علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کی واضح دلیل ہے،علامہ شیخ اکبر رجائی

16 فروری 2017

وحدت نیوز (کھرمنگ)  مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے رہنما علامہ شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ علامہ تصور حسین جوادی  پر حملہ بزدل دہشت گرد عناصر کی ذلیل کاروائیوں کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ڈرامے ثابت ہوگئے۔ روز روشن میں ایک مبلغ دین اور داعی امن عالم پر حملہ کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔ ملکی میڈیا کا اس بارے میں شرمناک کردار ہے۔ پشاور میں ایک ڈرائیور پر حملے پر بار بار بریکنگ نیوز دینے والے ایک عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کیلئے زندگی صرف کرنے والے پر حملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ہم ملکی اداروں کی ناکامی و نا اہلی پر انکو ملامت اور سرزنش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بار بار دہشت گردوں کی کمر توڑ دینے کے دعوئے اب ہوائی ثابت ہونے کے بعد ملک کی بقا چاہتے ہیں تو مستقل بنیادوں پر راہ حل کا تعین کریں۔شیخ اکبر رجائی نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے ہمارے حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اخبارات کے صفحے کالے کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ اچھی حکمرانی کا حق ادا کر رہے ہیں،لیکن یہ یاد نہیں رکھتے کہ انکی ذمہ داری ملک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت بھی ہے، جس سے حکمران بری طرح ناکام رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree