وحدت نیوز (سکردو) معروف اسکالر، سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم کی کویت ریسرچ کونسل میں اعلٰی عہدے پر تعیناتی پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں نے انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ احمد علی نوری، صوبائی رہنماوں سید ہادی الحسینی، علی نوری، کاچو ولایت علی خان، سید مبشر رضوی، سلیم احمد اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ کاظم سلیم صاحب پورے گلگت بلتستان کیلئے فخر ہیں۔ ان جیسی شخصیات کی قدردانی نہ کرنا ناشکری ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے اسکردو سٹی کے رہنماوں مولانا فدا ذیشان اور مولانا ذوالفقار عزیزی نے ڈاکٹر کاظم سلیم کو مبارکبادی دیتے ہوئے ان کیلئے دعا کی اور کہا کہ بے شمار صلاحیتیوں کے مالک اسکالر یقیناً اس سے بھی زیادہ کامیابیوں کے حقدار ہیں۔ اور وقت ثابت کریگا کہ ڈاکٹر صاحب جی بی کے ماتھے کا جھومر ثابت ہوگا اور پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنے خداداد صلاحیتوں سے ملک اور علاقے کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز (کھرمنگ)  مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے رہنما علامہ شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ علامہ تصور حسین جوادی  پر حملہ بزدل دہشت گرد عناصر کی ذلیل کاروائیوں کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ڈرامے ثابت ہوگئے۔ روز روشن میں ایک مبلغ دین اور داعی امن عالم پر حملہ کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔ ملکی میڈیا کا اس بارے میں شرمناک کردار ہے۔ پشاور میں ایک ڈرائیور پر حملے پر بار بار بریکنگ نیوز دینے والے ایک عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کیلئے زندگی صرف کرنے والے پر حملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ہم ملکی اداروں کی ناکامی و نا اہلی پر انکو ملامت اور سرزنش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بار بار دہشت گردوں کی کمر توڑ دینے کے دعوئے اب ہوائی ثابت ہونے کے بعد ملک کی بقا چاہتے ہیں تو مستقل بنیادوں پر راہ حل کا تعین کریں۔شیخ اکبر رجائی نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے ہمارے حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اخبارات کے صفحے کالے کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ اچھی حکمرانی کا حق ادا کر رہے ہیں،لیکن یہ یاد نہیں رکھتے کہ انکی ذمہ داری ملک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت بھی ہے، جس سے حکمران بری طرح ناکام رہے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت)  علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ کشمیر کاز پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔دہشت گردی کی تازہ لہر کا سبب نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد نہ ہونا ہے۔کالعدم سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل آزاد چھوڑنا گیا ہے جبکہ سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہرنے علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ نرم گوشہ اختیار کرنے کی وجہ سے دہشت گرد منظم ہوگئے ہیں ۔لاہور میں سیکورٹی فورسز پر حملہ اور آزاد کشمیر میں علامہ تصور حسین جوادی پر حملے کے پیچھے ایک ہی سوچ کارفرما ہے۔امریکہ اور اس کے عرب اتحادی اور انڈیا کی گڑھ جوڑسے دہشت گرد وں نے پاراچنار،کوئٹہ، لاہور اور مظفر آباد میں منظم حملے کئے اور ان تازہ حملوں کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔مظفرآباد میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنادیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جب تک بھرپور کاروائی نہیں کرتی دہشت گردی کم ہوتی نظر نہیں آرہی۔انہوں نے پاک فوج کا جنوبی پنجاب میں کومبنگ آپریشن کے فیصلے خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس کومبنگ آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے اور بلاتفریق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر جیسے حساس علاقے میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہے حکومت آزاد کشمیر دہشت گردوں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے۔

وحدت نیوز (سکردو ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کےصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت لفظی ہیرا پھیری اور تصویری سیشن کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے واضح کرے کہ 46ارب ڈالر کے منصوبے میں گلگت بلتستان کا کتنا حصہ ہے۔صوبائی حکومت سی پیک میں حصہ مانگنے والے عوام کو سی پیک کا دشمن بنا کر پیش کرنے سے گریز کرے۔ جی بی کے عوام سی پیک کے حامی ہیں لیکن اسکے ثمرات حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت سی پیک کے ثمرات کو پنجاب حکومت کی جھولی میں ڈال کر وفاق کے سامنے اپنی حیثیت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت وفاق کی خوشنودی کیلئے گلگت  بلتستان کے ساتھ دھوکہ نہ کرے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت واضح کرے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے کتنے منصوبے شامل ہیں، صحت کے کتنے منصوبے ہیں ،کتنی سڑکیں ہیں، اکنامک زون کی ہیئت کیا ہے ، اور تعلیمی و فلاحی کتنے منصوبے شامل ہیں۔ پنجاب کے لئے سی پیک میں جتنے منصوبے شامل ہیں اس کا عشر عشیر بھی گلگت بلتستان کو مل جائے تو خطے کا نقشہ بدل رہا ہے لیکن ہماری حکومت جی بی سے زیادہ پنجاب کے وکیل بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب کی ترقی کے دشمن نہیں بلکہ انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں۔ جی بی میں سی پیک کے لئے حصہ مانگنے والوں کو علاقے کا دشمن سمجھنے کی ریت ختم ہو جانی چاہیے۔ اپنے قد کاٹھ بڑھانے کے لیے عوام کی تحقیر ناقابل برداشت ہے۔ ہم وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جی بی کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے اور سی پیک میں گلگت بلتستان کو متناسب حصہ دیا جائے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو سٹی کے سربراہ مولانا فدا علی ذیشان نے اپنے اخباری بیا ن میں کہا کہ حکومتی کارکردگی کا پول حالیہ برفباری نے کھول دی ہے۔سکردو بازار قبرستان کا منظر پیش کررہی ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود بازار سے لوگوں کا گزرنا مشکل ہے۔  اس سلسلے میں اب تک کسی ذمہ دار ادارے نے خاطر خواہ کام نہیں کیاجبکہ منتخب عوامی نمائندے شہروں میں عیاشیاں کرتے پھر رہے ہیں۔انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔عوام حکومتی اداروں کی غفلت سے تنگ آچکے ہیں اور انکی نا لائقیوں سے نالاں ہیں۔ کئی جگہوں پر معلق پلوں کا ایک فٹ برف بھی برداشت نہ کر پانا جہاں محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں کی نا اہلی کو ثابت کرتی ہے وہیں ٹھیکیدار نواز حکمرانوں کی کرپشن کو بھی بے نقاب کررہی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ جن لوگوں کو ووٹ دیکر ایوانوں میں پہنچائے ہیں ان کا گریبان پکڑیں ۔ یہ لوگ موسمی پرندوں کی طرح شہروں میں عیاشیاں کررہے ہیں اور عوام جان لیوا سردی میں بے آسرا ہیں۔ ڈپٹی جنرل سکریٹری  ایم ڈبلیو ایم سکردو مولانا ذوالفقار عزیزی نے کہا کہ حکمرانوں کو خدائی قہر سے ڈرنا چاہئے۔ کرپشن کے گنگا میں نہانے والوں کویاد رکھنا چاہئے کہ انکی حکمرانی چند دنوں کی ہے بہت کم عرصہ میں انہوں نے عوام میں واپس آنا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ پھر عوام انکو کرپٹ ، عیاش اور لاپرواہ حکمرانوں کے نام سے یاد کریں۔

وحدت نیوز(گلگت) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کے اپ گریڈیشن منصوبے کو منظور نظر فرم کو ٹھیکہ دلوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے الاٹ جراحی کے متعلقہ سامان کی خریداری کیلئے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے ہونے والا ٹینڈر سیکرٹری ہیلتھ نے منسوخ کرکے 25 فروری کردیا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں میرٹ پر ٹھیکہ نہیں دیا گیا تو خرد برد کے امکانات 100 فیصد ہیں۔گلگت کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر عمران جو کہ اصول پسندی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے کو کمیٹی سے نکال دینے سے مزید شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مکمل نظر انداز کردیا تھا اور پانچ سالوں میں ایک تھرمامیٹر بھی نہیں خریدا گیا اور آپریشن تھیٹر میں زائد المیعاد مشینری کو استعمال میں لاکر گزارہ چلایا جارہا ہے۔موجودہ حکومت کی اچھی کاوش کے نتیجے میں آئی سی یو وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کرنانیک شگون ہے جس پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی امید رکھتے ہیں کہ اس تاریخی ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

 انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ مجوزہ منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی جو کوششیں ہورہی ہیں اس کو ناکام بنانے کیلئے سابقہ کمیٹی کو بحال کردے تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنا ہو اور غریب و نادار مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں۔

Page 35 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree