وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے گلگت بلتستان یوتھ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر خطہ بے آئین گلگت بلتستان کو صوبائی خودمختاری دیئے بغیر غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرے  میں وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت غیر آئینی ٹیکس لگاکر عوام کے غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، صوبائی شناخت کے بغیر ٹیکسوں کا نفاذ حکومتی بدیانتی ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا ایک بنادی سبب اہلیان گلگت بلتستان پر ہونے والے مظالم تھے ، ایم ڈبلیوایم کل بھی گلگت بلتستان کے عوام کے حق  میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور انشاءاللہ آخری دم تک کرتی رہے گی ،اس موقع پر صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ مرزا یوسف حسین سمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اور مختلف اضلاع کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری اینٹی ٹیکس موومنٹ کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر منصفانہ اقدام ہے۔جی بی کے عوام کی محرومی دور کرنے کے لئے وزیر اعظم ،آرمی چیف، سیاسی جماعتیں اور مقتدر ادارے اپنا کردار ادا کریں اوریہاں کے باسیوں کو ان کا حق دلائیں جو گزشتہ ستر سال سے اس سرزمین آئین پر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔انجمن تاجران ، عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کی قومی ایشو پر مشترکہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔ گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو کسی ریاست کے ساتھ الحاق کے لیے بے قرار ہے ورنہ دنیا بھر میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آئینی حقوق دیے جائیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے ہر فرد کو یکساں بنیادی حقوق حاصل ہیں۔آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکسز کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے۔ آئینی حقوق کے حصول کے لئے جی بی کے عوام کا مطالبہ اصولی اور قابل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے تحریک آزادی کی جنگ اپنے زور بازو پر لڑی اور پاکستان میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔وہاں کے باسیوں کا یہی دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس علاقے کو پاکستان کا حصہ قرار دیا جائے۔گلگت بلتستان معدنی وسائل اورجغرافیائی اعتبار سے بھی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ہے۔اسے نظر انداز کرنا کس بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔ گلگت کی عوام سے ریاست سوتیلی ماں کا سلوک نہ کرے۔یہاں کے لوگوں سے ان کی اراضیاں جبراََ چھینی جا رہی ہیں اور حقوق کی بات پر منہ دوسری طرف موڑ لیا جاتا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے ارض پاک کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا ایک سرا گلگت بلتستان جبکہ دوسرا گوادر میں ہے۔جی بی کی عوام کو سی پیک کے ثمرات ہر حال میں حاصل ہونے چاہیے۔یہاں کے باسیوں کی حب الوطنی لائق تحسین ہے۔وطن عزیز کی ترقی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے وا لی متعدد شخصیات کا تعلق اسی خطہ سے ہے۔انہوں نے ٹیکس کے نفاذ کے خاتمہ ،منرلز کنسیثنل رولز 2016 کو کالعدم قرار دینے، حالیہ تحریک کے دوران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر کے اخراج اور سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کو حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) آدھا تیتر آدھا بٹیر صوبے نے گلگت بلتستان کے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے،صوبے کے نام پر وفاق سے ملنے والی سہولتوں سے لوگ محروم ہوگئے ہیں۔صحت کی سہولت کے ساتھ وفاقی ملازمین کو اسلام آباد میں سرکاری ہائوسنگ سے بھی گلگت بلتستان کے ملازمین کو محروم کیا جانے لگا ہے۔موجودہ سیٹ اپ چند لوگوں کے عیاشیوں کا ذریعہ بن چکا ہے۔حکومت گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنادے یا وفاقی ملازمین کے مراعات گلگت بلتستان کے ملازمین کو دے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کے ثمرات سے جی بی کے عوام محروم ہیں اور ایک خاص طبقہ ان مراعات سے استفادہ کررہا ہے۔حکمران عیاشیوں کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،غیر ضروری ٹیکس اور اب چھوٹے تاجروں پر میونسپل ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی جبکہ بلدیاتی ہائوس موجود ہی نہیں،حکومت کے یہ غیر قانونی حرکتیں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائوسنگ سکیم کے تحت گلگت بلتستان کے سینکڑوں ملازمین سے ایک سال قبل ڈائون پے منٹ کے نام پر پیسے بٹور لئے گئے ہیں اور تاحال پلاٹ نہ صرف الاٹ کئے گئے ہیں بلکہ اب صوبے کا بہانہ بناکر ان کو ہائوسنگ سکیم کے حق سے محروم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو کہ انتہائی ظلم ہے۔انہوں نے اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ عوامی استحصال پر خاموش رہنا ظلم کے مترادف ہے اور ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانیوالے اس ظلم کے خلاف وفاق سے رابطہ کرکے ملازمین کے مسائل حل کے حل کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز ( سکردو) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی کی ماورائے قانون گرفتاری کے خلاف جوانان وحدت کیساتھ علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں کی نشست ہوئی. اس موقع پر برادران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے کہا کہ ملک عزیز کے لئے ہماری قربانیوں کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ہمارے نڈر اور بے باک نوجوان قیادت کی آزادی کو سلب کرکے دن دیہاڑے اٹھایا گیا اور ریاست خاموش لاچارگی کی تصویر بنی ہوئی ہے. اس موقع پر صوبائی و ضلعی رہنماؤں شیخ علی محمد کریمی،برادرمیثم کاظم، مولانا فدا حسین عابدی و دیگر نے بھی گفتگو کی،قائد وحدت علامہ راجہ  ناصر عباس جعفری صاحب کے حکم پر بروقت لبیک کہنے کیلئے جوانوں کی ذہن سازی اور ان کو آمادہ رکھنے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے آفس سکردو میں درجنوں جوانوں کے ساتھ نشست میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم وطن کی سربلندی کیلئے ہر صف اول میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے, لیکن ریاستی اداروں کو بھی اپنی پیشہ ورانہ امور کو درست سمت میں انجام دیتے ہوئے کرپٹ اور متعصب سیاسی لوگوں کی غلامی سے اجتناب کرنا ہوگا، پنجاب کے متعصب وزیر اعلیٰ جس کے تعلقات ہمیشہ سگے کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے رہی کی شیعہ دشمنی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کو لگام دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے حکم پر ناصر شیرازی کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز (گلگت)  پاکستان پیپلز پارٹی حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرنے کی بجائے ٹیکس کے نفاذ پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگے۔لیگی حکومت عوام پر عائد ٹیکس کو پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں جبری ٹیکس عائد کیا تو اب لیگی حکومت عائد کردہ ٹیکس کو واپس لے بصورت دیگر پچھلے الیکشن میں جو حشر پیپلز پارٹی کا ہوا اس سے بد تر نواز لیگ کا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے انجمن تاجران کی جانب سے شروع کی گئی ٹیکس مخالف تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس کے مسئلے پر گلگت بلتستان کے عوام ایک پیج پر ہیں اور پورے جی بی کامیاب ہڑتال کے ذریعے ٹیکس کے ظالمانہ نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا ہے۔حکومت اس اہم ایشو کو فوری حل کرے اور سابقہ حکومت کی روش پر چلتے ہوئے اپنے مراعات اور پروٹوکول کی خاطر غریب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے درپے ہونگے تو اس کے سخت نتائج نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ا سٹیٹس کو کی جماعتیں ہیں جو اپنے زعم میں علاقے کے عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں اوراپنے دور اقتدار میں عوام کش پالیسیاں اپناتے ہیں اورجب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اپنے ناشائستہ کارناموں سے انحراف کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔اب وہ وقت نہیں رہا کہ عوام ان کے جھوٹے نعروں پر یقین کرکے خاموش رہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت انجمن تاجران کی جانب سے سول نافرمانی کے اعلان کو سنجیدگی سے لے اور اگر ایسی مومنٹ شروع ہوئی تو حکومت کو اپنی کرسی بچانا مشکل ہوجائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دئیے بغیر کسی قسم کا ٹیکس نافذکرنا غیر آئینی عمل ہے،ستر سالوں سے آئینی حقوق سے محروم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی بھی وفاقی حکومت نے سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا۔ سات دہائیوں سے یہاں کے عوام استحصال کا شکار ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ محب وطن گلگت بلتستان کے شہری ہیں لیکن انکی جذبہ حب الوطنی اور وفاداری کا صلہ دینے کی بجائے انکے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ یہاں کے عوام خطے کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانے کے لیے تحریکیں چلا رہے ہیں لیکن مقتدر حلقے ان کی آواز سننے کے لیے تیار نہیں، گلگت بلتستان پاکستان کی عظمت وسربلندی کا ضامن ہے، وطن کی حفاظت میں آج بھی جی بی کے سپوت سینہ سپر ہیں ، حقوق کی عدم فراہمی اور وفاقی جماعتوں کی خطہ دشمن پالیسیوں کے سبب احساس محرومی میں روز افزو ں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ریاست کے حق میں نہیں،وہاں کے عوام کو مطمئن کرنا ریاستوں اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پاک چین راہداری کا ایک بڑا حصہ گلگت بلتستان کو روندتا ہوا چین کو جاتا ہے لیکن اس بڑے منصوبے میں بھی اس خطے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نام نہاد صوبائی سیٹ اپ دیکر مختلف ٹیکسز نافذ کرناظلم ہے، عوام کو چاہیے کہ اپنے اندر اتحاد قائم کر کے اس ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کبھی خاموش نہیں رہے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود توانائی کے بیش بہا ذخائر ہیں انہیں استعمال میں لاکر نہ صرف جی بی کو روشن کیا جا سکتا ہے بلکہ پورے ملک کو درپیش بجلی بحران کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جی بی میں سیاحت کو فروغ دے کر اور وہاں کے قدرتی و انسانی وسائل کو استعمال میں لاکر ملکی معیشت کو حل کیا جا سکتا ہے۔ گلگت بلتستان جیسا حسین اور وسائل سے بھرپور خطہ دنیا میں کہیں نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ یہاں کے عوام کو انکے پاوں پر کھڑا کریں اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ٹھوس پالیساں بنائیں کیونکہ یہ خطہ ملک کا انتہائی حساس اور وفاعی اہمیت کا حامل خطہ ہے اسے نظر انداز کرنا یا اس خطے کے عوام پر بوجھ ڈالنا ملکی دفاع کو زیر سوال لانے کے مترادف ہیں، گلگت بلتستان کے عوام آئینی تشخص چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انکے فیصلے انکے ہی ہاتھ میں ان پر فیصلے تھوپنے کا سلسلہ ختم کرنے انہیں سیاسی طور پر مضبوط اور بااختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی محرومی بھی ختم ہو جائے۔ ہم گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑتے رہیں گے۔

Page 26 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree