وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوری عالی کے رہنما اور بزرگ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی نے کہا ہے کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحادو وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ)کے زیراہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ حیدرعلی جوادی نے کہا کہ شہید قائد نے اپنی زندگی میں شیعہ سنی وحدت کے لیے بے مثال کام کیاجو کہ دشمن کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ یہی وجہ تھی کہ شہید قائد کو وقت کے نمرود وفرعون نے راستے سے ہٹا کرایک بار شیعہ سنی کے درمیان نفرت ڈالنا شروع کردی۔ اُنہوں نے کہا کہ شاید لوگ اس بات سے بے خبر ہوں کہ شہید قائد صرف شیعوں کے رہنما اور لیڈرنہیں تھے بلکہ میں کئی ایسے اہلسنت لیڈر تھے جو شہید قائد کی دل سے عزت کرتے تھے اور یہی حال اہلسنت عوام کا تھا۔

وحدت نیوز (کراچی ) پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی پر تمام مظلوم پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان ایک مرتبہ پھر آزادی کا طلبگار ہے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ نے ہمارے وطن کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بانیان پاکستان کے فرامین کو ردی کی ٹوکریوں کی نذر کر دیا گیا ہے، تمام مکاتب فکر کو اکھٹا ہوکر ملک دشمن عناصر کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا، نوجوان اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، یوم آزادی پر عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی کے ساتھ ساتھ، سامراجی شکنجے سے آزادی کی بھی جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے 67 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قیام کے 67 برس بعد بھی اندرونی اور بیرونی محازوں پر دہشت گردوں کا سامنا کر رہا ہے، جھوٹ وہ لعنت ہے جس نے ہمارے ملک و قوم کو ترقی کرنے سے روکا ہے، حکمران اور چند مفاد پرست سرمایہ داروں نے اس ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) نے برطانوی سامراج سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلوائی لیکن آج ہمارے وطن فروش حکمرانوں نے اس آزاد وطن کو امریکی سامراج کی غلامی میں دے دیا۔ آج ایک مرتبہ پھر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ چاہے جو قربانی بھی دینی پڑے لیکن ہم اپنی مادر وطن کو امریکی غلامی سے آزاد کروا کے ہی دم لیں گے۔

وحدت نیوز(نواب شاہ) کراچی میں اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملے ملک کی سالمیت پر حملہ ہیں ، ہم اس کی پرزور مذمت کر تے ہیں ، دہشت گردوں نے جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردانہ کاروائی سے ثابت کردیا کے ان کے دل میں اس وطن اور اس کے عوام کے لئے ذرہ برابر بھی ہمدردی نہیں ، پاکستان اس وقت تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کے پوری ملک محب وطن عوام جشن آزادی کی خوشیوں میں مگن ہیں ، ملک دشمن عناصر اپنی پاکستان دشمنی میں مصروف ہیں ،کوئی بھی مسلک کوئی بھی مکتب پاکستان میں دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے۔کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ، غرض یہ کہ سکیورٹی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں ، اور حکمرانوں نے کبوتروں کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کی داخلی سکیورٹی کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر ہمارا پڑوسی ملک بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے ،ایل او سی پرگذشہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت ہمارے اندرونی سکیورٹی خامیوں کا نتیجہ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت کم ہے فوجی اور سول لیڈر شپ کو پاکستان کے استحکام کے لئے ٹھوس اور موثر حکمت عملی وضح کرنی ہو گی ورنہ اس ملک میں جلد دہشت گردوں کا عملی راج ہو گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام مکاتب فکر کے شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا کرمثال قائم کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے بارہ کہو خودکش حملے کی تحقیقات ہونے والی اب تک کی پیش رفت کو حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے کہا اصل کامیابی اس وقت ہوگی جب اس واقعے میں ملوث مجرم دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردا نہ ریاست کو مانتے ہیں نہ ریاست کے آئین کو اور نہ قانون کو ایسے میں ان کے ساتھ مذاکرات انتہائی غیر منظقی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جودہشتگرد وطن عزیز پاکستان کو ہی قبول نہیں کرتے ان سے کس طرح کے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

 

علامہ شفقت شیرازی نے مزید کہا ان مذاکرات وہاں پر ممکن ہے کہ دہشتگرد ملک کے آئین اور پارلیمنٹ کو تسلیم کریں جو لوگ ملک کی اہم تنصیبات اور عوام پر شب وروز حملے کررہے ہوں جو بہ بانگ دہل یہ کہتے پھریں کہ ہم پاکستان کے آئین و قانون کو نہیں مانتے، جو گولی اور بندوق کے زور پر اپنی بات منوانا چاہتے ہیں ان سے صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری امور خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ ہم کئی دہائیوں سے اس بات پر الجھے ہوئے ہیں دہشتگردوں کو دہشتگرد کہیں یا نہ کہیں ان سے مذاکرات کریں یا مقابلہ ،انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست بنانے کا تصور خطرناک عمل ہے اور اس کا تجربہ ہم سوات میں کرچکے ہیں

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئر مین فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نوجوانان ملت مادر وطن کے استحکام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر میں چودہ اگست کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس کاکہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان آج دشمن امریکہ اور اسرائیل کے صیہونی شکنجوں میں ہے تاہم مملکت خداداد پاکستان کو صیہونی شکنجے سے فقط پاکستان کے نوجوان ہی نجات دلوا سکتے ہیں ۔

وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما کاکہنا تھا کہ محبت رسول اکرم  صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام سے سرشار ملت کے جوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملت کے جوان اپنی تمام تر جیحات کا مرکز مادر وطن کے استحکام کے لئے صرف کر دیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان کا دشمن امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کر کے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں جبکہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ایک طرف مشرق وسطی میں عظیم اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہناکر دنیا کی معیشت کی شہ رگ پر قبضہ کرے اور دوسری جانب پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کر کے جنوبی ایشیاء سمیت وسطی ایشائی ممالک میں موجود قدرتی ذخائر کو بھی ہڑپ کر جائے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے جوان طبقے کو چاہئیے کہ مادر وطن کے استحکام اور بقاء کی خاطر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں اور پاکستان کے ۶۶ویں یوم آزادی کے موقع پر تجدید عہد کریں کہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیں گے۔

وحدت نیوز (کوہاٹ)  بہارہ کہو واقعہ میں شہید ہونے والے محافظ امین حسین شیرازی کے والد بزرگوار نے کہا کہ امین حسین کی شہادت پر پوری ملت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اپنے باقی تین بیٹے بھی راہ حق پر قربان کرنے کو تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کی رسم سوئم کے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اب تین بیٹے باقی ہیں، اگر ملت کو ضرورت پڑی تو میں یہ تینوں بیٹے بھی قربان کرنے کو تیار ہوں، ہم شہادت سے کسی طور پر بھی خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم راہ حق پر ہیں اور اسی راستے پر قائم رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم امام زمانہ (عج) کے لشکر میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور قربانی دیکر ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ملت کو شہید امین حسین شیرزای کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام مومنین اور علمائے کرام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں حوصلہ دیا اور شہید کے جسد خاکی کو عزت و توقیر کیساتھ یہاں پہنچایا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree