وحدت نیوز(نواب شاہ) کراچی میں اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملے ملک کی سالمیت پر حملہ ہیں ، ہم اس کی پرزور مذمت کر تے ہیں ، دہشت گردوں نے جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردانہ کاروائی سے ثابت کردیا کے ان کے دل میں اس وطن اور اس کے عوام کے لئے ذرہ برابر بھی ہمدردی نہیں ، پاکستان اس وقت تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کے پوری ملک محب وطن عوام جشن آزادی کی خوشیوں میں مگن ہیں ، ملک دشمن عناصر اپنی پاکستان دشمنی میں مصروف ہیں ،کوئی بھی مسلک کوئی بھی مکتب پاکستان میں دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے۔کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں ، غرض یہ کہ سکیورٹی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں ، اور حکمرانوں نے کبوتروں کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کی داخلی سکیورٹی کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر ہمارا پڑوسی ملک بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے ،ایل او سی پرگذشہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت ہمارے اندرونی سکیورٹی خامیوں کا نتیجہ ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت کم ہے فوجی اور سول لیڈر شپ کو پاکستان کے استحکام کے لئے ٹھوس اور موثر حکمت عملی وضح کرنی ہو گی ورنہ اس ملک میں جلد دہشت گردوں کا عملی راج ہو گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام مکاتب فکر کے شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا کرمثال قائم کرے۔
جشن آزادی پر اسماعیلی برادری پر حملے تشوشناک ہیں ، اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں ، علامہ مختار امامی