وحدت نیوز(گلگت)  ڈوگرا حکومت کے پنجوں سے خطہ گلگت بلتستان کو آزاد کروانے والے غازیوں، مجاہدوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ستر سال گزرنے کے باوجودوفاق کا سرزمین گلگت بلتستان کے آئینی تشخص کومعین نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیئے بغیر پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے راستے میں بہت سی دشواریاں درپیش ہونگی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ کرنل حسن خان اور بابر خان کی سرکردگی میں خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگرا کی غلامی سے آزاد کرانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنے جان ومال کی پرواہ کئے بغیر زمانے کے طاغوت سے ٹکر لیا اور اٹھائیس ہزار مربع میل پر محیط خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگراہ فوجیوں کے تسلط سے آزاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ انہی قومی ہیزوز کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان کی سرحدیں ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ منسلک ہوگئیں اور سی پیک جیسے میگا منصوبے کیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔قیام پاکستان کیلئے قوم نے جس قدر قربانیاں دی ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے استحکام پاکستان کیلئے اس سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دی ہیں۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہمارے قومی ہیروز کے احسانات اور قربانیوں کو یکسر بھلا دیا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے قومی یادگاروں کو مٹایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس والہانہ عقیدت اور محبت کے ساتھ یہاں کے عوام نے ریاست پاکستان کا ساتھ دیا اور استحکام پاکستان کیلئے آج بھی پے درپے قربانیاں دے رہے ہیں اس کا صلہ آج تک نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ریاستی مشینری اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کئے بغیر خطہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے اور علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کاازالہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں کامیاب ہڑتال کر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ حکومت کی جانب سے جاری عوام کش پالیسیاں منظور نہیں ہیں۔ عوام پر جبری طور ٹیکسز نافذ کرنے کا جواز ہی نہیں بنتا ہے۔ اگر حکومت ٹیکس لگانے کی شوقین ہے تو گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اخباری بیانات اور جھوٹے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی باتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کئے ہیں مگرحقیقت اس کی بلکل برعکس ہے۔ حاجی رضوان نے کہا کہ لیگی حکومت کا کام صرف اخباری بیانات دینا رہ گیا ہے۔ دو سال کا عرصہ گزرنے کو ہے ایک پائی کا کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اخباری بیانات کی دنیا سے نکل کر عملی طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہوگا، ورنہ ان کی حالت پیپلز پارٹی سے بھی بدتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی کا جامع مسجد کچورا سکردو میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکردو میں مشکوک سرگرمیاں باعث تشویش ہے لہذا انتظامیہ یہاں کی پرامن فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنائیں خصوصا باہر سے آنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں جو یہاں تبلیغات، کاروبار و سیر و تفریح کے نام پر آتے ہیں اور بلتستان کے امن امان و ثقافت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ چوں سی پیک معاہدہ کے بعد دشمنوں کو گلگت بلتستان کی پرامن فضا ہضم نہیں ہو رہی ہے ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کی وہ یہاں کے امن و امان کو خراب کریں لیکن حکومت سے بھی کہنا چاہتے ہیں کی وہ جی بی کے آئینی و قانونی حقوق کو غصب نہ کریں اور ملک دشمن عناصر کو موقع نہیں دیں کی وہ یہاں انتشار پھیلائیں ۔آئینی و صوبائی حقوق ہمارا حق ہے جس کو دینے میں جتنی دیر کرینگے اتنی ہی مشکلات جنم لے سکتے ہیں۔ ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اعجاز حسین بہشتی  کا کہنا تھا کہ حکومت و دیگر زمہ دار ادارے بے گناہ  لاپتہ نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کریں اور ہمیں بتایا جائے کہ ان کو کس جرم میں اور کس قانون کے تحت گھروں سے لاپتہ کیا گیا ہے ۔  میں سلام پیش کرتا ہوں مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال اور دیگر علماء و بزرگان کا جنہوں نے بےگناہ شیعہ لاپتہ جوانوں کی رہائی کے لئے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں پیش کی اور جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) آئینی تشخص کے بغیر گلگت بلتستان کے عوام پر کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں،جب بھی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی بات ہو تی ہے تو وفاقی حکمران یو ٹرن لیتے ہیں۔گلگت بلتستان حکومت وفاق کی نمائندگی کی بجائے خطے کے عوام کی نمائندگی کریں جنہوں نے انہیں ووٹ دیکر اقتدار تک پہنچایا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے وحدت ہائوس گلگت میں انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی تشخص سے محروم گلگت بلتستان کے عوام پر نت نئے ٹیکسز لاگو کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔خطے کے عوام ستر سالوں سے اپنا آئینی تشخص مانگ رہے ہیں لیکن وفاقی حکمرانوں کو نہ جانے کیا سوجھی ہے کہ یہاں کے عوام کے بنیادی حقوق غصب کرنے میں کوئی حکومت کسی سے پیچھے نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہدی شاہ حکومت کے کارناموں کے ثمرات آہستہ آہستہ ظاہر ہورہے ہیں اور حفیظ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر بھی بہت جلد پردہ فاش ہوجائیگا۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے میثاق کرپشن کے ثمرات جوں جوں ظاہر ہوتے جائینگے عوام کو ان دونوں جماعتوں کی اصلیت واضح ہوتی جائیگی۔ انہوں نے انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ٹیکسز کے نفاذ سے عوام کے معاشی قتل کے ساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کا پہیہ جام ہونے کا اندیشہ ہے۔حکومت کے حق میں بہتر یہ ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر حالیہ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور انجمن تاجران کے مطالبات کو بغیر کسی لیت ولعل کے تسلیم کرے اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو مجلس وحدت مسلمین پوری طاقت کے ساتھ انجمن تاجران کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

وحدت نیوز (گلگت) کراچی میں مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی خاطر خود کو احتجاجا گرفتاری پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا یہ اقدام ملت کے مظلوم طبقے کیساتھ ہمدردی اور حقیقی درد و اخلاص کی علامت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ملت تشیع کے سینکڑوں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے ان کے اہل خانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ جبری طور اغوا کرکے لاپتہ کرنا اور اہل خانہ کو ان لاپتہ افراد کے متعلق کوئی معلومات نہ دینا عدل و انصاف کے منافی اقدام ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بعض اداروں کے ا ہل کار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور اگر اغوا کئے گئے ان افراد سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے اور حکومتوں کو صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے علاوہ مظلوم کی دادرسی سے کوئی سروکار نہیں۔ایک بزرگ عالم دین کا گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے کا عمل حکومت بدترین کارکردگی ثبوت ہے۔ملت تشیع کے بے گناہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو اس تحریک کو پورے ملک میں پھیلادیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی میدان عمل کے سپاہی ہیں ،ملت کے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے شروع کیجانے والی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گمشدہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا۔انہوں نے مقتدر حلقوںسے مطالبہ کیا ہے وہ اس ظلم وناانصافی کا فوری ازالہ کریں اور لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بناکر ان کے اہل خانہ کو ذہنی کرب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی پولیٹیکل کونسل  کااہم اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی, کوآڈینیٹر سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ, صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی, صوبائی ترجمان الیاس صدیقی, رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی اور خاتون رکن اسمبلی بی بی سلیمہ بھی موجود تھیں, اجلاس میں تنظیمی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول, عوامی اراضی پر غیرقانونی قبضے اور سرکاری اداروں میں خلاف میرٹ بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

Page 28 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree