سعودی فرمانروا نے مصری ظالم فوج کی حمایت کا اعلان کرکے حقیقت میں امریکی و اسرائیلی موقف کی تائید ہے، ناصر عباس شیرازی

17 اگست 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پرامن مصری عوام کو دہشتگرد قرار دینا اور مصری فوج کی حمایت کا اعلان کرنا دراصل عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے مصری ظالم فوج کی حمایت کا اعلان کرکے حقیقت میں امریکی و اسرائیلی موقف کی تائید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی فوج کی حمایت کرنا جس نے ایک ہی دن میں دو ہزار سے زائد نہتے پرامن عوام کا قتل عام کیا، قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے۔ اس فوج نے اسرائیل کیخلاف تو کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنے ہی عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور کویت کی جانب سے مصری فوج کیلئے بارہ ارب ڈالر کا اعلان کرنے کا مقصد عوامی تحریک کو کچلنا ہے، یہ ممالک جانتے ہیں کہ اگر مصر میں ایک جمہوری حکومت قائم ہوتی ہے تو عنقریب ان ممالک میں بھی عوام مطالبہ کریں گے اور سالہا سال سے قائم بادشاہتیں اپنے انجام کو پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی وہ مصری عوام کی پرامن جدوجہد کی حمایت اور ان کے قتل عام کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے پاکستان کے دفتر خارجہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے اور عالمی سطح پر مصر کے ایشو کو اٹھائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree