معاشرے کی ناہمواریوں سے بچنے کے لئے جوان اپنی روحانیت پر خاص توجہ کریں ، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ لاہور
وحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے تحت ضلع کے مختلف حصوں کے یوتھ کوارڈینیٹرز کا اجلاس آج منعقد ہوا ، اجلاس سے وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل سیکرٹری نقی مہدی نے جوانان کو ان کے علاقوں کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری امورِ جوانان علامہ حسن ہمدانی بھی موجود تھے ،اس کے ساتھ ہی ہر کوارڈینیٹر کو اپنی کونسل کی تشکیل جلد از جلد کرنے پر زور دیا۔
اجلاس کا آغاز درسِ اخلاق سے ہوا ، سیکرٹری تبلیغات ضلع لاہور ، علامہ سید جعفر موسوی نے درس میں فرمایا کہ جوانان کو روحانیات کی جانب توجہ دینی چاہیے ، ہمیں وہ جوان تیار کرنا ہیں جو امامِ زمانہ عجہ اللہ فرجہ شریف کی نصرت کر سکیں ، ہم اس نبی کی امت ہیں جسے معلم اخلاق بنا کر بھیجا گیا ، تذکیہ نفس کے لئے بھیجا گیا ، ہمیں قرآن سے متمسک رہنا ہو گا، ہمیں تلاوتِ قرآن اپنی روزانہ شیڈول میں شامل کرنی ہو گی ، معاشرے کو سدھارنے کا آغاز اپنے آپ سے کرنا ہو گا ، تاریکی میں روشنی دینے کے لئے خود کو سب سے پہلے روشن کرنا ضروری ہے ، اور اس کے ساتھ جو حکم ہے کہ صاحبِ علم سے سوال کرو ، یعنی جستجو کرو علماء سے پوچھو، علماء کی محافل میں بیٹھو!،
تنظیم ہمیں نظم و نسق سکھاتی ہے ، اوقات کی پابندی بہت بنیادی امر ہے ، علماء و عرفاء نے پانبدی اوقات پر بہت توجہ دلائی ہے ،اعلیٰ ہدف کے حصول کے لئے ریاکاری سے دور رہنا ہو گا ،گفتار و کردار میں صداقت پیدا کرنی ہو گی ۔
انہوں نے جوانان کی خاص طور پر کردار سازی ، خود سازی کے لئے کام کرنے پر توجہ دلائی ،اور کہا کہ تنظیم کے اہداف کے حصول کے لئے الٰہی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے
وحدت یوتھ ونگ کو فعال رکھنے کے لئے جوانان نے اپنی تجاویز پیش کیں ، اور اس بات کی تائید کی کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پروگرام میں لاہور کے جوانان بحیثیت رضاکار اپنی خدمات بھرپور طریقے سے اسر انجام دیں گے ۔