The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت مخالف چار جماعتی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل  شامل ہیں۔ حکومت کے خلاف چار جماعتی سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں چوہدری شجاعت حسین، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چوہدری پرویزالہی،خرم نواز گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سید ناصر عباس شیرازی اور اسد عباس نقوی شریک تھے۔ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں حکومت مخالف جدوجہد پرمشاورت کی گئی۔ اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کوئی ملک نواز شریف کو نہیں بچا سکتا، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا اداروں کو متنازع نہیں بنانے دینگے۔ کوئی بھی سانحہ رونما ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور کی ضلعی شوری کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترعلی طاہری کی زیرصدارت درسگاہ جامعہ ولایت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس کے مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں عوامی رابطہ کو مضبوط کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مسجد و امام بارگاہ مدینہ العلم، گلشن اقبال کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے، پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمرانوں کا پورا کنبہ ہی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرح جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں بنائی گئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے ظالم حکمرانوں نے وہ رپورٹ ہی دبا لی۔ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔

 

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ اور سنی متحد ہیں، ملک شیعہ اور سنی کو منظم سازش کے تحت لڑانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے تکفیری گروہ پیدا کیا گیا، مگر آج شہداء کے مقدس لہو کی بدولت شیعہ اور سنی متحد ہیں اور تکفیری گروہ تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں پنجاب کی صوبائی کابینہ کا ایک وزیر ملوث ہے، جو دہشتگردوں کا سہولت کار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر مولانا اظہر نقوی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) پانامہ سکینڈل منطقی انجام تک پہنچ کے رہیگا، قوم کی نظریں عدالت عالیہ پر ہیں، ہم ملکی سلامتی کو آل شریف کی بادشاہت پر قربان نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے آل شریف کو اندھا کر دیا ہے، جے آئی ٹی، عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے ن لیگی وزراء ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، جسے باشعور محب وطن عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہیں اور انشااللہ بہت جلد کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، ن لیگ کی کرپٹ حکومت کو بچانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست پیش پیش ہیں، لیکن کوئی بھی طاقت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں بچا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع منعقد ہوگا، جو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ اور لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین ضلع اورکزئی ایجنسی کے  ضلعی تنظیمی عہدہ داروں نے کلایہ کے محترم حسینی انوری سادات کرام (جو کہ قائدشھید علامہ عارف حسینی ؒکے جدامجد، شھیدمیرانورشاہ بزرگوار کاخانوادہ اور کلایہ انکا آبائی گاؤں ہے) کی دعوت پروہاں کا دورہ کیا،جہاں گاؤں کے تمام سادات،غیرسادات نے بالاتفاق، انکا گرمجوشی سے استقبال کیااورایم ڈبلیوایم کی پورےملک خاص کر پاراچنار اور ڈی آئی خان،کوئٹہ اور کراچی کے حوالے سے جرائت مندانہ موقف کی تعریف وتائید کی اور بمقام کلایہ دربار ایم ڈبلیوایم کلایہ یونٹ کی تشکیل بھی عمل میں آئی، تقریبا سو کے قریب سادات و غیر سادات نے اس یونٹ میں شمولیت کا اعلان کرکے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمارے لیئے کلایہ میں  تنظیم سازی اوریونٹ سازی سے زیادہ خوشی اس بات کی ہےکہ وہاں کی مومنین سادات غیرسادات کے درمیان وحدت وہم آہنگی مثالی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتی کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے فاضلہ قم اور پرنسپل جامعہ بعثت چنیوٹ محترمہ معصومہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی نامزد کردیا گیا ہے ،جبکہ محترمہ معصومہ لاہورڈویژن کے امور میں بھی معاونت کریں  گی، محترمہ زہرا نقوی نے محترمہ  معصومہ  کو مرکزی کابینہ میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کےتنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی اور ملک و ملت کے سر بلندی کیلئے بہترین سرمایہ ہونگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی شوری کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حسین شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی، تعلیم و تربیت اور تنظیمی فعالیت سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔محمد حسین شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ملت تشیع کی وہ نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے جسے ملت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ارض پاک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے موثر روابط ہمارے سیاسی استحکام کی علامت ہیں۔پاکستان میں ملت تشیع کی اہمیت کو ثابت کرنے اور اپنے وجود کے موثر اظہار کے لیے ہمیں سیاسی طور پر فعال ہونا ہو گا۔سیاست سے دوری ہماری مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور تربیتی رجحان کے فروغ کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہم میدان عمل سے غافل نہیں رہ سکتے۔شہید عارف حسینی ہمارے باعمل اور بابصیرت رہنما تھے۔ہمیں ان کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔6اگست کو اسلام آباد میں شہید حسینی کی برسی شاندار انداز سے منائی جائے گی۔برسی کے انعقاد کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثارفیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔برسی میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔مختلف نامور شخصیات اور علما کرام کو بھی دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراؤں پر بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(منڈی بہاوالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کا ضلعی اجلاس امام بارگاہ امام موسیٰ کاظم میں منعقد ہوا۔جس اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے 2 دو افراد کو مدعو کیا گیا تھا ماشاء الله تقریباً تمام یونٹس کے عہدیداران شامل ہوئے ۔ پروگرام کا آغاز مولانا شفقت عباس  نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ ملٹی میڈیا پے سنا گیا اور تمام شرکا نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا سید رضوان صفدر نے ،، ہماری زمہ داری ،، کے موضوع پر گفتگو کی ۔جس کے بعد ترانہ وحدت سنا کر شرکا کو محظوظ کیا گیا۔ اس کے بعد وقفہ نماز و نیاز کیا گیا ۔

 ضلعی اجلاس کی دوسری نشست  کا باقاعدہ آغاز مولانا اقبال جعفری  نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا مظہر عباس ہادی  نے خطاب کیا جس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین  ضلع منڈی بہاوالدین کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا اور تمام شرکاء محفل کی کاوشوں کو سراہا اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی اور آخر میں قائد شھید کی 6 اگست کو برسی کی مناسبت سے ،،، مھدی برحق کانفرنس ،، کی دعوت دی اور کہا کہ انشاء الله منڈی بہاوالدین کے مومنین ہر بار کی طرح اس بار بھی اچھی شمولیت اختیار کریں گے ۔ ناصر ملت کے خطاب کے بعد سابقہ سالانہ کارکردگی رپورٹ مولانا سید اسد عباس نے پیش کی جس کے بعد باقاعدہ مولانا ناصر عباس تقوی  نے ٹیم کے ساتھ الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیے اور تمام یونٹس کے افراد نے ووٹنگ کا حق استعمال کیا اور مولانا سید مظہر عباس ہادی  نئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین منتخب ہوئے ۔ تمام شرکائے اجلاس نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی جس کے بعد مولانا مظہر عباس ہادی  نے پالیسی ساز خطاب کیا اور 6 اگست کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا ،مولانا مظہر عباس ہادی  نے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر مولانا سید رضوان صفدر اور زاکر اہلبیت سید شکیل عباس نقوی کو نامزد کیا جس کے بعد ڈپٹی سیکرٹری صاحبان نے خطاب کیا اور دعائے امام زمانہ ع پراجلاس کا اختتام ہوا ۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پانی چوری سے روکنے پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر جوگی موڑ یونٹ کے سیکریٹری جنرل ندیم حسین حاجانواور سجاد حسین پر قاتلانہ حملہ کردیا ، نیم مردہ حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور UC-24چوکنڈی بن قاسم کے نائب ناظم عبدالرشید پہنورکی پشت پناہی میں پیپلز پارٹی کے کارکن نعیم پہنور، ثناءاللہ پہنور، سعیدپہنور،جمیل پہنورنے رات کی تاریکی میں پانی کے لائن میں غیر قانونی کنکشن لینے کی کوشش کی جس پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ندیم حاجانواور سجاد حسین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر پیپلز پارٹی کے مذکورہ کارکنان نے بیلچوں سے جان لیواوارکرکے ندیم حاجانواور سجاد حسین کو شدید انداز میں زخمی کردیا جس کے باعث ندیم حاجانوکے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور ان کے سر کی ہڈی کئی جگہ ٹوٹ گئی اور انیس ٹاکے آئے دونوں زخمیوں کو فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، واقعہ کے بعد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے پی پی پی کے حملہ آور کارکنان کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی درج کروادی ہےمگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا ہے کہ نائب ناظم رشید پہنور حملہ آوروں اور علاقے کے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے،جبکہ حملہ آوروں نے الٹی ایم ڈبلیوایم کے نہتے اور زخمی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی جس کا کوئی جواز ہی نہیں پیدا ہوتا،چند ماہ قبل مسجد وامام بارگاہ شاہ  نجف میں کچھ لٹیرے داخل ہوئے تھے اور انہوں نے وہاں موجودنمازیوں کو لوٹنے کی کوشش بھی کی تھی جنہیں عوام نے جان پر کھیل کر گرفتار کروایا ان کے پیچھےبھی یوسی نائب ناظم کا ہاتھ نکلا تھا،  انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے پی پی پی میں موجود ان جرائم پیشہ عناصر اور ان کے پشت پناہ کرپٹ نائب یوسی ناظم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نیشنل ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھراء نقوی کی سربراہی میں  وفد نےمرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں نثار فیضی  کنوینر مہدیؑ برحق کانفرنس سے ملاقات کی اس وفد میں راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ اور مری سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقعہ پرعلامہ اعجازبہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت نے خواتین سے خطاب بھی کیا۔

اجلاس میں شہید قائد کی 29 ویں برسی میں خواتین  کی بھرپور شرکت اور  بہترین انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کی کارکنان اور عہدیداران مہدی ؑ برحق کانفرنس میں  میزبانی کے  فرائض انجام دیں گی جبکہ ضلع اٹک ،جہلم ،چکوال ،مری کی خواتین کارکنان  پنڈی ڈویژن کی معاونت  کریں گی اس سال مرکزی اجتماع میں خواتین  کی ایک بہت بڑی تعداد  شرکت کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree