علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دست مبارک سے ضلعی سیکریٹریٹ سرگودھا کاافتتاح، ذاکر اہل بیت (ع) سید مشتاق حسین سے ملاقات

20 اگست 2013

وحدت نیوز (سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ) نے بروز سوموار سرگودھا کا دورہ کیا، اور وہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کا ، اس موقع پر مولانا سرفراز حسینی، ضلعی سیکرٹری امام سجاد (ع) فاونڈیشن سید ظفر عباس بخاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید مرتضیٰ شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویڑنل صدر شاہد رضا، نائب ڈویڑنل صدر جعفر علی جہانی و دیگر موجود تھے۔

دورہ دفتر کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے کہا کہ ہمارے دفاتر الہیٰ مقاصد کے حصول، مظلوموں کی داد رسی اور بنیادی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، جہاں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ، تنظیمی ذمہ داران اپنے اخلاق حسنہ کی جانب خصوصی توجہ کریں ، خلق خدا کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چا ہئے ۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے سرگودھا کے معروف ذاکر اہل بیت (ع) سید مشتاق حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ ) کی ۲۵ ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ملک گیر دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، سید مشتاق حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قومی و ملی خدمات کو خوب سراہا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ( حفظ اللہ )کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree