وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے غیر آئینی ٹیکس کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کے عوام کی اصولی موقف کی فتح قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ٹیکس موومنٹ کی کامیابی کا سہرا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے سربراہ مولانا سلطان رئیس، انجمن تاجران کے سربراہ غلا م حسین اطہر ، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی،مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کو جاتا ہے جنہوں نے حکومت کی جانب سے ٹیکس کی جبری وصولی کے خلاف موسم کی شدت کی پروا کئے بغیر جرات مندانہ آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی دنیاوی طاقت ان کے اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹا سکتی ۔یہاں کے عوام کو ان کا آئینی حق دیے بغیر کسی بھی قسم کے ٹیکس کی وصولی کا کوئی جواز نہیں۔نڈر قیادت اور عوامی قوت نے یہ ثابت کیا ہے کہ حکومتی جبرعوامی استقامت کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتا۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے اسی ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وہ جی بی کے عوام کے ہر آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے ہر میدان میں ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے ٹیکس کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے پندرہویں روز آج یادگار شہداء اسکردو سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی اراکین اور جی بی کونسل کے نمائندوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ تم لوگ چھپ کر دھمکی دینے کی بجائے سر بازار آجائیں اور میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ ہم عوامی حقوق پر سمجھوتہ کرنے والے ہیں اور نہ ہی کسی خوف میں مبتلا ہونے والے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتنے کمزور بھی نہیں کہ تمہاری دھمکیوں سے عوامی حقوق کے لیے جاری جدوجہد سے پیچھے ہٹ جائیں۔ فدا ناشاد، اکبر تابان، اشرف صدا، اقبال حسن اور کاچو امتیاز سن لو، ٹیکس ایشو پر تم لوگوں نے غداری کی ہے اور تمہارے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دوسری طرف یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی تھی کہ حکمرانوں کی طرف سے دھمکی آمیز ایس ایم ایسز موصول ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ چند نمبرز سے دھمکی آمیز میسیجز موصول ہوئے ہیں اور ان نمبرز کو وقت آنے پر ظاہر کردوں گا۔ علاقے کے امن و امان اور میرے دوست، احباب کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسی کو بھی مسیج نہیں دیکھایا، تاہم وقت آنے پر ضرور ان غداروں کے اصل چہرے کو بے نقاب کروں گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی سے میرا ذاتی جھگڑا نہیں ہے اور عوامی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران جماعت کی طرف سے مناسب الفاظ میں پیغام بھی بھیجا گیا تھا، لیکن میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میری آرزو اور تمناء ہی یہی ہے کہ میں خطے کے تمام مسالک کو متحد کرنے کی راہ میں جان دے دوں۔ میںری دلی خواہش ہے کہ خطے کے اہلسنت، نوربخشی، اسماعیلی، اہلحدیث اور اہل تشیع سب بھائی بھائی بن جائیں اور اس کوشش میں میں اپنی جان دے دوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ غریب، محروم اور محکوم عوام کے حقوق کی راہ میں مرنا اور اتحاد بین المسلمین و وطن عزیز کے استحکام و سلامتی کی راہ میں مرنا سعادت ہے، جس کے لیے میں ہمہ وقت تیار ہوں۔

وحدت نیوز (گلگت)  میونسپل کمیٹی کے دفتر کو جوٹیال شفٹ کرنا بد نیتی پر مبنی اقدام ہے ۔دفتر کی شفٹنگ سے مسائل میں اضافہ ہوگا ،عوام کی سہولت کیلئے دفتر کی شفٹنگ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے میونسپل کمیٹی گلگت کے ہیڈآفس کی شفٹنگ کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے گلگت شہر کے عوام براہ راست متاثر ہونگے۔میونسپل کمیٹی سے متعلقہ شکایات اور جملہ مسائل کے حل کیلئے موجودہ دفتر زیادہ موزوں ہے جوٹیال شفٹ کرنے سے عوام الناس کی تکلیفوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آفس تک رسائی ہر کسی کے لئے بس میں ہے اور شہر کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے شکایات کا اندراج اور دیگر مسائل کیلئے مناسب اور موزوں جگہ ہے جسے تبدیل کرکے جوٹیال لیجانے میں حکومت کی بدنیتی صاف نظر آرہی ہے۔ا نہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ آفس کی شفٹنگ کو فوری رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد/سکردو) گلگت بلتستان میں ٹیکسز کیخلاف جاری احتجاج رنگ لایا، وفاقی حکومت نے ٹیکس ایکٹ2012 کوختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان والوں کیلئے نئے سال کے پہلے روز بڑی خوشخبری، ٹیکسز معاملے پر وفاقی کمیٹی کے سربراہ ملک ابرار نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس ایکٹ2012 کوختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ٹیکسز کے معاملے پر ملک ابرار کی اےآر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ٹیکس ایکٹ2012 کی جگہ نیاٹیکس ایکٹ لایاجائیگا، نئےٹیکس ایکٹ کی منظوری گلگت بلتستان کونسل سے لی جائیگی، اسٹیک ہولڈرزسے 3رکنی نکات پرمذاکرات ہوئے۔

ٹیکس ایکٹ2012 سےعام آدمی کی زندگی متاثر ہورہی ہے، وزیراعظم نےمسئلےکاجلدازجلدحل نکالنےکی ہدایت کی تھی، کمیٹی اجلاس میں ٹیکس ایکٹ کے خاتمے پراتفاق کیا گیا ہے،خصوصی کمیٹی کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کوبھجوا دی ہیں، کمیٹی کی حتمی سفارشات چندروزمیں مرتب ہو جائیں گی، نئےایکٹ کےتحت 5لاکھ سےکم آمدن والوں پرٹیکس لاگونہیں ہوگا، گلگت بلتستان کی بڑی کمپنیوں اورہوٹلز پرٹیکس لگایاجائےگا۔

واضح رہے کہ وفاق کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 21 دسمبر کو گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کے احتجاجی دھرنا جاری تھا،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت نہ ملنے تک تمام اقسام کے ٹیکسز کالعدم قرار دیئے جائیں،گلگت بلتستان حکومت اور مظاہرین کے مابین متعدد مذاکرات ہوئے لیکن کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکیں تھیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذکے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے زیراہتمام یادگار شہداءپر گذشتہ تیرا روز سےجاری علامتی دھرنے میں ہزاروں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ عوامی استقامت کے آگے ظالم وجابر حکمران گھٹنے ٹیکنے پر مجبورہوگئے ہیں، ٹیکس ایکٹ2012کے خاتمے کا وفاقی حکومت کا اعلان مظلوم ومحروم عوام کی جہد مسلسل کانتیجہ اور عظیم  فتح ہے ، ہم اپنے قول کے مطابق اس وقت تک یہ احتجاجی دھرناجاری رکھیں گے جب تک وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں نافذ غیر آئینی ٹیکس کے خاتمے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ہیں کردیتی ۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ کو ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے لہو کا اور ملکی وسائل کے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،ملک دشمنوں کے ہر سازش کو قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے،فاٹا اور گلگت بلتستان کے حقوق کے مخالفین وطن دوست نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہیں جو تاحال حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ پالیسیوں کے سبب آزاد ہیں،ایم ڈبلیوایم آنے والے الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،پنجاب میں حکمران جماعت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا حساب آنے والے الیکشن میں سود سمیت چکا دینگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے،اس ایشو پر سیاست کرنے والے ملکی سلامتی کے ساتھ مخلص نہیں،گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے،مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کو اس چنگل سے نکالنا سیاسی جماعتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کا فریضہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی کسی صورت دوسرے صوبوں کے عوام سے کم نہیں، گلگت بلتستان کے عوام دوسرے صوبوں کی طرح بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہیں، گلگت بلتستان کے شہری اپنے صوبے کو پاکستان میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ناکہ علیحدہ کا نعرہ لگاتے ہیں، کارگل سے وزیر ستان تک عظیم قربانیاں پیش کرنی والی اس شجاع اوربیدار قوم کو راکا ایجنٹ قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے اپنے متعصبانہ کردار کا مظاہرہ کیاہے،جس جماعت کے اپنے قائدین راکے ایجنٹوں کو اپنی فیکٹریوں میں ملازم رکھتے ہوں اور ان کی پشت پناہی کرتے ہوں، جو راکے سرکردہ افراد کو بغیر ویزہ کے پاکستان بلاتے ہوں، جن کے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوں  انہیں کسی دوسرےپرالزام تراشی کرتے ہوئے سو بار سوچنا چایئے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ہفتوں سے اس خطہ بے آئین میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اقوام متحدہ کے قوانین کی روشنی میں متنازعہ علاقوں میں ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اقدام ہے، بلکہ اشیائے ضروریہ پرخصوصی سبسڈی دینا حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے، بجائے عوام کے داد رسی کرنے کے متعصب وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے کارگل، لداخ، سیالکوٹ، وزیر ستان اور پاراچنار میں اپنے جوان فرزندوں کی قربانیاں پیش کرنی والی  قوم کی توہین کی ہے، وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں ایسا نا ہو کے ٹیکس کے خاتمے کی یہ تحریک آئینی صوبے کے حصول کی تحریک میں تبدیل ہوجائے اور پھرعوام  مکمل خودمختاری تک اپنے گھروں کو نا جائے ۔

Page 25 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree