پشاور، گرجا گھر میں 2 خودکش حملے، 64 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

23 ستمبر 2013

وحدت نیوز (پشاور) پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے سامنے گرجا گھر میں خودکش دھماکے میں 64 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی، خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے فوری بعد دوسرے خودکش حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا گھر آتی ہے، جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جیسے ہی چرچ میں عبادت ختم ہوئی ایک خودکش حملہ آور نے اندر گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ اتنا زور داد تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ جس کے فوری بعد ایک دوسرا دھماکہ بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد چرچ میں ہر طرف زخمی، جاں بحق افراد کے جسم کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ فوری طور پر قریب واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ مزکورہ گرجا گھر شہر کے وسط میں انتہائی گنجان آباد علاقہ میں واقع ہے۔ اور یہاں سیکورٹی کا بھی کوئی بہتر نظام نہیں تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree