8ستمبر کوملک گیر دفاع وطن کنونشن میں شیعیان ملتان بھر پور شرکت کریں گے، علامہ اقتدار حسین نقوی

17 اگست 2013

وحدت نیوز (ملتان )مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی 8ستمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ برسی کے اس عظیم الشان موقع پر ملک گیر دفاع وطن کنونشن منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے طول وعرض سے ملت جعفریہ شرکت کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ دفاع وطن کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شید شفقت شیرازی، سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی،گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، بزر گ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ مظہرحسین کاظمی، علامہ مبارک علی موسوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت علماء وذاکرین کی بہت بڑی تعداد خطاب کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان سے ایک بہت بڑا قافلہ کنونشن میں شرکت کرے گا۔ جہاں پر مجلس وحدت مسلمین کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree