وحدت نیوز(گلگت) اپنی ذاتی منفعت کیلئے جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،پیپلز پارٹی اپنے احتساب کے خوف سے نواز شریف کی مخالفت سے گھبرارہی ہے۔نگر کی ایک سیٹ جیتنے پر پھولے نہ سمانے والوں کو جنرل الیکشن میں پورا پورا حساب چکادینگے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ نگر حلقہ 4 کے الیکشن کمپین میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مذہبی جماعتوں پربہتان تراشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیا۔خود کو سیکولر سمجھنی والی جماعت کے رہنمائوں نے پوری الیکشن کمپین مذہب کے نام پر چلائی ہے اور شعائر اسلامی کا جس طریقے سے مذاق اڑایا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے دامن میں مذہبی انتہا پسند پروان چڑھ رہے ہیں یہ جماعتیں اقتدار تک پہنچنے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرتے ہیں۔نواز شریف اورزرداری کے گن گانے والوں کیلئے طوفان کی آمد آمد ہے اور ملک عزیز پاکستان میں ستر سالوں سے چند خاندانوں کی غلامی سے عوام کو نجات ملنے والی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو ناکوں چنے چبوائے گی اور ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حق ملکیت و حق حاکمیت کا نعرہ ڈھونگ ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کئی ہزار کنال اراضی کی بندربانٹ کی ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر گلگت بلتستان کے عوام یوم نجات منائیں گے۔نواز شریف کی حمایت میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا اخباری بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔چھوٹے بڑے چور آج ملک کے سب سے بڑے چور کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں،اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اس کی فیملی کی تین نسلوں نے ملک کو لوٹا ہے ۔جے آئی ٹی کے ممبران کا جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سخت دبائو اور دھمکیوں کے باوجود ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے آگے سرنہیں جھکایا اور حقائق پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم ستر سال بعد ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہوگئی ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاناہے یا پھر ملک کو کرپٹ مافیا کے چنگل میں دینا ہے۔حفیظ الرحمن نے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دیکر ثابت کردیا کہ ان کا تعلق بھی کرپٹ مافیا سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے کہ قطری اور عربی گھوڑے نواز شریف کی مدد کو آتے تھے اب عربی شہزادوں کو نواز شریف کا فون سننا بھی گوارا نہیں۔نواز شریف اینڈ فیملی کو عزت و وقار راس نہیں آتا اور وزیر اعظم نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپنی تین نسلوں کو چور ثابت کروادیا۔قوم اب نواز شریف اور کرپٹ مافیا سے لوٹی ہوئی قومی دولت کے ایک ایک پائی کا حساب لے گی اور جو مظالم انہوں نے اس ملک کے عوام پر ڈھائے ہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے فیک ڈاکومنٹس پیش کرکے نواز شریف نے اپنی نااہلیت کو خود ہی ثابت کردیا ہے۔نواز شریف کے بچوں کے تابوت میں آخری کیل کیلیبری فونٹ Calibri Font نے ٹھونک دی ہے ستر سال بعد ملک کے عوام کسی طاقتور کا احتساب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام یوم نجات منائیں گے اور نئے پاکستان کی شروعات کا جشن منائیں گے۔
وحدت نیوز(سکردو) سکردو میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہدائے پاراچنار کے حق میں اور وارثین شہداء کی جانب سے آٹھ روز جاری دھرنے کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ یاد گار شہداء پر پہنچ کر ایک بہت بڑے احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔ احتجاج میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کیں۔ شرکت کرنیوالے علماء میں شیعہ علما کونسل، انجمن امامیہ، آئی ایس او، آئی او و دیگر سیاسی جماعتوں بشمول پی پی پی، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک وغیرہ نے شرکت کیں۔ اسلامی تحریک کےرہنماشیخ فدا حسن عبادی، مجلس وحدت کے ضلعی سیکریٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان، آئی او کے نمائندے، آئی ایس او کی نمائندگی میں مرکزی سکریٹری اطلاعات نسیم کربلائی، جے ایس او کے نمائندے، صوبائی ڈپٹی سکریٹری جنرل مجلس وحدت شیخ احمد علی نوری، قم و نجف کے علماء کی نمائندہ عالم دین، مجلس علماء شیعہ کے مرکزی صدرعلامہ مرزا یوسف حسین، پی پی کے رہنما عبد اللہ حیدری، پی ٹی آئی کے رہنما سید امیر شاہ کاظمی، اور صوبائی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی نے خطاب کئے۔
صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی و دیگر نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے جو پاراچنار میں وارثین شہداء کے ہیں۔ ان کے تمام تر مطالبات کو من وعن قبول کرکے عملدرآمد کرنے تک ہم انکے شانہ بشانہ ہونگے اور کسی بھی ظالم و جابر کے سامنے تسلیم نہیں ہونگے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی اداروں کے جن ذمہ داروں کو آرمی چیف نے معطل کیا ہے وہ خوش آئند بات ہے لیکن صرف معطلی کافی نہیں، بلکہ ان کی نا اہلیوں کی تحقیقات کرکے کڑی سے کڑی سزا دینا ضروری ہے تاکہ ملک میں اس طرح کی نا امنی کا سد باب کیا جائے۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم پاراچنار کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور ساتھ ہی ساتھ گلگت بلتستان میں بھی متعصبانہ حکومتی پالیسیوں کو بھی ہم نہیں کسی صورت نہیں مانتے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم گزشتہ حکومت کی طرح تمہیں ذلیل ورسوا کریں۔ عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے زیر نگیں دہشت گردی پھیلانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد اسرائیلی پالیسیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے، اور انہی کے زیر اثر دنیائے اسلام میں انسان کش، درندہ جماعتوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے، جسکی ایک چھوٹی مثال پاراچنار میں کاروائی کرنے والے ہیں۔یہ واقعہ عین اسوقت پیش آنا قابل غور ہے جب ملک کے وزیر اعظم کرپشن کیسز میں بری طرح پھنس چکے ہیں، اور ہر روز انکے چہیتوں کو کٹہرے میں کھڑے کرکے ذلیل و رسوا کیا جارہا ہے۔ ایسے میں دہشت گردی کے واقعات کا ہونا اور اس پر حکومتی ذمہ داران کی عدم توجہی بہت سے سوالات کو جنم لینے پر مجبور کررہے ہیں۔لگتا ایسا ہے کہ حکومت عوامی جان و مال کا تحفظ چاہتے ہی نہیں، بلکہ شاید وزیراعظم کو یہ تک نہیں پتا کہ پاراچنار پاکستان کا حصہ بھی ہے۔صوبائی حکومت کی بلتستان کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک، سکردو روڈ کی تعمیر، آئینی حقوق اور متعصب نون لیگی حکومت کیجانب سے کی جانیوالی نا اہلیوں پر بھی مقرریں شدید نکتہ چینی کی اور حکومتی وزرا و ذمہ داران کی کارتوتوں کی بھر پورمذمت کی۔
وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی گرانبہا خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اسلامی اصولوں پر مبنی فلاحی معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔بد قسمتی سے ہماری حکومتیں بے آسراخاندانوں کی کفالت کے بجائے کرپشن اور اقربا پروری کو پروان چڑھارہی ہے۔خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے عشرہ ایتام کے حوالے سے وحدت ہائوس گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید توسیع دینے کی سفارش کی ۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے اور اس مہینے سے استفادہ کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا افراد کو اپنی خوشیوں میںشامل کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کا بہترین ذریعہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما بختاور خان نے یتیم خاندانوں کی کفالت کو قرب خداوندی کا بہترین وسیلہ قرار دیااور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال کر معاشرے سے غربت و افلاس اور درماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے پیش نظر صرف سیاست ہی نہیں بلکہ ہم معاشرے کی ہرسطح پر تربیت کے ذریعے اسے درست سمت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے کی اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے ملک پر کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار قائم ہے جو اپنی دولت کے بل بوتے پر غریبوں کے ضمیر کے سودے کرتے ہیں۔انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا کہ لوگ دولت کے انبار سے منہ موڑ کر سچائی اور حقیقت کے متلاشی بن جائینگے۔
وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137 یتیم بچے بچیوں میں سات لاکھ روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے گئے.
خیرالعمل و یلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام وحدت ہاؤس گلگت میں عشرہ ایتام کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم خاندانوں کو وظائف بھی تقسیم کئے گئے.اس تقریب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن حاجی رضوان علی. مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل شیخ عادل حسین.صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس. العصر پبلک اسکول کے پرنسپل بختاور خان. ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل عابد حسین.شعبہ خواتین کی کوار ڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے
وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منانے کا عہد کیا ہے۔صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137 بچے بچیوں میں سکالرشپ تقسیم کئے جائیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے جامع مسجد غلمت نگر اور وحدت ہائوس گلگت میں یتیم خاندانوں میں سات لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جائیگا۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔