The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواء کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کیس کی سماعت کی،پولیس ستائیس روز گزرنے کے بعد بھی ناصرشیرازی کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام ،عدالت کا پولیس کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی، خفیہ ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز عدالت طلب، ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کیلئےمشترکہ اقدامات کاحکم، اگلی سماعت 4دسمبر بروز پیر تک کیلئے ملتوی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف انکے بھائی علی عباس شیرازی کی جانب سے ایڈوکیٹ فداحسین رانا کی وساطت سے دائر درخواست کی پانچویں سماعت آج 28نومبر بروز منگل جسٹس قاضی محمد امین احمد نے عدالت میں ہوئی، لاہور پولیس کی جانب سے ایس پی رضوان گوندل اور ایس پی لیگل رانا لطیف ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ،ناصرشیرازی کے وکیل فدا حسین راناودیگر وکلاء، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسدعباس نقوی اور درخواستگذار ناصرشیرازی کے بھائی علی عباس شیرازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، لاہور پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناصر شیرازی کو بازیاب نہیں کروا سکے، اس لئے مزید مہلت دی جائے۔ پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ یہاں بادشاہت نہیں، جس کو چاہا اٹھا لیا، ناصر شیرازی کی بازیابی ناممکن معاملہ نہیں،بندہ یہیں سے غائب ہوا ہے انہیں اداروں کو کہنا ہے را کو نہیں کہوں گا ،بندہ غائب ہوا عدالت کا کام بندے کو بازیاب کروانا ہے۔
فاضل جج جسٹس قاضی محمد امین نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیسا وقت ہے عدلیہ کے خلاف حکومتی سطح پر تلخ باتیں کی جارہی ہیں،آپ اپنے وزیروں کو کہیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا سیکھ لیں،عدالت نے وقفے کے بعدآئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹرز کو طلب کر لیا۔بعد ازاں ایم آئی کے کرنل احمد نے عدالت کو بتایا کہ ناصر شیرازی ان کی تحویل میں نہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم پاک فوج کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، دھرنے کا مسئلہ حل کرکے پاک فوج نے بہت بڑا کام کیا اور ملک کو خانہ جنگی سے بچا لیا ہے، دھرنے کا معاملہ حل نہ ہوتا تو لاشیں گرتیں، جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، ہماری ایجنسیوں کیلئے لاپتہ شخص کو بازیاب کرانا کوئی مشکل بات نہیں، ہم ایجنسیوں کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ تمام ایجنسیاں مربوط انداز میں ناصر شیرازی کی بازیاب کیلئے اقدامات کریں۔ عدالت نے کیس کی چھٹی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ ناصرشیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے بھائی علی عباس شیرازی کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواستگزار کے مطابق پولیسَ نے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح افراد بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے،ناصر عباس نے رانا ثنااللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر انکی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں 39ملکی امریکی سرپرستی میں سعودی اتحاد کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 39رکنی امریکی زیر سایہ مسلکی فوجی اتحاد میں پاکستان کا شامل ہونا ملک کو ایک اور دلدل میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے،اس عمل سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ملک میں خارجہ پالیسی بنانے والے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھے،قوم تا حال افغان وار کا قرض اتار رہی ہے،ملک کے سیاسی مذہبی جماعتیں اس متنازعہ اتحاد سے پاکستان کو باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں مشرق وسطی کے پراکسی وار کو ایمپورٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،یمن کے مظلوم عرب مسلمان بچوں عورتوں اور بے گناہوں کے قاتل سعودی اتحاد سے مسلم امہ کو خیر کی توقع رکھنے والے افغان وار کے نتائج کو سامنے رکھیں،امریکہ اور اسرائیل اسی مسلکی اتحاد کے ذریعے مسلم امہ کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے،مشرق وسطی میں داعش کے خالق امریکی اتحادیوں کے شکست کے بعد 39 رکنی مسلکی اتحاد شیطانی قوتوں کا دوسرا حربہ ہے،پاکستان کی بقا و سلامتی کا تقاضہ ہے وہ ایسے فرقہ وارانہ اتحاد سے دور رہے۔
وحدت نیوز(میرپورخاص) پرامن شہری ،سیاسی ،سماجی شخصیت اور مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر احمد شاہ نقوی کے نام کو فورتھ شیڈول میں داخل کرکے ان کی شخصیت کومتنازعہ بناکر متاثر کیا جارہا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے،ان کے خلاف کی گئی ناانصافی کو ہمارے خلاف انتقامی کاروائی میں شمار کیا جاسکتا ہےان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا وحید علی انقلابی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید بشیر احمد شاہ نقوی حقیقی انسانی جذبہ سے بھرپور اور انسانیت کو درست راہ دکھانے والے انسان ہیں.اور انہوں نے ہمیشہ مثبت اور منافقت سے پاک سیاست کو ترجیع دی ہے, نیز انہوں نے آج تک پورے ضلع میں کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا ہے, جس سے کسی فرد یا املاک کو نقصان پہنچا ہو, نیز سید بشیر احمد شاہ نقوی علاقے میں منعقد ہونے والے پروگرام سماجی, سیاسی اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں،نیز ان کے خلاف کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی کیس داخل نہیں ہوا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ تحمل ، تدبر اور صبر کو اولین ترجیح دی ہے،حال میں ہی منعقد چہلم امام حسین علیہ السلام کے قافلے کی پروقار رہنمائی بھی انجام دی جو کہ نہایت پرامن انداز سے اختتام پزیر ہوا،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ،چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری داخلہ سے اپیل کی ہے کہ سید بشیر احمد شاہ نقوی کے نام کو ہرممکن جلد فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) اہل سنت جماعتوں کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،شہدا کے خون کا قصاص حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے،عملی طور پر ملک ملک میں حکمران مفلوج ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ حکمران مستعفی ہو کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں بچائیں،حکومتی رویہ ماضی کے آمرانہ رویوں کو مات دے چکا ہے،صحافتی اداروں پر پابندی اطلاعات تک رسائی کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،آزادی صحافت کی جدوجہد تمام صحافی شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی کا سربراہ عدالتی فیصلےرد کرتا ہے وزیر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے نام پر حالات خراب کررہا ہے ،قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش اور حکومتی بدنیتی سب پر واضح ہو چکی ہے ،نبی اکرم ؐ کی ناموس پر ہمارے ماں باپ ہماری جانیں مال سب قربان ہیں ،شمع رسالت ص کے پروانے ختم نبوت کے قانون پر کسی بھی قسم کے قدغن کو قبول نہیں کرینگے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پُرامن لوگوں پر وحشیانہ تشدد کرکے اور لاشیں گرا کر ماڈل ٹاؤن کی تاریخ کو دہرایا گیا ہے، حکومت کو اپنے تمام مظالم کا حساب دینا ہوگا، ظلم کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک اقتدار میں رہنا ممکن نہیں، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہاہے، نواز حکومت میڈیا پر پابندی لگا کر اپنے آمرانہ اقدامات کو دنیا سے پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے، صحافتی اداروں پر پابندی اطلاعات تک رسائی کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، آزادی صحافت کی جدوجہد میں پوری صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو پنجاب حکومت نے اغوا کیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ان کی عدم بازیابی پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی اور اپنی اجارہ داری ثابت کرنے کی کوشش ہے، اہلسنت تنظیمات کی اعلان کردہ ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں علامہ احمد اقبال نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، جو حکومت اپنے ملک کے باسیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی، اس سے بین الاقوامی معاملات میں سوائے جگ ہنسائی کے اور کسی چیز کی امید نہیں رکھی جا سکتی، فیض آباد کو طاقت کے بل بوتے پر کھولنے کی کوشش کرنے والوں نے بدتدبیری کے باعث پورے ملک کو جام کرا دیا ہے، ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہوجانا چاہیئے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے، ایک وزیر کو بچانے کیلئے پوری ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے، ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل ہونے چاہیئے، فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال نے پورے ملک میں انارکی پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے، اس میں تبدیلی کرنے والے قوم و ملک کے مجرم اور خائن ہیں، ان مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے، پاکستان کی بنیاد نظریہ اسلام اور نظریہ اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے، حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں، جو مختلف اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتے ہیں، ارض پاک تصادم کی کسی بھی صورتحال کا قطعی متحمل نہیں ہے، جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں انہیں بھی بے نقاب کیا جانا ہوگا۔
وحدت نیوز(سکردو) چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس کی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سکردو سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ نوری سے ملاقات،ملاقات میں صوبائی سکریٹری غلام عباس ،حاجی محمد علی اور ایم ڈبلیوایم بلتستان کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کیساتھ عوامی ایشوز پر مل کر چلنے اور خاص طور پر ظالمانہ ٹیکس کی نفاذ کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ آئینی حقوق سمیت سی پیک میں گلگت بلتستان کے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دینگے۔ اور علاقائی صورت حال میں بہتر لانے اور عوامی مسائل کے حل میں ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کردار ہے۔ ہم باہمی مشاورت سے عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔علامہ احمد علی نوری نے اس موقع پر آئینی حقوق, سی پیک میں گلگت بلتستان کیلئے باقاعدہ برابر کا حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کی باضابطہ تعیناتی, زمینوں پر غیر قانونی قبضہ سمیت ہر معاملے میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد کی ضرورت اور اپنی جماعت کیطرفسے ہر ممکن سطح پر لیڈنگ رول ادا کرنے میں انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا. اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ ملکی غیر یقینی صورت حال میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو پس پشت نہیں ڈالنے دینگے۔
وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے چیئرمین علی احمد نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا جرم نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی مکمل تائید و حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے کی کامیاب سیاسی جدوجہد کی۔ ناصر شیرازی کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت اور رانا ثناءاللہ کی سرپرستی میں وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی آگ کو بھڑکانے کی مذموم کوششوں کے آگے سینہ سپر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ رانا ثناءاللہ نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو فرقہ وارنہ رنگ دے کر جس سوچ کا اظہار کیا، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماضی میں اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا رانا ثناءاللہ اور اس کی حکومت اس میں برابر کی شریک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت ہمیشہ پاکستان دشمن طاقتوں اور مسلح دہشت گردوں کی حمایت سے حکومت کرتی چلی آ رہی ہے۔ پانامہ کیس میں بے نقاب ہونے کے بعد اپنی سیاست اور حکومت کو بچانے کے لیے مسلم لیگ نون ملک میں پھر افراتفری پھیلانا چاہتی تھی۔ لیکن ناصر شیرازی جیسے زیرک، باشعور اور مخلص سیاسی کارکن نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ جواب میں سادہ لباس میں راناثناءاللہ کے گلو بٹوں اور سہولت کاروں نے انہیں جبری اغواء کر کے نون لیگ کی حکومت کے چہرے سے نقاب اتار دیا۔ ناصر شیرازی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا مقصد متعصب اور قاتل حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتارنا تھا۔ ناصر شیرازی کا اغواء رانا ثناءاللہ کے لیے بہت بھاری ثابت ہوگا۔ اتنے عرصے سے مذہبی سیاسی شخصیت کی عدم بازیابی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں گلگت بلتستان کے فرض شناس آفیسر ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف نور پورے خطے کا سپوت تھے انکی المناک شہادت پورے خطے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انکی المناک شہادت پر پوری قوم بلخصوص لواحقین کے لیے تعذیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے آپریشن ردالفساد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگرد چاہتے ہیں کہ قوم کے حوصلے پست ہوں، جو کہ ممکن نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اس کی روح کے ساتھ نافذ کیا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں تیز کریں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسوں نے ملک کو تباہی کے دھانے میں لاکھڑا کیا ہے۔جو حکومت اپنے ملک کے باسیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اس سے بین الاقوامی معاملات میں سوائے جگ ہنسائی کے اور کسی چیز کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ فیض آباد کو طاقت کے بل بوتے پر کھولنے کی کوشش کرنے والوں نے بدتدبیری کے باعث پورے ملک کو جام کرا دیا ہے۔ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو بچانے کو لئے پوری ملک کی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل ہونے چاہیے۔فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال نے پورے ملک میں انارکی پیدا کی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ اس میں تبدیلی کرنے والے قوم و ملک کے مجرم اور خائن ہیں۔ان مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔پاکستان کی بنیاد نظریہ اسلام اور نظریہ اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق لیے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو مختلف اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتے ہیں۔ارض پاک تصادم کی کسی بھی صورتحال کا قطعی متحمل نہیں ہے۔جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں انہیں بھی بے نقاب کیا جانا ہو گا۔
وحدت نیوز (نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیر آباد باری شاخ میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ہائی کورٹ کے حکم پر ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت سے گزارش ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید ناصر شیرازی کو رہا نا کیا گیا تو ہم حکمے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہم تختِ لاہور کا گہرائو کرینگے اور اس وقت تک تخت لاہور کا گهرائو جاری رکھیں گے جب تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنی خطاب کے دوران کہا کہ تشیع کے بے گناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی قانون اور عین کے متصادم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اگر ناصر شیرازی کسی مقدمے میں مطلوب تھا جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو عدالت میں ان کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو عدالت ان کو سزا دیگی اگر وہ مجرم نہیں ہیں پھر عدالت ان کو رہا کر دیگی یقیناً وہ مجرم نہیں ہیں وہ پاکستان کے امن پسند شہری ہیں?