف ذاکر اہل بیت (ع) سید مشتاق حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ ) کی ۲۵ ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ملک گیر دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، سید مشتاق حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قومی و ملی خدمات کو خوب سراہا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ( حفظ اللہ )کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے تحت ضلع کے مختلف حصوں کے یوتھ کوارڈینیٹرز کا اجلاس آج منعقد ہوا ، اجلاس سے وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل سیکرٹری نقی مہدی نے جوانان کو ان کے علاقوں کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری امورِ جوانان علامہ حسن ہمدانی بھی موجود تھے ،اس کے ساتھ ہی ہر کوارڈینیٹر کو اپنی کونسل کی تشکیل جلد از جلد کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کا آغاز درسِ اخلاق سے ہوا ، سیکرٹری تبلیغات ضلع لاہور ، علامہ سید جعفر موسوی نے درس میں فرمایا کہ جوانان کو روحانیات کی جانب توجہ دینی چاہیے ، ہمیں وہ جوان تیار کرنا ہیں جو امامِ زمانہ عجہ اللہ فرجہ شریف کی نصرت کر سکیں ، ہم اس نبی کی امت ہیں جسے معلم اخلاق بنا کر بھیجا گیا ، تذکیہ نفس کے لئے بھیجا گیا ، ہمیں قرآن سے متمسک رہنا ہو گا، ہمیں تلاوتِ قرآن اپنی روزانہ شیڈول میں شامل کرنی ہو گی ، معاشرے کو سدھارنے کا آغاز اپنے آپ سے کرنا ہو گا ، تاریکی میں روشنی دینے کے لئے خود کو سب سے پہلے روشن کرنا ضروری ہے ، اور اس کے ساتھ جو حکم ہے کہ صاحبِ علم سے سوال کرو ، یعنی جستجو کرو علماء سے پوچھو، علماء کی محافل میں بیٹھو!، تنظیم ہمیں نظم و نسق سکھاتی ہے ، اوقات کی پابندی بہت بنیادی امر ہے ، علماء و عرفاء نے پانبدی اوقات پر بہت توجہ دلائی ہے ،اعلیٰ ہدف کے حصول کے لئے ریاکاری سے دور رہنا ہو گا ،گفتار و کردار میں صداقت پیدا کرنی ہو گی ۔ انہوں نے جوانان کی خاص طور پر کردار سازی ، خود سازی کے لئے کام کرنے پر توجہ دلائی ،اور کہا کہ تنظیم کے اہداف کے حصول کے لئے الٰہی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے وحدت یوتھ ونگ کو فعال رکھنے کے لئے جوانان نے اپنی تجاویز پیش کیں ، اور اس بات کی تائید کی کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پروگرام میں لاہور کے جوانان بحیثیت رضاکار اپنی خدمات بھرپور طریقے سے اسر انجام دیں گے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پرامن مصری عوام کو دہشتگرد قرار دینا اور مصری فوج کی حمایت کا اعلان کرنا دراصل عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے مصری ظالم فوج کی حمایت کا اعلان کرکے حقیقت میں امریکی و اسرائیلی موقف کی تائید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی فوج کی حمایت کرنا جس نے ایک ہی دن میں دو ہزار سے زائد نہتے پرامن عوام کا قتل عام کیا، قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے۔ اس فوج نے اسرائیل کیخلاف تو کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنے ہی عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور کویت کی جانب سے مصری فوج کیلئے بارہ ارب ڈالر کا اعلان کرنے کا مقصد عوامی تحریک کو کچلنا ہے، یہ ممالک جانتے ہیں کہ اگر مصر میں ایک جمہوری حکومت قائم ہوتی ہے تو عنقریب ان ممالک میں بھی عوام مطالبہ کریں گے اور سالہا سال سے قائم بادشاہتیں اپنے انجام کو پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی وہ مصری عوام کی پرامن جدوجہد کی حمایت اور ان کے قتل عام کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے پاکستان کے دفتر خارجہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے اور عالمی سطح پر مصر کے ایشو کو اٹھائے۔

وحدت نیوز (گھوٹکی) پاکستان کے 66ویں یوم آزاد ی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گھوٹکی کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی جسمیں علمائے کرام ، تنظیمی ذمہ داران اور عوام کیی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام اہلیان پاکستان کو وطن عزیز کے استحکا م اور اس میں قیام امن کے لئے تجدید عہد کرنا ہو گا ، پاکستان آج تاریخ نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، تمام پاکستانیوں کو علاقائی ، لسانی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر فقط قومی سوچ و فکر اپنانا ہو گی ، اسی میں پاکستان کی بقاء ہے۔ دہشت گردی پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،ہمیں مل کر دہشت گردوں کو ان کے مضموم عزائم میں ناکام بنانا ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کر دیا گیا ، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات تک آن پہنچی ہے،جنت البقیع میں مدفون ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب کی محترم اور مقدس شخصیات کی قبور کی تعمیر نو اور اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کا آغاز کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے یوم انہدام جنت البقیع کی موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام کے سیاہ ترین ایام کا ذکر کیا جائے تو 8شوال یوم انہدام جنت البقیع ہمارے دل کو اس طرح رنجیدہ کر دیتا ہے جیسے یہ دل خراش واقعہ آج ہی رونماء ہوا ہو ۔ 1344ہجری میں وہابی عقائدکے پیروکارآل سعود نے مدینتہ النبی (ص)پر قبضے کے بعد اسلام کے تاریخی قبرستان اور اس میں موجود شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی قبور بارگاہوں اور مزاروں کو مسمار ومنہدم کردیا ، جہاں اجداد رسول اکرم (ص) اہل بیت (ع) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب پیغمبر (ص) کے مزارات موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنت البقیع کی تاراجی کے وقت ملت اسلامیہ یک زبان ہو کر اس عظیم اہانت اور توہین پر سراپا احتجاج ہو جا تی تو آج ان اسلامی مقدسات کے دشمنوں کی اتنی مجال نہ ہو تی کہ یہ بغداد، کربلا، شام ، مصر اور دیگر ممالک میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتے ۔ مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے ، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ،دانشور ، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں ، تاکہ ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں ، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں ۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ پاراچنار کے دوران سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پر تحریک حسینی کے سپریم لیڈر نے پاکستان میں ملت تشیع کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس جعفری کو انکی خدمات خصوصاً سانحہ کوئٹہ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کامیاب ملک گیر دھرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ عابد حسینی نے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی اب تک خدمات کو ملت تشیع کے لئے امید کی ایک نئی کرن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی کشتی ایک عرصہ تک تزلزل میں رہنے کے بعد اب ساحل سے ہمکنار ہوگئی ہے۔ انشاءاللہ قوم کو گذشتہ کئی سالوں میں جو صدمے پہنچے ہیں، ایم ڈبلیو ایم خصوصاً راجہ صاحب آئندہ ایسے چیلنجوں کا جراتمندی سے مقابلہ کریں گے اور قوم کی متزلزل کشتی کو ساحل سے لگائیں گے۔

واضح رہے کہ پاراچنار دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری نے تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری، انکی پوری ٹیم، مجلس علمائے اہلبیت کے سینئر رہنماوں، انجمن حسینیہ کے اراکین اور مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ شیخ نواز عرفانی، نئی مرکزی قومی انجمن کے سیکریٹری جنرل کیپٹن علی اکبر اور دیگر رہنماؤں ریٹائرڈ ایئر مارشل سید قیصر حسین اور سید اقبال میاں، شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی الحسینی، آئی ایس او اور آئی او کے اراکین سمیت اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات کے علاوہ حالیہ دہرے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے خانوادوں سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree